انٹر ٹینمنٹ

سلمان خان کی کترینہ کیف کے ساتھ فلم میں آنے کی خواہش.

ممبئی: بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے سال 2012میں آئی فلم ایک تھا ٹائیگر کے بعد سے اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ کام نہیں کیا ہے لیکن اب سلمان نے خود کترینہ کیف کے ساتھ فلم میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سلمان نے کہا ہے کہ اگر میری آنے والی فلم میں کترینہ میرے ساتھ ہوتی ہیں تو مجھے انتہائی خوشی ہوگی لیکن فی الحال میں اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتاسکتا۔ سلمان اور کترینہ نے کبیر خان کی فلم ”ایک تھا ٹائیگر“ کے بعد ایک ساتھ کام نہیں کیا ہے اور عام طور پر سلمان سے منسلک کسی بھی سوال کا جواب دینے سے کترینہ کیف گریز کرتی ہیں۔ لیکن سلمان خان کی آئندہ فلم میں یہ دونوں ستارے دوبارہ ساتھ آسکتے ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر اتل گئی ہوتری ہیں۔ سلمان نے بتایا کہ میں اتل کی اگلی فلم میں کام کررہا ہوں لیکن میں اس سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ کل کو کچھ بدل بھی سکتا ہے۔ ویسے سلمان نے یہ ضرور کہا کہ اس فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ فلم ایک ایکشن رومانس ہوسکتی ہے اور کبیر ایسی فلموں کے ماہر مانے جاتے ہیں۔

برطانیہ میں عجیب و غریب مچھلی کی دریافت

لندن: برطانیہ کے دریا میں 200 سال کے بعد پہلی مرتبہ ایک مچھلی کو دیکھا گیا جس کی لمبائی ایک میٹر ہے اور پائپ کی شکل کی اس مچھلی کے منہ میں جبڑے کی بجائے بلیڈ کی طرح تیز نوکیلے دانت پائے جاتے ہیں۔ برطانوی دریا میں پائی جانے والی اس عجیب و غریب مچھلی کو ”لیمپرے“ کہا جاتا ہے اور اس کی کئی اقسام بہت تیزی سے معدوم ہورہی ہے اگرچہ برطانوی دریاوں کی الودگی اور صنعتی انقلاب سے ان عجیب الخلقت مچھلیوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن اب ماحولیاتی اقدامات سے دوبارہ یہ مچھلیاں دیکھی جارہی ہیں۔

واٹس ایپ کا اردو ورژن متعارف

سوشل میڈیا ایپلیکشن واٹس ایپ نے انڈرائیڈ صارفین کے لیے اردو ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق واٹس ایپ کے شریک بانی برائن ایکٹن نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ واٹس ایپ اب اردو میں بھی (آنڈرائیڈ ڈیوائسز پر) دستیاب ہے۔واٹس ایپ میسنجر کو اردو میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے صارف کو اپنے اسمارٹ فون کی لینگویج سیٹنگ میں اردو کو منتخب کرنا ہوگا۔واٹس ایپ نے اپنے اردو ورژن کے لیے پاکستان میں موبائل فون کمپنی موبی لنک کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور برائن ایکٹن کے مطابق اس موبائل کمپنی کے اشتراک سے ہم اپنے پاکستانی صارفین کو پاکستان اور بیرون ملک رابطے کی بہترین سہولت فراہم کررہے ہیں۔واٹس ایپ کا اردو ورژن تیار کرنے میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے احسن سعید نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پراس کا اعلان کیا۔ان کا کہناتھا کہ واٹس ایپ اردو سے اس اپلیکشن کو اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔خیال رہے کہ واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد نوے کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور امکان ہے کہ جلد یہ ایک ارب کا سنگ میل بھی عبور کرلے گا۔

دہلی میں ‘شان پاکستان’ ثقافتی نمائش کا انعقاد

ہندوستان کے دارلحکومت نئی دہلی میں ‘شان پاکستان’ ثقافتی نمائش کے انعقاد کو پاکستان کی جانب سے ایک احسن اقدام قرار دیا جا رہاہے۔بولی وڈ فلموں میں پاکستان مخالف نفرت انگیز مواد اور فلمی ستاروں کی بعض متنازع بیانات کی وہ سے پیدا ہونے والے خلیج کو کو یقیناً یہ نمائش کم کرے گی۔تین روزہ اس ثقافتی نمائش کا آغاز ایک تقریب ’ایک شام پاکستان کے نام‘ سے کیا گیا جس میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی شیف گلزار اور ان کے انڈین ساتھی شیف اسامہ جلالی کے بنائے ہوئے کھانوں سے کی گئی، اس موقع پر پاکستان اور ہندوستان کے ہر دل عزیز امجد صابری نے خوبصورت قوالی بھی پیش کی۔پاکستانی کھانوں کے ذائقہ اور موسیقی کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو یہاں کے اسٹائل کی بھی ایک جھلک اس وقت دیکھنے کو ملی جب میزبان انوشے اشرف ڈیزائنر آصفہ اور نبیل کے خوبصورت لباس میں نہایت شاندار نظر آئیں۔اس موقع پر اداکار جاوید شیخ اور سلمی آغا بھی ایک ساتھ نظر آئے جن کی آمد سے محفل میں مزید رنگ بھر گئے۔یہ تین روزہ ایونٹ ڈیزائنر ہما نصر کی جانب سے منعقد کیا گیا جن کا لیبل اسٹور ’براہتی‘ کراچی اور نئی دہلی دونوں شہروں میں موجود ہے۔ مستقبل میں بہتر تجارت کے لیے پڑوسی ممالک کے درمیان زیادہ خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے کا اردہ کیا گیا ہے۔نمائش کے دوران ایک فیشن شو ہو رہا ہے جب کہ ایروز ہوٹل میں ایک ہفتہ طویل فوڈ فیسٹیول کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

