انٹر ٹینمنٹ

فلمساز روب اسپینسر کی دائیں آنکھ میں ایک کیمرہ نصب ہے

ٹورنٹو:  فلمساز روب اسپینسر کی دائیں آنکھ میں ایک کیمرہ نصب ہے اور لوگ انہیں ’آئی بورگ‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔9 برس کی عمر میں ایک حادثے میں ان کی آنکھ متاثر ہوئی تھی جس کی بینائی آہستہ آہستہ ختم ہوتی گئی اور 35 سال کی عمر میں انہوں نے اپنی آنکھ نکلواکر اپنی آنکھ کی گڑھے میں ایک کیمرہ نصب کروالیا۔ وہ اب لوگوں کے براہِ راست انٹرویو کرکے انہیں اپنی آنکھ کے کیمرے سے ریکارڈ کرتے ہیں اور دیگر یادداشتیں کیمرے میں بند کرتے ہیں۔دیکھنے میں یہ کیمرہ بالکل انسانی آنکھ جیسا لگتا ہے لیکن اس کے اندر کیمرہ لینس اور دیگر سرکٹس موجود ہیں جو باہر سے دکھائی نہیں دیتی۔ روب کے مطابق بعض لوگ یہ جان کر حیران ہوتے ہیں اور کچھ خوفزدہ ہوتے ہیں۔ یہ کیمرے ان کی بصارت کی جگہ نہیں لگایا گیا بلکہ اس کا منظر ایک دستی مانیٹر پر دیکھا جاسکتا ہے اور ایک مقناطیسی ٹکڑے کی مدد سے کیمرے کو کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے

لوگوں نے تنازعہ شروع کیا اور وہ مشہور ہو گئے’بالی وڈ اداکار اجے دیوگن’

ممبئی: بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ تر غیر معروف لوگ مشہور ہونے کے لیے تنازعات کا سہارا لیتے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اجے دیوگن نے کہا کہ جب بھی کسی فلم کے خلاف کیس فائل کیا گیا تو زیادہ تر کیس ان لوگوں کی جانب سے دائر کیے گئے جن کا نام کسی نے پہلے کبھی سنا ہی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے لوگوں نے تنازعہ شروع کیا اور وہ مشہور ہو گئے۔ انھوں مزید کہا کہ بعض اوقات تنازعہ مزید تنازعات کھڑے کرنے کے لیے بھی بنائے جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپناکردار ادا کرتے ہوئے چیزوں کو درست انداز میں پیش کرے۔

بالی ووڈ سٹار سنجے دت جیل کے کمیونٹی ریڈیو پر آر جے کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

ممبئی : جیل انتظامیہ کی طرف سے بالی ووڈ سپر سٹار کو کاغذ کے لفافے بنانے کا کام دیا گیا جس کے لیے انہیں روزانہ 45 روپے اجرت دی جاتی ہے اس کے ساتھ سنجے دت جیل کے کمیونٹی ریڈیو پر آر جے کے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں-بالی ووڈ سٹار سنجے دت جو ان دنوں جیل میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں ، انہوں نے قید میں بھی پیسے کمانا شروع کردیئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے منا بھائی پونے کی جیل میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال کی قید کاٹ رہے ہیں ۔دوسری طرف انہیں جیل انتظامیہ کی طرف سے خود کو مصروف رکھنے کے لیے کاغذ کے لفافے بنانے کا کام دیا گیا جس کے لیے انہیں روزانہ 45 روپے اجرت دی جاتی ہے اس کے ساتھ سنجے دت جیل کے کمیونٹی ریڈیو پر آر جے کے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے اچھے رویے کے باعث جیل میں کاٹی جانے والی سزا میں 3 ماہ کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد وہ 25 فروری کو رہا ہو جائیں گے ۔

پریانکا چوپڑا کا شمار اب پروڈیوسر میں بھی ہونے لگا

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا اداکاری اور گلوکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار انڈسٹری کی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ہی اداکاری کے جوہر نہیں دکھائے بلکہ ٹی وی پروگرام کی میزبانی اور گلوکاری میں بھی بہت کامیابیاں سمیٹی ہیں، جس کے بعد اب وہ پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا امریکی ٹی وی سیریز کی طرز پر ”اٹس مائی سٹی“ کے نام سے ایک سیریز پروڈیوس کررہی ہیں جو ممبئی میں رہنے والی ان 4 لڑکیوں کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے جو کامیاب زندگی گزارنے کے لیے مختلف مشکلات کا احاطہ کرتی ہیں، سیریز 14 اقساط پر مشتمل ہے جوکہ ہفتہ وار نشر کی جائے گی۔

