انٹر ٹینمنٹ

یاسر حسین اور اقرا عزیز کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے؟

یاسر حسین اور اقرا عزیز بلاشبہ اس وقت پاکستان کے مقبول ترین جوڑوں میں سے ایک ہے، جس کی وجہ رواں ماہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں سب کے سامنے منگنی ہے۔

اقرا عزیز نے یاسر حسین کی شادی کی پیشکش ایوارڈ تقریب کے دوران قبول کرلی تھی جس پر یاسر نے انہیں گلے لگا کر گال پر بوسہ بھی دیا، جس پر لوگوں کی جانب سے کافی سخت ردعمل بھی سامنے آیا۔

شادی کی پیشکش

اقرار عزیز نے اس بارے میں کہا ‘صحیح بات تو یہ ہے کہ میرے لیے لوگوں کی باتیں کوئی معنی نہیں رکھتیں، میں بہت خوش ہوں، میرا خاندان یاسر کو پسند کرتا ہے اور پوری انڈسٹری نے مجھے مبارکباد دی’۔

یاسر کی جانب سے گلے لگانے کے حوالے سے سوال پوچھنے پر اداکارہ کا کہنا تھا ‘اس وقت میں اپنی زندگی کے بہت قیمتی لمحے کے گزار رہی تھی، میں نے اپنے ارگرد موجود لوگوں کے بارے میں نہیں سوچا، ہاں میں ایک اداکارہ ہوں جو ڈراموں میں کام کرتی ہے اورمیرے کرداروں کی وجہ سے لوگوں کے اندر میرے بارے میں ایک خاص تصور کیا جاتا ہے، ان کو لگتا ہے کہ میں ایک مثالی بہو بیٹی ہوں، شلوار قمیض پہنتی ہوں اور نرم مزاج ہوں، مگر میری شخصیت یہاں تک محدود نہیں، میں جینز پہن کر بھی اتنی ہی مطمئن ہوتی ہوں جتنا شلوار قمیض پہن کر، میں 21 سال کی ہوں اور میں اپنی پوری زندگی یہ دکھا کر نہیں گزار سکتی کہ لوگ میرے بارے میں کیا تصور رکھتے ہیں، ایک مجھ سے محبت کرنے والا ایک لڑکا پوری دنیا کے سامنے شادی کی پیشکش کا فیصلہ کرتا ہے تو میں خوش کیوں نہ ہو؟’

شادی کی یہ پیشکش رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کے نمایاں لمحات میں سے ایک تھا اور خیال کیا جارہا تھا کہ یہ پبلسٹی کے لیے اسے پلان کیا گیا تھا، اس بارے میں یاسر حسین نے بتایا ‘یہ میری طرف سے تو پلان تھا مگر اقرا کو اس کا کوئی اندازہ نہیں تھا، میں نے شو کے کریٹیو کنسلٹنٹ فیفی ہارون کے ساتھ مل کر یہ پلان کیا تھا اور انہوں نے مجھ پر یہ کہنے کے لیے زور دیا تھا ، فیفی کو لگتا تھا کہ اقرا انکار کرسکتی ہے جس کی وجہ بہت زیادہ لوگوں کی موجودگی کا دباﺅ ہوگا، مگر مجھے اقرا پر مکمل یقین تھا’۔

انہوں نے بتایا ‘ایوارڈز سے پہلے ہی اقرا نے مجھے چھیڑا تھا کہ میں اسے کبھی مناسب طریقے سے شادی کی پیشکش نہیں کرسکوں گا اور میرے اندر خواہش پیدا ہوئی تھی کہ میں نے ایسا کرنے کے لیے کیا منصوبہ بندی کی ہے، مگر میں نے ایسا نہیں کیا، کیونکہ میں اسے سرپرائز دینا چاہتا تھا’۔

فوٹو بشکریہ اقرا عزیز انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ اقرا عزیز انسٹاگرام پیج

