قومی

لاہورفیکٹری ملبے سےایک شخص کا پیغام موصول

لاہور: سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے ملبے سے ایک شخص کا پیغام موصول ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے جب کہ ملبے سے اب تک 34 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہوئے کئی گھنٹے گزر چکے ہیں تاہم ملبے تلے دبے اقبال نامی ایک شخص نے اپنے پیاروں کو میسج کیا کہ وہ زندہ ہے اور اس کےساتھ مزید 2 افراد اب بھی ملبے تلے زندہ موجود ہیں، فیکٹری ڈرائیوراقبال نے اپنے پیغام میں اس مقام کی بھی نشاندہی کی جہاں وہ موجود ہیں جس کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے آپریشن مزید تیز کرتے ہوئے تلاش شروع کردی ہے

نہ شادی پیسوں کیلئے کی نہ طلاق کیلئے پیسے لوں گی: ریحام خان

اسلام آباد: ریحام خان نے کہا ہے کہ میں پاکستان عمران خان کیلئے نہیں کام کرنے آئی تھی، کسی بھی قسم کے مالی سمجھوتے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ریحام خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور عمران کے درمیان کوئی معاملات طے نہیں ہوئے، نہ پیسے کیلئے شادی کی اور نہ ہی طلاق پیسوں کیلئے لوں گی۔

ریحام  کا کہنا تھا کہ تاحال کسی پبلشر نے کتاب کے لئے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، آئی آر کے کے تحت فلمیں بناﺅں گی یہ کام موخر نہیں کروں گی اور میری فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی ہوگا۔ریحام خان نے کہا کہ ذاتی زندگی میں جو کچھ بھی ہوا، اس کا اثر کام پر نہیں ہونے دونگی، میں پاکستان ہر صورت واپس آو¿ں گی۔ پاکستان میرا گھر ہے ، میری زندگی پاکستان میں ہے، میرے بچے بھی پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، میں اور میرے بچے پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کا صحافی کے خلاف کارروائی کا حکم

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے ممبران پارلیمنٹ کے بارے میں نازیبا الفاظ کہنے پر انگریزی اخبار ’دی نیشن‘ کے ایڈیٹر سلیم بخاری کے خلاف کارروائی سے متعلق رولنگ دی ہے اور حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس صحافی کے خلاف کارروائی کرے۔ سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے یہ رولنگ ایوان میں موجود ارکان کی طرف سے مذکورہ صحافی کی طرف سے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا الفاظ کہنے کے خلاف تقاریر کے بعد دی۔

سلیم بخاری نے 27 اکتوبر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں پارلیمنٹیرین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ آئین ا ور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ بعد ازاں پروگرام کے میزبان کے کہنے پر سلیم بخاری نے اپنے الفاظ واپس لے لیے تھے۔ سینیٹ کے چیئرمین نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئین اظہارِ رائے کی اجازت ضرور دیتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس آزادی کا غلط استعمال کیا جائے اور لوگوں اور اداروں کے بارے میں توہین آمیز الفاظ ادا کیے جائیں۔

یپلز پارٹی کا سردار ایاز صادق کی بطور اسپیکر حمایت کا اعلان

Ayaz sadiq

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی نے سردار ایاز صادق کی بطور اسپیکر قومی اسمبلی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی کی حمایت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سردار ایاز صادق نے پچھلی مرتبہ بہت اچھے انداز سے ایوان کو چلایا لہذا اگر مسلم لیگ (ن) نے سردار ایاز صادق کو ہی دوبارہ اسپیکر لے لئے نامزد کیا تو ان کی حمایت کی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے شفقت محمود جب کہ فاٹا اراکین نے جی جی جمالی کا نام نامزد کیا ہے۔

پاکستان کا بھارتی شیو سینا کی انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان کی بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی دہشت گرد کارروائیوں پر تشویش، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں افغان حکومت کی خواہش پر دوبارہ مذاکرات کرانے کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ پہلے بھی شیوسینا کی انتہا پسندی پر تشویش ظاہر کر چکے ہیں، ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ عالمی برادری نوٹس لے۔ ترجمان نے افغان طالبان کی دھڑے بندی ان کا اندرونی معاملہ قرار دیا.

 

عمران خان کو مارنے کی خبریں سازشی ذہن کی پیداواراور بے بنیاد ہیں،شیریں مزاری

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے عمران خان او ر ریحام خان کے درمیان علیحدگی پر میڈیا میں پھیلنے والی افواہوں کی شدید مذمت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عمران اور ریحام خان کی علیحدگی پر نشر ہونے والی میڈیا رپورٹس اور افواہیں قابل مذمت ہیں

۔انہوں نے ریحام خان کو لندن میں فلیٹ اور پیسے دیئے جانے کے حوالے سے شائع یا نشر ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام کو دی جانے والی مالی سیٹلمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔اس بات پر کہ ریحام خان عمران خان کو زہر دینا چاہتی تھیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مارنے کی خبریں سازشی ذہن کی پیداواراور بے بنیاد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلاق پر من گھڑت باتیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔ان افواہوں کا مقصد عمران خان کی کردار کشی کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ طلاق میں پارٹی لیڈرز کوذمے دارقرار دینےکی باتیں جھوٹ پرمبنی ہیں. پارٹی قیادت عمران خان کے ذاتی معاملے سے دوررہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی عمران خان سے ملاقات سے معذرت

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملنے سے معذرت کرلی۔

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنے تحفظات بتانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا-

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا دن مختلف میٹنگز اور کورٹ سماعت کے میں مصروف ہوں گے اس لئے وہ ملاقات نہیں کرسکتے۔ تحریک انصاف کے رہنما مبینہ انتخابی دھاندلی کے شواہد تحریری طور پر جمع کرادیں۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: پولنگ ساڑھے 10گھنٹے جاری رہےگی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک رکھاگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہر ووٹر کو بیک وقت 6 مختلف بیلٹ پیپرز فراہم کئے جائیں گے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل سست ہوسکتا ہے، اس لئے ووٹرز کی سہولت کے لئے پولنگ کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔ ووٹرز کی سہولت کی خاطر پولنگ صبح سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بلاتعطل ساڑھے دس گھنٹے جاری رہےگی۔

واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں اسلام آباد میں 30 نومبر کو پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔

Google Analytics Alternative