فلموں کے بجٹ کی فکر کبھی نہیں کی.سلمان خان

بولی وڈ پر چھائے رہنے والے اور ایک کے بعد ایک ہٹ فلم سے باکس آفس پر راج کرنے والے اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلموں کے بجٹ کی فکر کبھی نہیں کی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق سلمان خان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا ‘جب بھی ہم بھائی ارباز خان اور سہیل خان مل کر کوئی فلم بناتے ہیں اس کے بجٹ کی پروہ نہیں کرتے نہ ہی اس کے زیادہ ہونے کی فکر ہوتی ہے کیوں کہ زیادہ تر ہماری فلموں کا بجٹ اندازے سے آگے چلا جاتا ہے’۔سلمان کا اپنی حال ہی میں پروڈیوس کی ہوئی فلم ’ہیرو‘ کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس فلم کا بجٹ بھی 3 گنا زیادہ ہوگیا لیکن انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں۔اداکار کے مطابق وہ جب بھی کسی فلم کی پروڈکشن کا ذمہ اٹھاتے ہیں اس سے پہلے اس کی کہانی سے لے کر تمام معاملات کے حوالے سے خبردار رہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی فلم کی کہانی پسند آنے کی صورت میں ہی وہ اس کی پروڈکشن کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور آگے بھی ایسا ہی کرتے رہیں گے۔سلمان خان کی پروڈکشن میں بننی فلم ’ہیرو‘ آج سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ اس فلم میں اداکار سورج پنچھولی کے ہمراہ سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اہم کردار ادا کریں گی۔

امریکا کے لیے قیامت ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرحملے کو 14 سال بیت چکے ہیں

امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرحملے کو 14 سال بیت چکے ہیں، تاہم اس حملے نے پوری دنیا پر گہرے اثرات مرتب کیے یا اگر یوں کہا جائے کہ عالمی تعلقات کی بساط ہی اُلٹ دی تو کچھ غلط نہ ہوگا.

11 ستمبر 2001 کا سورج امریکا کے لیے قیامت بن کر ابھرا، جب دہشت گردوں نے ہائی جیک کیے گئے دو طیارے نیویارک میں موجود ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ایک کے بعد ایک ٹکرا دیئے اور دنیا کی بلند ترین عمارت منٹوں میں زمین بوس کر دی.

اس سانحے میں 3 ہزار مقامی اور غیر ملکی باشندے مارے گئے، 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 10 ارب ڈالر کا مالی نقصان بھی ہوا۔

اسی روز دو مزید طیارے بھی ہائی جیک کیے گئے، جن میں سے ایک پینٹاگون کے قریب اور دوسرا جنگل میں گرکر تباہ ہوا.

واقعے کے فوری بعد دنیا بھر تشویش کی لہر دوڑ گئی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کی لہر بھی محسوس ہوئی۔

امریکا کی جانب سے ان حملوں کا ذمہ دار عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور اس کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ٹھہرایا گیا، تاہم عدم اور ناکافی ثبوتوں کی روشنی میں ہی سابق امریکی صدر جارج بش نے اسامہ کے میزبان ملک افغانستان پر یلغار کردی، جس کے بعد دہشت گردی کے جن نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا

ایک عشرے سے زائد جاری رہنے والی جنگ میں شدت پسندوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں افغان شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد بے گھر ہوگئے.

امریکا نے اسامہ بن لادن کو اپنا نمبر ون دشمن قرار دیا اور ان کی تلاش میں افغانستان میں بے شمار کارروائیاں کیں اور بالآخر مئی 2011 میں امریکا نے اپنے سب سے بڑے دشمن اسامہ بن لادن کو ابیٹ آباد میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا.

نائن الیون نے امریکا کی پیشگی حملوں کی پالیسی یعنی ‘بش ڈاکٹرائن’ کو جنم دیا اور افغانستان ،شمالی کوریا، عراق اور ایران برائی کا محور قرار پائے اور اسی پالیسی کے تحت امریکا نے ان ممالک میں کارروائیوں کا آغاز کیا.