ان کا کہنا تھا ‘اس لمحے میں یہ بھول گیا کہ میں نے کیا کہنے کی منصوبہ بندی کی ہے، حالانکہ میں ایسا شخص ہوں جو جانتا ہے کہ ہجوم کے سامنے کیا کہنا ہے، مگر پہلی بار میں گڑبڑا گیا میں نہیں جانتا تھا کہ نڈیم صاحب اقرا کے برابر میں بیٹھے ہیں مگر جب میں نے انہیں دیکھا تو گلے لیگا کیونکہ مجھے اس لمحے اس کی ضرورت تھی جبکہ شبنم بھی وہاں موجود تھیں، جن کو اگر میں گلے لگا لیتا تو ایک اور تنازع پیدا ہوجاتا’۔

یاسر حسین سوشل میڈیا پر متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور ہیں مگر شادی کی پیشکش پر لوگوں کی تنقید پر انہوں نے زیادہ ردعمل ظاہر نہیں کیا ‘میں نے کچھ مزاحیہ جواب تو شکایات پر دیئے، مگر اس وقت میرے پاس وقت نہیں، میں نے اپنے معاشرے میں موجود منافقت کو ظاہر کرنے کی کوشش کی، میں اس سے شادی کررہا ہوں، یہی وجہ ہے کہ اس کے گال پر بوسہ دیا، مگر شہریار منور تو ماہرہ سے شادی نہیں کررہا، پھر بھی اس نے گال پر بوسہ دیا، آخر لوگ اس پر کیوں شکایت نہیں کررہے؟’

اقرا عزیز کا کہنا تھا ‘اس حوالے سے یہ بھی تنقید کی جارہی ہے کہ میں نے یاسر کو ہاں اپنے خاندان سے مشاورت کے بغیر کی، آخر لوگ ایسا تصور کیوں کرسکتے ہیں، ہمارے خاندان پہلے ہی مل چکے تھے، ہم کچھ وقت سے یہ معاملہ آفیشل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، یاسر کے والدین کا انتقال ہوچکا ہے، اسی وجہ سے وہ خود میری ماں سے منظوری کے لیے ملا، ان دونوں نے خفیہ ملاقات کی، معاملات کی منصوبہ بندی کی اور پھر امی نے یاسر کے ساتھ اپنی سیلفی بھیجی اور میں حیران تھی کہ آخر ہوکیا رہا ہے’۔

انہوں نے مزید کہا ‘میری امی بھی اس ایوارڈ تقریب میں موجود تھیں اور جب میں گھر واپس آئی تو وہ مجھے ملنے والے ایوارڈز پر بہت زیادہ خوش تھیں، مگر انہیں زیادہ خوشی میری منگنی کی تھی، پاکستان میں مرد بہت کم اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں، امی نے مجھے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہ سکتی کہ اس سے شادی کرنے والا کھلے عام اپنی محبت کا اظہار کرے’۔

ان کی ملاقات کیسے ہوئی؟

جب پہلی ملاقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو یاسر نے بتایا کہ ہماری پہلی اور مختصر ملاقات 2 سال قبل لاہور میں ہوئی تھی، مگر گزشتہ سال ٹورنٹو میں ہونے والے ہم ایوارڈز وہ تقریب تھی، جس میں ہمیں ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملا، جب انہوں نے اقرا، حرا مانی اور صحیفہ جبار خٹک کو تقریب سے ہوٹل چھوڑنے کے لیے لفٹ دی۔

یاسر حسین کے مطابق ‘اگلے دن سے ہم نے اکھٹے وقت گزارنا شروع کیا اور میں نے اسی وقت اقرا کو پسند کرنا شروع کردیا تھا’۔

اقرا عزیز کا کہنا تھا ‘میں نے کچھ عرصے بعد یاسر کو پسند کرنا شروع کیا’۔

دونوں کی حال ہی میں تھائی لینڈ میں تعطیلات منانے کی تصاویر پر کافی ردعمل سامنے آیا تھا جس کے بارے میں اقرا نے بتایا ‘انٹرنیٹ پر مذاق اڑانے والے اس سے نفرت کرسکتے ہیں، مگر میرے خاندان کو ہماری تصاویر سے محبت ہے، میرے خاندان نے مجھے تمام تنقید سے نمٹنے کا اعتماد دیا’۔