’دی ریوننٹ‘ فلم باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے

لاس اینجلس :  آسکر ایوارڈز کے لیے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی لیونارڈو دی کیپریو کی فلم ’دی ریوننٹ‘ کا جادو بھی مداحوں کے سرچڑھ کر بول رہا ہے، فلم باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ دی ریوننٹ کی کہانی جنگلی ریچھ کے چنگل سے بچ نکلنے والے شخص کی جدوجہد کے بارے میں ہے ، فلم اس ہفتے مزید ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر بٹورنے میں کامیاب رہی۔گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر رہنے والی اسٹار وارز اس ہفتے بھی اسی پوزیشن پر رہی ، فلم نے اس ہفتے مزید1 کروڑ43 لاکھ ڈالر کمائے اور گزشتہ ہفتے پہلے نمبر پر رہنے والی نئی کامیڈی فلم ’رائڈ الونگ‘ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ہے، اس ہفتے فلم نے محض ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کماسکی۔فلم کی کہانی ایک باتونی سیکیورٹی گارڈ’ بین‘ کے گرد گھومتی ہے ،جو خود کو قابل ثابت کرنے کے لیے اٹلانٹا کے پولیس افسر جیمز کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے

اداکار رنویر سنگھ کااپنے اسکول ” لرنرز اکیڈمی“ کے سالانہ فنکشن میں شرکت

ممبئی:اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ زمانہ طالب علمی بہت موٹا ہونے کی وجہ سے اسکول میں ان کا مذاق اڑایا جاتا تھا۔رنویر کا اپنے اسکول ” لرنرز اکیڈمی“ کے سالانہ فنکشن میں شرکت کے دوران کہنا تھا ”میں اسکول کے زمانے میں اتنا شرارتی تھا کہ اسکول ہی میری زندگی تھی‘ میں نے یہاں 15 سال پڑھا اور اتنا شرارتی ہونے کے باوجود جب میں یہاں سے پاس آوٹ ہوا تو میں اسکول کا ہیڈ بوائے تھا “۔رنویر کا مزید کہنا تھا ”میں اسکول میں اسٹیج پر پرفارم کرنے والے ایک اسٹار کے طور پر مشہور تھا “۔ رنویر اس موقع پر اپنے پرانے اساتذہ سے بھی ملے، انھوں نے اسکول کے طلبہ کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔ رنویر نے کہا کہ انھوں نے اسکول کے اسٹیج ڈراموں اور ڈانس میں حصہ لیا جہاں سے انھیں معلوم ہوا کہ وہ بھی پرفارم کرسکتے ہیں۔رنویر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کے شکر گزار ہیں جنھوں نے انھیں ایک بہتر انسان بنایا۔ رنویر نے اس موقع پر اپنی شرٹ کے نیچے پہنی ہوئی اسکول کی ایک شرٹ بھی دکھائی، جس پر مختلف پیغامات لکھے تھے، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا ”یہ پیغامات میرے دوستوں اور اساتذہ نے اسکول آخری دن لکھے تھے، یہ ایک یادگار ہے اور میں نے اسے بہت سنبھال کر رکھا ہے‘

عامر خان اور شاہ رخ خان کی لب کشائی کے بعدداکارہ کاجل بھی بول پڑی

ے پور:بھارت میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے واقعات پر عامر خان اور شاہ رخ خان کی لب کشائی کے بعد دیگر بالی ووڈ فنکار بھی دبے الفاظ میں اپنے درعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کاجل بھی اب اس مسئلے پر بول پڑی ہیں اور انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بھارت میں کچھ حد تک بے حسی پائی جاتی ہے۔جے پورمیں جاری لٹریچر فیسٹیول کے دورے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں بعض معاملات پر غیر ضروری رد عمل کا اظہار کیا جاتا ہے۔اداکارہ کاجل کا مزید کہناتھا کہ بطور فنکار ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ کوئی بھی بات کس تناظر میں کی جارہی ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بات کرتے ہوئے دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر نے بھارت میں ازادی اظہار کو سب سے بڑا مذاق قرار دیا تھا۔

علی ظفر نے بھارتی اداکار سدھارتھ کو لاہور آنے کی دعوت دے ڈالی

لاہور:پاکستان کے معروف گلوگار و اداکار علی ظفر کی دعوت پر بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا جلد لاہور آئیں گے۔ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے سرحد پار موجود اپنے دوست بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کو لاہور یاترا کی دعوت دے ڈالی ہے جسے سدھارتھ نے فوراً سے پیشتر قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” علی ظفر! آرہا ہوں میں“۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر سدھارتھ سے ان کا حال احوال پوچھا، جس پر سدھارتھ نے انھیں اپنی مصروفیات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ آج کل شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں سفر کر رہے ہیں۔علی ظفر نے سدھارتھ کو لاہور آنے کی بھی دعوت دے ڈالی تاکہ دونوں ” مزیدار کھانوں“ کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزار سکیں۔ سدھارتھ نے ٹوئٹر پر کہا ”میں ورزش کرکے اپنی بھوک بڑھا رہا ہوں اور اِسی طرح بھاگتا ہوا آرہا ہوں“۔

Google Analytics Alternative