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 3ہزار امریکیوں کے بدلے امریکا نے لاکھوں افراد کو ہلاک کردیا، لاکھوں زخمی اور معذور جبکہ ہزاروں گرفتار ہوئے، اس کے علاوہ گوانتانامو اور ابوغریب جیسے بدنام زمانہ عقوبت خانے وجود میں آئے۔

گذشتہ برس نائن الیون واقعے کے تیرہ سال مکمل ہونے پر امریکی صدر بارک اوباما نے قوم سے خطاب میں عراق اور شام میں تیزی سے بڑھنے والی تنظیم داعش کے خلاف اہم اعلانات کیے تھے.

صدر اوباما نے عراق میں داعش کے خلاف حملوں کو تیز اور شام میں بمباری کے آغاز کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ داعش میں موجود اعتدال پسندوں کی مدد کے ساتھ سعودی عرب میں ان کی فوجی تربیت کا بھی اعلان کیا۔

امریکا کی جنگجوانہ پالیسی سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا اور یہاں شدت پسندی بڑھی، بالخصوص افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے نہ صرف قبائلی علاقوں میں ٹھکانے بنائے بلکہ شہری علاقوں میں بھی کھل کر موت کا کھیل کھیلا.

تاہم 14 سال گزرنے کے بعد بھی نائن الیون کا کوئی حقیقی ملزم سامنے نہ آسکا۔

اس صدی کے آخر تک انسانوں کو توانائی میں بدل کر دور دراز علاقوں میں بھیجا جا سکے گا، ماہرِ تبعیات میشیو

واشنگٹن: جاپانی نژاد امریکی ماہرِ تبعیات میشیو اکاکو نے کہا ہے کہ اسٹار ٹریک فلموں کی طرح انسانوںکو توانائی میں بدل کر ایک سیارے سے دوسرے سیارے بھیجنا ممکن ہے اور اگلے چند عشروں میں ایسا ممکن ہوجائے گا۔

اینڈرائڈ سمارٹ فون کا پیٹرن لاک کیسے توڑا جائے؟

اینڈرائڈ سمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد موبائل میں موجود قیمتی ڈیٹا کو بچانے کیلئے اکثر پیٹرن لاک کا استعمال کرتے ہیں اور یہ ایک نہایت مفید فیچر بھی ہے تاہم پیٹرن لاک کا بھول جانا بہت سے لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بن جاتا ہے اور اس صورت میں موبائل فون کو ان لاک کرنے کیلئے گوگل اکاﺅنٹ کی ضرورت پڑتی ہے لیکن اگر کسی کو گوگل اکاﺅنٹ کا یوزرنیم اور پاس ورڈ یاد نہ ہو تو پیٹرن لاک کھولنا ناممکن ہو جاتا ہے۔
پریشان مت ہوں کیونکہ اس خبر میں ہم آپ کو گوگل اکاﺅنٹ کے بغیر پیٹرن لاک ختم کرنے کا طریقہ بتائیں گے لیکن یہ یاد رکھیں کہ اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے موبائل فون کی میموری میں موجود تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ ہو جائے گا تاہم اگر آپ میموری کارڈ استعمال کرتے ہیں تو اس میں موجود ڈیٹا بالکل محفوظ رہے گا۔
گوگل اکاﺅنٹ کے بغیر پیٹرن لاک کیسے کھولنا ہے؟ یہ جاننے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کیجئے۔
1:۔ سب سے پہلے سمارٹ فون سے میموری کارڈ نکالیں اور پھر موبائل کو سوئچ آف کر دیں۔
2:۔ سمارٹ فون کے آف ہونے کے بعد Volume up اور Power کے بٹن کو ایک ہی وقت میں دبائیں اور سکرین پر کچھ بھی ظاہر ہونے تک انہیں دبائے رکھیں۔
(نوٹ: سام گلیکسی سیریز کے ہائی اینڈ سمارٹ فونز میں ریکوری موڈ میں جانے کیلئے Power+volumeup+volumedown پریس کریں۔ دیگر کمپنیوں کے موبائلز پر ریکوری موڈ میں جانے کا طریقہ مختلف ہے۔ آپ اپنے ماڈل کی مناسبت سے گوگل پر سرچ کر سکتے ہیں۔
Reboot system now
apply update from ADB
wipe data/factory reset
wipe cache partition

4:۔ اب اپنے موبائل کے والیم بٹن کا استعمال کرتے ہوئے تیسری آپشن پر پر آئیں اور پاور بٹن کے ذریعے کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے ایک اور سکرین آئے گی جس پر ایک دفعہ Yes اور کئی دفعہ No لکھا ہو گا۔ آپ Yes کی آپشن پر کلک کریں گے تو آپ کا موبائل ڈیٹا ری سیٹ کرنے کے بعد ری سٹارٹ ہو جائے گا اور آ ن ہونے پر بالکل نئی حالت میں ہو گا۔ اب آپ اپنا ملک، وقت اور تاریخ اور دیگر آپشنز کو سیٹ کر کے نئے سرے سے اپنا موبائل استعمال کر سکتے ہیں۔

Google Analytics Alternative