یاسر حسین کے تنازعات

ای کسوال پر اقرا عزیز نے کہا ‘میں کہنا چاہتی ہوں کہ اچھے پرفارمرز کے ساتھ ہم اچھے انسان بھی ہیں، یاسر بہت اچھا انسا ہے، اس کے مذاق ہنسانے والے ہوتے ہیں جو عام طور پر اس کے سلیبرٹی دوستوں کے بارے میں ہوتے ہیں، جب وہ دوست یاسر کے ساتھ بند کمرے میں ہوتے ہیں، تو وہ مذاق پر قہقہے لگاتے ہیں، مگر مجھے اس سے نفرت ہے جب وہ اچانک یاسر پر سوشل میڈیا پر ایک مذاق کرنے پر حملے کا فیصلہ کرلیتے ہیں، وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ یہ سپراسٹارز ہیں اور تنقید شروع کردیتے ہیں، آخر وہ اپنی صلاحیت کی بجائے اس طرح شہرت حاصل کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ آخر وہ سوشل میڈیا استعمال کرکے معاملہ بڑھا کر لوگوں کی ہمدردی کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟’

اگرچہ انہوں نے کسی کا نام تو نہیں لیا، مگر ان کا اشارہ واضح طور پر ہانیہ عامر کی طرح تھا، جنہوں نے یاسر ان کی جلد پر کیے جانے والے ایک مذاق پر کافی سخت ردعمل ظاہر کیا، یاسر نے کہا ‘یہ عجیب ہے کہ کچھ وقت پہلے اس نے اپنی جلد پر اطمینان کی بات کی تھی، اور اب اس نے ایک جلد جگمگانے والے صابن کی تشہیر شروع کردی ہے’۔

یانیہ عامر اور یاسر حسین کے درمیان تنازع کے بعد اقرا عزیز نے انسٹاگرام سے بڑی تعداد میں اداکاروں کو ان فالو کردیا تھا، اس بارے میں سوال پر انہوں نے کہا ‘میں ان سب کی جانب سے شیئر کی گئی خبریں پڑھ پڑھ کر بیزار ہوگئی تھی، میں اپنی زندگی اتنی منفی نہیں کرنا چاہتی تو میں نے سلیبرٹی پیجز کو ان فالو کردیا’۔

شادی کب کریں گے؟

کیا شادی کے بعد اقرا عزیز کا عروج پر جاتا کیرئیر سست روی کا شکار ہوجائے گا؟ اس پر انہوں نے کہا ‘میں اس پر برا نہیں مناﺅں گی، میں عرصے سے بہت محنت کررہی ہوں اور اب وقت آگیا ہے کہ زندگی کی رفتار میں کمی لائی جائے’۔

دونوں کی باتوں سے ایسا محسوس ہوا کہ وہ سب کچھ پہلے ہی طے کرچکے ہیں، مگر کیا وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور شادی خوب دھوم دھام سے ہوگئی؟ اس پر اقرا نے بتایا ‘شادی جلد ہوگی، مگر ہم سادہ انداز سے شادی کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے گھرومیں ہوگی، ہم اس کو پرتعیش نہیں بنانا چاہتے، اپنی شادی کے دن میں بس اس فکر سے آزاد رہنا چاہتی ہوں کہ لوگ ایک اداکارہ اقرا عزیز کو دیھ رہے ہیں’۔

یاسر نے اس پر کہا ‘شادی پر اگر میں سنیئر فنکاروں کو مدعو کرتا ہوں، تو میں دلہا کے طر پر ایک جگہ بیٹھ کر انہیں نظرانداز نہیں کرسکتا، یہ عدم احترام ہوگا، میرا خاندان میری شادی یں شریک ہوگا اور اس دن میں بس ان کی شرکت چاہتا ہوں، بعد ازاں ہم انڈسٹری کے دوستوں کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کریں گے’۔

انہوں نے مزید کہا ‘ہم ایک شادی پر بہت زیادہ خرچہ کیوں کریں، اپنی شادی پر میں یہ مثال قائم کرنا چاہتا ہوں کہ ہم پرتعیش اور مہنگی شادی کے خواہشمند نہیں، قریبی دوستوں اور گھروانوں کے ساتھ شادی بھی کافی ہوتی ہے’۔

