قومی

راحیل شریف کے نام پر مسجد کا سنگ بنیاد.

اسلام آباد: اسلام آباد میں کھوکھر برادری کے ایک گروپ نے غوری ٹاؤن فیز تھری میں فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے نام پر ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

امتیاز علی عرف تاجی کھوکھر کے اس مخالف گروپ نے غوری ٹاؤن سے ملحقہ اپنے آبائی اراضی پر ’جامع مسجد جنرل راحیل شریف اور مدرسہ جامعہ دارالامن ‘ کیلئے زمین مختص کی ہے۔

علاقے میں سرگرم تحریک نجات قبضہ مافیا کے چیئرمین صفدر کھوکھر نے بتایا’ہم نے مسجد کو جنرل راحیل شریف کا نام اس لیے دیا کیونکہ وہ ایک قومی ہیرو ہیں اور ملک بھر میں بدمعاشوں، لینڈ مافیااور کرپشن کیلئے کارروائی کر رہے ہیں‘۔

’ہم امید کرتے ہیں کہ جنرل راحیل نے جو کچھ کراچی میں کیا وہی اسلام آباد میں بھی دہرایا جائے گا‘۔

صفدر اور ان کے تین بھائیوں کی دوکنال زمین کو مسجد کیلئے مختص کیا گیا ہے، جس پر ان کے اہل خانہ مسجد تعمیر کریں گے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پورا محلہ مسجد اور مدرسے کی تعمیر میں حصہ لے گا۔

صفدر کا خاندان تاجی کھوکھر کے مخالف ہے کیونکہ تاجی نے غوری ٹاؤن بنانے کیلئے مبینہ طور پر ان کی زمین ہتھیا لی تھی۔

صفدر کے بڑے بھائی شبیر کھوکھر نے بتایا کہ ’انہوں نے غوری ٹاؤن فیز تھری میں ہماری اراضی پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں جانے والے راستے بند کیے اور پھر ہم سے سمجھوتہ کیا‘۔

دونوں گروپوں کے درمیان پچھلے کچھ عرصے میں کشیدگی بڑھی ہے لیکن صفدر اس وقت ابھر کر سامنے آئے جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 18ستمبر کو تاجی کھوکھر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا۔

یکم اکتوبر کو صفدر نے کورال پولیس سٹیشن میں ایک رپورٹ درج کرائی، جس میں انہوں نے تاجی کھوکھر پر اپنے قتل کی منصوبہ بندی ، زمین پر قبضہ اور اہل خانہ کو خوف زدہ کرنے کا الزام لگایا۔

دوسری جانب، کورال پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ صفدر کے خلاف کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ’ کسی نے بھی محمد صفدر کھوکھر کے خلاف شکایت درج نہیں کرائی‘۔

ادھر، تاجی کھوکھر اور حاجی نواز کھوکھر کے خاندان نے صفدر کا مذاق اڑایا ہے۔ محمد یاسین نے تاجی کھوکھر کی جانب سے بات کرتے ہوئے کہا’ وہ ہمیشہ سے یہاں ہیں لیکن ان کے ذہن میں اس وقت مسجد بنانے کا خیال کیوں آیا ہے۔وہ فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے علاقے میں اثر ورسوخ پیدا کرنا چاہتے ہیں‘۔

یاسین کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی یا کاروباری مقاصد کیلئے مسجد کا استعمال درست نہیں کیونکہ یہ لوگوں کے انتہائی مقدس جگہ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس علاقے میں پہلی مرتبہ کسی حاضر سروس یا ریٹائر فوجی جنرل کے نام پر مسجد بنائی جا رہی ہے۔

اِس سے پہلے 1980 کی دہائی میں اسلام آبادانتظامیہ نے اُس وقت کے فوجی آمر جنرل ضیا الحق کی جانب سے شکریال کے قریب اسلام آباد ہائی وے کی گرین بیلٹ پر نماز ادا کرنے کی جگہ پر ’ضیا مسجد‘ تعمیر کی تھی۔

8 اکتوبر کا دن آفات سے آگاہی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ وزارت داخلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں رواں برس سے 8 اکتوبر کو ‘آفات سے آگاہی’ کے قومی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رواں سال سے وفاقی اور صوبائی سطح پر 8 اکتوبر کا دن آفات سے آگاہی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو ملک میں موجود مختلف طرح کی آفات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے.یاد رہے کہ 10 سال قبل 8 اکتوبر 2005 کو آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں تقریباً ایک لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس تباہ کن زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی جس سے ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے تھے۔

لاہور میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ مبینہ دشتگرد گرفتار

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ مبینہ دشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان سے اڑھائی کلو سے زائد بارودی مواد اور حساس عمارتوں کے نقشے برآمد کرلئے گئے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رائیونڈ میں حساس ادارے کی کارروائی کے نتیجے میں تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔جن کے نام طارق عزیز،عبدالغفار اور حامد علی ہیں۔ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور حساس عمارتوں کے نقشے برآمد کرلئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بھی حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے،مبینہ دہشت گردوں کی امان اللہ اور خالد محمود کے نام سے شناخت ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق دونوں دہشتگردوں سے اڑھائی کلو سے زائد بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے چوہدری شجاعت کو 19 سال قید کی سزا سنادی

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چوہدری شجاعت کو 19 سال قید کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن چوہدری شجاعت کو جرم ثابت ہونے پر 19 سال قید کی سزا سنائی۔مجرم پر دھماکا خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کا الزام عائد تھا.

