قومی

خیبر پختونخوا:45ہزارمنتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائینگے

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوامیں 45ہزارکے قریب منتخب بلدیاتی نمائندے آج اپنے عہدوں کاحلف لے رہے ہیں، ضلع پشاورمیں 4ہزار7 سومنتخب نمائندے حلف لیں گے جبکہ کل ناظمین اورنائب ناظمین کے نتخابات عمل میں لائے جائینگے۔30 مئی کوخیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 45ہزارعوامی نمائندے منتخب ہوئے،جن سے آج عہدوں کاحلف لیاجائیگا،پشاورمیں حلف لینے والے ان منتخب نمائندوں کی تعداد4ہزار7 سوہے۔ضلع وٹاون وتحصیل کونسلز کے ناظمین ونائب ناظمین کے انتخابات اتوارکیروزہونگے۔بلدیاتی نمائندوں کی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اختیارات کی نچلی سطح پرتقسیم کے اصل مرحلے کاآغازہوگا،خیبرپختونخوامیں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پرنمائندیمنتخب ہوئے ہیں اورماضی کے برعکس ان کے اختیارات میں اضافے سے ان میں جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ خیبر پختونخواکے بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف 9اضلاع جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن،جمعیت علما اسلام اورعوامی نیشنل پارٹی4،4،جماعت اسلامی 2اورپاکستان پیپلزپارٹی ایک ضلع میں اپنے ناظمین لانے کی پوزیشن میں ہیں۔

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے حملہ کیا تو بتائیں گے جواب کیسے دینا ہے، خواجہ آصف

Khawaja-Asif

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ سے نہیں ڈرتا لہٰذا بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اگر حملہ ہوا تو پاکستان فیصلہ کرے گا کہ جواب کب اور کیسے دینا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی تھی اور اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو 65ء سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ پاکستان جنگی معاملات میں بھارت سے بہتر ہے اور پاکستان جنگ سے نہیں ڈرتا لہٰذا بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اگر حملہ ہوا تو پاکستان فیصلہ کرے گا کہ جواب کب اور کیسے دینا ہے۔

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگسے 11 شہری شہید، 47 زخمی

boundary

بھارتی فوج نے بدترین جارحیت كا مظاہرہ كرتے ہوئے وركنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری كركے 11شہری شہید اور 47زخمی كردیئے جب کہ شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) كے مطابق بھارتی سرحدی فورسز كی جانب سے سیالكوٹ كے قریب چپرار اور ہرپال سیكٹرز میں  واقع دیہات كو فائرنگ كا نشانہ بنایا گیا، بھارتی گولہ باری سے سب سے زیادہ كنگن پور اور باجرہ گڑھی نامی گاوں  متاثر ہوئے جب کہ پاكستانی فوج نے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری كا منہ توڑ جواب دیا۔

پنجاب میں جلد بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالیں گے، ڈی جی نیب پنجاب

ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب میجر ریٹائرڈ سید برہان علی نے کہا ہے کہ پنجاب میں جلد بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا ۔ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ۔یہ بات انہوں نے نیب پنجاب کے دفتر میں اسٹاک ایکس چینج متاثرین میں دو کروڑ 69 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی جی نیب پنجاب کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔ ملک بھر میں اب تک بدعنوان سرکاری ملازمین سے 25 ارب روپے برآمد کیے جاچکے ہیں اور جلد پنجاب میں بھی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا.

معاشی بہتری سے متعلق پاکستان کی فراہم کردہ معلومات مشکوک

عالمی مالیاتی فنڈ نے معاشی بہتری کے حوالے سے پاکستان کی فراہم کردہ معلومات مشکوک قرار دے دیں، آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے گذشتہ مالی سال کی بیلنس شیٹ کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔عالمی مالیاتی فنڈ کا ایک اور مطالبہ،آئی ایم ایف حکام کہتے ہیں پاکستان نے مالی سال دوہزار چودہ پندرہ میں بجٹ خسارے کے جو اعدادوشمار فراہم کئے، ان پر شک ہے۔حکو مت کے مطابق بجٹ خسارہ 14کھرب 50ارب روپے رہا۔ابتدا میں بجٹ خسارہ 18کھرب روپے بتایا گیا تھا۔خسارے میں اتنی نمایاں کمی کیسے ہوگئی؟تین رکنی وفد پاکستان کی بیلنس شیٹ کا آڈٹ کرے گا۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے حکومتی اعدادوشمار کوتنقید کا نشانہ بنایا۔سابق وزیر خزانہ نے بھی خسارہ 8.5فیصد سے کم ہوکر5.3فیصد آنے پر حیرت کا اظہار کیا۔بہرحال اب تحقیقات ہوں گی تو معلوم ہوگاکہ اصل کہانی کیا ہے۔اگر حکومت کے فراہم کردہ اعدادوشمار غلط ثابت ہوگئے، تو نہ صرف عالمی مالیاتی فنڈ سے پچاس کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط کھٹائی میں پڑ جائے گی، بلکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی قرضے کا حصول انتہائی مشکل ہوجائے گا۔

55 فیصد پاکستانیوں نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی حمایت کردی

تنظیم گیلانی فاﺅنڈیشن نے اپنے تازہ ترین سروے میں کہا ہے کہ پچپن فیصد پاکستانیوں نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی حمایت کی ہے۔ 1995ءمیں 62 فیصد عوام کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حامی تھے لیکن اب 55 فیصد عوام کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حامی ہیں 21 فیصد نے ڈیم کی تعمیر کی مخالفت کی جبکہ 16 فیصد نے فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا ہے۔ ملک میں موجودہ بجلی بحران کے باعث لوگوں کی توجہ کالاباغ ڈیم پر مرکوز ہیں ۔ ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار ٹھپ ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے ۔ جس کے باعث لوگوں نے کالا باغ ڈیم کی بھرپورحمایت کردی کیونکہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے کافی حد تک بجلی بحران پر قابوپالیاجائیگا۔

اوگراکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے 50پیسے فی لٹر تک کمی کی سفارش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیر اعظم نواز شریف کو ارسال کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں6.14 روپے ،مٹی کاتیل7.07 روپے،ہائی سپیڈڈیزل7.50 روپے ،لائٹ ڈیزل 6.48روپے جبکہ ہائی اوکٹین7روپے سستا کرنے کی سفارش کی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا جائے گا۔

غلط بورڈنگ کارڈ، پی آئی اے نے مزید چار افسروں کو برطرف کردیا

غلط بورڈنگ کارڈ جاری کرنے کا الزام ، پی آئی اے نے مزید چار ملازمین کو فارغ کردیا ، نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کچھ دن پہلے دبئی جانے والے مسافر کو ٹورنٹو کا بورڈنگ کارڈ جاری کرکے غلط سفر کروانے کا الزام تھا ، چیئر مین پی آئی اے کے احکامات پر اسٹیشن منیجر ٹورنٹو اعجاز شاہ ، جنرل منیجر پسنجر ہینڈلنگ سروسز عامر بشیر سمیت لاہور کے ڈسٹرکٹ منیجر داﺅد اور سلمان نورانی کو بھی ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ، یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ایک مسافر کو دبئی کی بجائے ٹورنٹو کے جہاز پر سوار کروادیا تھ ا، شکایت پہنچنے پر اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے نااہلی پر ملازمین کو برطرف کردیا تھا

Google Analytics Alternative