جب ان سے مستقبل کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ ان کے لیے شہرت اہم ہے یا دولت، تو یاسر نے جواب دیا ‘دولت، شہرت میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی، میں اچھا کام کرنا چاہتا ہوں اور اس سے کمانا چاہتا ہوں’۔

اقرا عزیز نے اس کا جواب یہ دیا ‘کوئی بھی نہیں، میں ایک اچھی نجی زندگی چاہتی ہوں، میں شادی کرنا چاہتی ہوں’۔

حاملہ ہونے کے باوجود محسن عباس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اہلیہ کا الزام

کراچی: فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ محسن نے انہیں بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکاروگلوکار محسن عباس حیدر فلموں کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں اور اپنی زندگی سے جڑی خوشیاں اور غم اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈپریشن سے گزررہے ہیں۔ تاہم اپنی زندگی کے تمام معاملات لوگوں سے شیئر کرنے والے اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے ان کا بالکل منفرد روپ لوگوں کو بتایا ہے جس سے آج تک کوئی واقف نہیں تھا۔

محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے فیس بک پر طویل پوسٹ میں اپنے شوہر کے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر نے نہ صرف انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ذہنی ٹارچر بھی کیا اوراب وہ یہ ظلم برداشت کرتے کرتے تھک گئی ہیں۔

فاطمہ نے لکھا ’’ظلم برداشت کرنا بھی گناہ ہے‘‘، میں فاطمہ ہوں محسن عباس حیدر کی بیوی۔ 26 نومبر 2018 کو مجھے پتہ چلا کہ میرا شوہر مجھے دھوکا دے رہا ہے اور جب میں نے اس بارے میں اس سے بات کی تو بجائے شرمندہ ہونے کے اس نے مجھے مارنا شروع کردیا۔

فاطمہ نے لکھا محسن نے اس بات کا بھی احساس نہیں کیا کہ میں اس وقت حاملہ تھی اورمجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اس نے میرے بال کھینچے، مجھے فرش پر گرادیا، مجھے لاتیں ماریں اور میرے چہرے پر گھونسے بھی مارے اس کے بعد مجھے دیوار میں دے مارا۔ تاہم میں اپنے گھر والوں کے بجائے اپنی دوست کے ساتھ اسپتال گئی کیونکہ میں بہت پریشان تھی۔

ڈاکٹر نے بھی میرا چیک اپ کرنے سے انکار کردیا کیونکہ یہ پولیس کیس تھا لیکن میں نے پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی کیونکہ مجھے یہ سب ہضم کرنے کے لیے تھوڑا وقت چاہئیے تھا، الٹراساؤنڈ کے بعد جب مجھے پتہ چلا کہ میرا بچہ محفوظ ہے تو مجھے سکون ملا اور اپنے بچے کے لیے میں نے اس شادی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا۔

20 مئی 2019 کو جب میں نے بیٹے کولاہورمیں جنم دیا اس وقت میرا شوہر کراچی میں اپنی گرل فرینڈ نازش جہانگیر کے ساتھ رنگ رلیاں منارہاتھا، بچے کے دنیا میں آنے کے دو دن بعد محسن صرف تصاویر لینے کے لیے آیا تاکہ پبلسٹی حاصل کرسکے، بعد میں اس نے ڈپریشن والی پوسٹ کی تاکہ لوگوں کی توجہ حاصل کرسکے۔ یہاں تک کہ اس نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ اس کا بیٹا کیسا ہے اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا ڈراما رچایا صرف پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے۔

17 جولائی کو جب میں نے اس سے ہمارے بیٹے کی ذمہ داری لینے کے لیے کہا تو اس نے ایک بار پھر مجھے مارنا شروع کردیا لیکن اب بس! میں یہ پوسٹ کررہی ہوں ان تمام لڑکیوں کے لیے جو اس طرح کے تشدد کا نشانہ بنتی ہیں آپ کے لیے کوئی نہیں آئے گا آپ کو اپنے لیے خود آگے آنا ہوگا۔