حکومت کارویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان سمیت تمام ممبران کو تبدیل کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان سمیت تمام ممبران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے ارکان گریڈ 20 کے افسر کے برابر ائیر ٹکٹ اور دیگر مراعات حاصل کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سعودی عرب سے وطن واپسی پر نئے چیئرمین اور ارکان کے بارے میں مختلف مسالک سے مشاورت کریں گے۔ 1974ءکی قومی اسمبلی کی قرارداد کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کی تعداد 9 تھی۔ جبکہ بعد ازاں سیاسی بنیادوں پر کمیٹی اراکان کی تعداد بڑھا کر 26 کردی گئی

موٹر وے پر ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افرادجاں بحق

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) شیخوپورہ میں موٹر وے میں کار اور ٹرک میں تصادم میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ موٹر وے پر موضع چھینہ کے قریب پیش آیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کامران، مہک بی بی ، سمعیہ اویس اور آٹھ سال کا اذان شامل ہیں۔ حادثے میں ظفر اویس زخمی ہوئے ہیں۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ‘توہین عدالت تصور ہوگی’ الیکشن کمیشن

خلاف ورزیوں پر آئین کی دفعہ 204 اور 1976 کے کے ایکٹ کی دفعہ 103 اے کے تحت سزائے دی جائے گی۔ سیکریٹر ی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سیکریٹری بابر یعقوب فتح محمد نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جبکہ آئندہ کچھ روز میں پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے متعدد حلقوں میں ضمنی انتخابات، سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا پہلہ مرحلہ ہونے جارہا ہے۔میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ ’ضابطہ اخلاق کو حکم کا درجہ دیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی توہین عدالت تصور کی جائے گی۔‘انھوں نے کہا کہ خلاف ورزیوں پر آئین کی دفعہ 204 اور 1976 کے عوام کی نمائندگی کے ایکٹ کی دفعہ 103 اے کے تحت سزائے دی جائے گی۔ای سی پی کے سیکریٹری نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے لاہور کے حلقہ این اے 122، اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144 اور پنجاب اسمبلی کے لاہور کے حلقہ پی پی 147 اور اٹک کے حلقہ پی پی 16 پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام اتنظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے اور فوج اور رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور بار تعینات کئے جائے گے۔انھوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کی جارہی ہے اور 5 اکتوبر کو اس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ای سی پی کا اجلاس بھی منعقد کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ 5 اکتوبر کو ہونے والا ای سی پی کا اجلاس پنجاب اسبملی کے اٹک کے حلقہ پی پی 16 پر ہونے والے ضمنی انتخابات سے ایک روز قبل ہونے جارہی ہے جو کہ پنجاب کے سابقہ وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی خود کش حملے میں ہلاکت کے بعد خالی ہوئی ہے جبکہ دیگر 3 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات 11 اکتوبر کو ہونگے۔بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے 27 اضلاع کے 2 کروڑ اور 26 لاکھ سے زائد شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرے گے۔ای سی پی کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پنجاب کے 12 اضلاع میں 1 کروڑ 46 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز موجود ہیں جبکہ سندھ کے 15 اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 80 لاکھ ہے۔

ریحام خان کی قیادت کی خواتین کی بڑی ریلی جلسے میں شریک

لاہور: لاہور میں این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں ریحام خان نے دبنگ انٹری دے دی۔ گڑھی شاہو سے خواتین کی ریلی لے کر سمن آباد جلسہ گاہ پہنچیں۔ کپتان کی ریحام خان پر سیاست کرنے کی پابندی انتخابی مہم میں گم ہو گئی۔  روانگی سے قبل اپنے حطاب میں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ این اے 122 میں ضرورکامیابی حاصل کریں گے، یہ ضمنی الیکشن ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا عبدالعلیم خان میرے بھائی ہیں ان کیلئے میرے دل میں بڑی عزت ہے۔عوام اصل حکمرانوں کو پہچانیں ،عمران خان پاکستان کیلئے امید کی کرن ہیں وہ 40 سال سے ملک کیلئے کچھ کرنے میں لگے ہوئے ہیں،عمران خان ہی ملک کو مسائل سے باہر نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ خواتین بھی گھروں سے باہر آئی ہیں،خواتین کے جذبے کو سلام کرتی ہوں ۔
Google Analytics Alternative