سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی

سی این ایس اے نے روبوٹ جہاز کی نئی تصاویر جاری کردی

بیجنگ :  چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے روبوٹ جہاز کی نئی تصاویر جاری کی ہیں جس میں چاند کی سطح کی تفصیلات نہایت وضاحت کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔ یہ تصاویر یوٹو اور چینگ تھری نامی روبوٹ نے بھیجی ہیں جو اس وقت چاند کی سطح پر موجود ہیں۔ تاریخی لحاظ سے یہ 40 سال بعد چاند پر جانے والے کسی روبوٹ کی پہلی تصاویر ہیں، ان تصاویر میں چاند کے پتھروں کے علاوہ وہاں موجود باریک مٹی بھی دیکھی جاسکتی ہے جو ہرجگہ موجود ہے، یہ مٹی روبوٹ کے تمام آلات کو متاثر کرکے اسے خراب کرسکتی ہے اور اس مٹی میں ہزاروں وولٹ کی برقِ سکونی (اسٹیٹک الیکٹرسٹی) موجود ہوسکتی ہے جو نازک آلات کو تباہ کرسکتی ہے۔ چینی ماہرین کے مطابق چند ہفتوں بعد چینگ تھری روبوٹ چاند پر رگڑ کر چلنے کے بعد ایک مقام پر رک جائے گا۔ چینگ تھری دسمبر 2013 کو چاندکی سطح پر اترا تھا اور اب تک وہ چاند کی ہزاروں بہترین تصاویر بھیج چکا ہے جب کہ نئی تصاویر میں چاند پر چھوٹے بڑے پتھروں کے ڈھیر دیکھے جاسکتے ہیں۔ چینی خلائی ایجنسی کے مطابق اب تک سب سے پہلے اور سب سے آخر میں لی جانے والی تصاویر جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم اس کی جلد مزید تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔ سی این ایس اے کے مطابق چینگ فور نامی خلائی جہاز جلد ہی چاند پر بھیجا جائے گا جو چاند کے ان حصوں کی تصاویر فراہم کرے گا جنہیں اب تک نہیں دیکھا گیا کیونکہ وہ زمین سے دور رہتا ہے۔

واٹس ایپ کا ایک دلچسپ فیچر

اگر بات کی جائے میسجنگ کی تو واٹس ایپ کو کون بھول سکتا ہے جو کہ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ میسنجر ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے زیادہ ہے۔

دوستوں یا رشتے داروں سے گروپ چیٹنگ کے لیے یہ واقعی بہت مقبول موبائل ایپ ہے۔

اگر آپ کسی تنہا فرد کو میسج کریں تو یہ جاننا آسان ہوتا ہے کہ اسے پڑھ لیا گیا ہے یا نہیں جس کی وجہ دو بلیو ٹکس کا پیغام کے نیچے ابھر آنا ہے۔

تاہم گروپ چیٹ میں یہ واضح نہیں ہوتا کیونکہ بلیو ٹکس اسی وقت سامنے آتے ہیں گروپ کا ہر شخص اس پیغام کو پڑھ لیں۔

مگر اس کو جاننا بہت آسان ہے اور واٹس ایپ میں ایک فیچر ایسا چھپا ہوا ہے جو بتا سکتا ہے کہ آپ کا میسج گروپ میں کس نے پڑھا ہے اور کس نے نہیں اور اس کا بلیو ٹکس سے کوئی تعلق نہیں۔

اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کررہے ہیں تو اس فیچر کو ایسے استعمال کریں :

اپنے ارسال کردہ پیغام پر دیر تک کلک کرکے رکھیں۔

ایسا کرنے سے ایک ‘ i ‘ ابھرے گا جس کے گرد ایک سرکل ہوگا۔

اس پر کلک کرنے سے معلوم ہوگا کہ یہ پیغام کس تک پہنچ گیا ہے اور کس نے اسے پڑھ لیا ہے۔

آئی او ایس ڈیوائسز میں یہ طریقہ اپنائیں :

کسی واٹس ایپ چیٹ کو اوپن کریں۔

اپنے بھیجے گئے پیغام پر دائیں سے بائیں سویپ کریں۔

اب ڈیلیوری اور ریڈ نوٹیفکیشنز کو پڑھیں۔

واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب تک جا پہنچی”جان کوم”

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے مسیجنگ کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل طے کرکے دنیا کے سب سے مقبول ترین میسنجر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

جی ہاں واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب تک جا پہنچی ہے۔

واٹس ایپ کے بانی جان کوم نے گزشتہ شب اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ محض 7 برسوں میں ایک ارب صارفین کے سنگ میل پر وہ اپنی ٹیم پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے صارفین روزانہ 42 ارب پیغامات، 1.6 ارب تصاویر، 250 ملین ویڈیوز ارسال کرتے ہیں۔