مجھے نہیں معلوم میں اکیلے اپنے بچے کی پرورش کیسے کروں گی لیکن مجھے معلوم ہے اللہ میرے ساتھ ہے۔ میں جسمانی اور زبانی تشدد اور طلاق کی دھمکیوں سے تنگ آچکی ہوں۔ اس کے بعد فاطمہ نے محسن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا مسٹر محسن میں تمہیں عدالت میں ملوں گی۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر’’نامعلوم افراد‘‘، ’’نامعلوم افراد2‘‘،’’لوڈویڈنگ‘‘ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں جب کہ ان کی حال ہی میں فلم’’باجی‘‘ریلیز ہوئی ہے۔

 

بیٹے کی تیمور سے حیرت انگیز مشابہت پر سنی لیون بول پڑیں

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے بیٹے اشر کا موازنہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان سے کیے جانے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا تیمورعلی خان بھارت کا  سب سے زیادہ مقبول بچہ ہے، جس نے دنیا میں آنے کے بعد سے ہی میڈیا پر تہلکہ مچارکھا ہے۔ تیمور جیسی شہرت کسی بچے کوتو کیا کسی سپر اسٹار کو بھی بڑی جدوجہد کے بعد نصیب ہوتی ہے۔ اب تک تو تیمور ہی بالی ووڈ کا لاڈلہ بچہ تھا لیکن اب میڈیا میں سنی لیون کے بیٹے اشر کا موازنہ تیمور سے کیا جارہا ہے۔

چند روز قبل سنی لیون کی ایک تصویر میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے بیٹے اشر کو گود میں اٹھائے ہوئے تھیں، یہ تصویر منظرعام پر آنے کے بعد گویا سوشل میڈیا پر طوفان آگیا، وجہ تھی اشر کی تیمور سے بے انتہا مشابہت۔ بہت سارے لوگ تو دونوں بچوں میں فرق ہی نہیں کرپائے۔ ایک صارفین نے اپنی حیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا ایک پل کے لیے تو میں نے سوچا سنی لیون شاید تیمور کو گود میں اٹھائے ہوئی ہیں۔

اداکارہ سنی لیون سے جب تیمور اور اشر کی مشابہت اور سوشل میڈیا پر دونوں بچوں کا موازنہ کیے جانے پر بات کی گئی تو انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہاں مجھے معلوم ہے سوشل میڈیا پر دونوں کا موازنہ کیا جارہا ہے۔

سنی لیون نے دونوں بچوں کی تعریف کی اور دونوں کی بے انتہا مشابہت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اشر کا چھوٹا سا گولو چہرہ ہے اور تیمور کا چہرہ بھی ایسا ہی ہے۔ سوشل میڈیا وہی کرے گا جو اسے کرنا ہوگا، تیمور بہت پیارا بچہ ہے اور اشر بھی قابل ستائش ہے۔

واضح رہے کہ سنی لیون کے تین بچے ایک بیٹی نشا اور دو جڑواں بیٹے اشر اورنواہ ہیں۔ نشا کو سنی اور ان کے شوہر نے گود لیاتھا۔

’’رانگ نمبر ٹو‘‘ کا 7ویں ہفتے بھی بہتری بزنس، 20 کروڑ کما لیے

لاہور: ’’رانگ نمبرٹو‘‘ کا ساتویں ہفتے میں بھی بہتری بزنس جاری، مجموعی بزنس 20کروڑ سے تجاوز کرگیا۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے تعاون سے بنائی گئی فلم کی اسٹار کاسٹ میں سمیع خان اور نیلم منیر شامل ہیں۔ عید الفطر پر سینماؤں کی زینت بننے والی رومانوی کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ کا سرکٹ کے تمام سنیماؤں میں تاحال بہتری بزنس جاری ہے اور لالی وڈ کی جانب سے پیش کردہ نئی فلمیں بھی ’’رانگ نمبرٹو‘‘ کے بزنس کو زیادہ متاثر نہیں کرسکیں۔

ٹریڈ حلقوں کے مطابق رانگ نمبر ٹو کو ریلیز ہوئے ڈیڑھ مہینہ گذر چکا ہے تاہم فلم کی ڈیمانڈ ختم نہیں ہوسکی اور سرکٹ کے بیشتر شہروں میں رانگ نمبرٹو حال ہی میں ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے برابر بزنس کر رہی ہے جو اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ دلچسپ کہانی پر مبنی معیاری فلمیں آج بھی شائقین کی پہلی پسند ہیں۔

رانگ نمبر ٹو میں سمیع خان اور نیلم منیر کے علاوہ یاسر نواز اور اداکارہ ثنا نے دوسری لیڈ جوڑی کے کردار ادا کیے ہیں۔

کنگنا اورمیڈیا کی لڑائی میں اکشے کمار ثالث بن کر میدان میں آگئے

ممبئی: کنگنا رناوت اورمیڈیا کی لڑائی میں اکشے کمار ثالث بن کر میدان میں آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کنگنا رناوت اور میڈیا نمائندگان کے درمیان ہونے والے تنازع پراکشے کمار نے ایک کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور اداکار کے درمیان بہت گہرا رشتہ ہوتا ہے، یہ رشتہ میاں بیوی جیسا ہوتا ہے جہاں تھوڑی بہت نوک جھونک بھی ہوتی ہے۔

اکشے کمار نے  کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان غلط فہمیوں کو باہمی تعاون سے جلد ختم ہو جانا چاہئے کیوں کہ ہمیں آپ لوگوں کی ضرورت ہے وہ اس لئے کہ جو باتیں ہم دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہیں وہ میڈیا کے ذریعے ہی پہنچائی جاتی ہے اور اسی طرح میڈیا کو ہماری ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ فلم ’ جج مینٹل ہے کیا‘ کی تشہیر کے حوالے سے پریس کانفرنس میں فلم کی اداکارہ کنگنا رناوت اور ایک صحافی کے درمیان تکرار ہو گئی تھی جس کے بعد میڈیا کے ایک گروپ اور کنگنا رناوت نے ایک دوسرے پر لفظی گولا باری شروع کردی تھی۔

ارجن رامپال کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بولی وڈ اداکار ارجن رامپال 46 سال کی عمر میں تیسری بار والد بن گئے۔

ارجن رامپال اور ان کی گرل فرینڈ گبریئل ڈیمیٹروڈز کے ہاں گزشتہ رات بیٹے کی پیدائش ہوئی، جو فی الحال ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں۔

اس خبر کا اعلان بھارتی پروڈیوسر جے پی دتہ کی بیٹی ندھی دتہ نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔

ندھی نے ارجن رامپال کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرکے انہیں بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ ارجن یا ان کی گرل فرینڈ میں سے کسی نے بھی اب تک سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان نہیں کیا۔

البتہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجن رامپال اور ان کی فیملی کو گزشتہ رات سے ہسپتال کے چکر لگاتے دیکھا گیا جس کے بعد ان کی تصاویر کے ساتھ ساتھ یہ خبر بھی وائرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ ارجن رامپال نے گبریئل کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان رواں سال فروری میں ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا تھا۔

اس کے ٹھیک دو ماہ بعد ہی اداکارہ نے گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبر بھی ایک تصویر کے ذریعے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ ارجن رامپال کی پہلی شادی سے ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں جن کا نام مہیکا اور مائرہ ہے۔

ان کی پہلی شادی بھارتی ماڈل مہر سے 1998 میں ہوئی تھی، تاہم 20 سال بعد ان دونوں نے گزشتہ سال مئی میں ایک بیان کے ذریعے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

‘بریک اپ کے بعد شادی کے بارے میں سوچا نہیں’

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکار اروشی ڈھولکیا آخری بار 2013 میں اسکرینز پر اس وقت نظر آئیں تھی جب وہ بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 6 کا حصہ بنی اور اب 6 سال بعد وہ دوبارہ ایک پروگرام کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

اروشی نچ بلیے نامی ڈانس ریئلٹی شو کے 9ویں سیزن کا حصہ بننے جارہی ہیں جس کی پروڈکشن بگ باس شو کے میزبان اداکار سلمان خان ہی کررہے ہیں۔

نچ بلیے شو میں ہر حصہ دار کو اپنے ساتھی کے ساتھ جوڑا بناکر رقص کرنا ہوتا ہے اور تمام جوڑوں کے درمیان مقابلے کے بعد آخر میں ایک جوڑا شو کا فاتح قرار پاتا ہے۔

اس سال کے شو میں اروشی ڈھولکیا اپنے سابق بوائے فرینڈ انوج سچدیو کے ہمراہ مقابلے میں حصہ لینے جارہی ہیں۔

خیال کیا جارہا تھا کہ اپنے سابق بوائے فرینڈ انوج کے ساتھ اس پروگرام کا حصہ بننا اروشی کے لیے بہت بڑا چیلنج ہوگا، تاہم اداکارہ کے مطابق ‘میرے لیے اپنے ماضی کو سامنے لانا چیلنج نہیں، سب سے بڑا چیلنج تو ڈانسنگ ہے’۔

اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میری ذاتی زندگی تو ایک طرح سے کھلی کتاب ہے، لیکن دوسرے انداز سے یہ ایک مسٹری بھی ہے، میرا حق اور مرضی ہے کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کیا بات کروں اور کس بات پر خاموش رہوں’۔

اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ہمراہ شو میں حصہ بننے پر اروشی نے کہا کہ ‘لوگ سمجھتے ہیں بریک اپ کے بعد زندگی بالکل تبدیل ہوجاتی ہے جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے، وقت گزر جاتا ہے اور سب ٹھیک ہوجاتا ہے’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘بھلے ہمارا رشتہ ختم ہوگیا ہو لیکن ہم آج بھی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، ہمارے درمیان جو کچھ بھی ہوا، لیکن ہم آج بھی ایک دوسرے کے اچھے دوستے ہیں’۔

بریک اپ کے بعد مستقبل میں شادی کرنے کے خیال پر اروشی کا کہنا تھا کہ ‘اگر باسکٹ میں موجود ایک سیب سڑ جائے تو اس کا یہ مطلب تھوڑی کہ سارے ہی سیب خراب ہوں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کوئی اچھا ساتھی مل رہا ہوں تو اس کے ساتھ زندگی گزارنے میں کوئی مسئلہ نہیں’۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘البتہ میں نے مستقبل میں دوبارہ شادی کرنے کے حوالے سے نہیں سوچا، ہر کوئی مجھ سے یہ پوچھتا رہتا ہے لیکن میرے پاس وقت نہیں، میں اپنے کام کے ساتھ بےحد مصروف ہوں، مستقبل کے حوالے سے فی الحال نہیں سوچا’۔

یاد رہے کہ 2013 کے بگ باس سیزن 6 کی فاتح بھی اروشی تھی اور امید کی جارہی ہے کہ وہ نچ نلیے کا سیزن 9 بھی جیت جائیں گی۔

ملائکہ اروڑا دبنگ 3 کا حصہ ہوں گی یانہیں؟

ممبئی: بالی ووڈ کی منی ملائکہ اروڑا نے ’’دبنگ 3‘‘ کا حصہ ہونے پر خاموشی توڑدی۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی دبنگ سیریز کی تیسری فلم ’’دبنگ3‘‘ کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔ فلم سیریز کے پہلے حصے ’دبنگ‘ میں ملائکہ اروڑا نے ’’منی بدنام ہوئی‘‘ آئٹم سانگ پر ڈانس کرکے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے دوسرے حصے میں ملائکہ کی جگہ کرینہ کپور کو شامل کیا گیا۔

تاہم فلم کے تیسرے حصے کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ اس بار ایک بار پھر ملائکہ اروڑا فلم میں جلوے دکھائیں گی۔ ملائکہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ’’دبنگ 3‘‘ کا حصہ ہونے کی تردید کردی ہے۔

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ پروجیکٹ دبنگ سے جڑے بیشتر افراد آگے بڑھ چکے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’’دبنگ3‘‘ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دبنگ سیریز کی تیسری فلم کے پروڈیوسر بھی ارباز خان ہی ہوں گے تاہم اس بار فلم کی ہدایات پربھو دیوا دیں گے۔ فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائےگی۔

Google Analytics Alternative