ماہانہ ایک ارب صارفین کے ساتھ واٹس ایپ دنیا کا سب سے مقبول میسنجر بن گیا ہے جس کی تصدیق مختلف کمپنیوں کے جاری کردہ اعدادوشمار سے بھی ہوتی ہے۔

واٹس ایپ کے صارفین تحریری، ویڈیو اور آڈیو پیغامات دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی مدد سے بھیجنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

واٹس ایپ کو 2014 میں فیس بک نے 19 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا دوسرا مقبول ترین میسنجر بھی فیس بک میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے زیادہ ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بھی واٹس ایپ کو ایک ارب کا سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی

ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا کو ریکور کرنے کا آسان طریقہ

اسلام آباد : اوہ نو، نہیں نہیں نہیں، ہر شخص تقریباً ایسے ہی ردعمل کا اظہار کرتا ہے جب اسے یہ احساس ہوتا ہے کہ اس نے غلطی سے اپنے موبائل فون سے وہ تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جو کسی خوبصورت جگہ پر چھٹیاں گزارتے ہوئے اتاری تھیں یا کسی دوست یا رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے موقع پر خوبصورت لمحات کو اپنے موبائل فون کے کیمرے کے ذریعے ویڈیوز یا تصاویر کی صورت میں محفوظ کیا تھا۔ یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گھر میں موجود بچوں کے ہاتھ موبائل فون لگ گیا اور انہوں نے یہ تصاویر یا ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
اینڈرائڈ سمارٹ فونز میں “USB debugging” آن کرنے کا طریقہ
ایسا ہونے پر شدید کوفت ہوتی ہے اور انسان یہ سوچتا ہے کہ کاش ایسا ہونے سے پہلے پتہ چل جاتا لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہاں آپ کو کچھ ایسے سافٹ وئیرز اور طریقہ کار کے بارے میں بتایا جائے گا جن کے ذریعے آپ غلطی سے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر یا ویڈیوز کو واپس لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ طریقے استعمال کرنے کیلئے سافٹ وئیرز کی ضرورت ہو گی تاہم کچھ اتنے آسان بھی ہیں جنہیں استعمال کرنا ذرا بھی مشکل نہیں۔
ان طریقوں کے استعمال سے ڈیلیٹ شدہ مواد کو واپس لانے کی 100 فیصد گارنٹی تو نہیں دی جا سکتی لیکن کسی بھی پروفیشنل ریکوری کیلئے پیسے خرچ کرنے سے قبل ان کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں جبکہ زیادہ تر افراد کو ان طریقوں کے استعمال سے کامیابی ہی حاصل ہوتی ہے۔
میموری کارڈ سے ڈیٹا ریکور کرنے کا طریقہ:۔
ریکوری پراسیس میں کودنے سے پہلے یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ جب کسی میموری کارڈ میں سے تصاویر یا کوئی اور مواد ڈیلیٹ کیا جاتا ہے تو موبائل یوزر کو خالی جگہ تو ظاہر کرتا ہے لیکن اصل میں وہ ڈیٹا اس وقت تک موجود رہتا ہے جب تک کوئی اور مواد اس میموری کارڈ میں ٹرانسفر نہ کیا جائے۔ لہٰذا کچھ اور چیزیں میموری کارڈ میں ٹرانسفر کرنے سے پہلے ہی ریکوری پراسیس کو استعمال کرنا ضروری ہے اور اسی صورت میں ہی ڈیلیٹ شدہ تصاویر یا ویڈیوز واپس مل سکتی ہیں۔
ویسے تو ڈیٹا ریکوری کیلئے بہت سارے سافٹ وئیرز دستیاب ہیں تاہم ان میں سے اکثر ایسے ہیں جنہیں استعمال سے قبل خریدنا پڑتا ہے لیکن یہاں کچھ ایسے سافٹ وئیرز کے بارے میں بتایا جا رہا ہے جو بالکل فری ہیں اور انٹرنیٹ سے باآسانی ڈآن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ “CG Security” کمپنی کا “PhotoRec” سافٹ وئیر بہترین آپشن ہے جو ونڈوز اور میک دونوں کیلئے دستیاب ہے لیکن اس کا انٹرفیس تھوڑا سا مشکل ہے تاہم ایک اور کمپنی “piriform” کا سافٹ وئیر “Recuva” اس کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے جس کا انٹرفیس انتہائی آسان ہے لیکن یہ سافٹ وئیر صرف ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کیلئے دستیاب ہے۔
پہلا سٹیپ:۔ اپنا میموری کارڈ کمپیوٹر کے ساتھ کنیکٹ کریں اور “PhotoRec” سافٹ وئیر کو لانچ کریں۔
دوسرا سٹیپ:۔ اپنے کی بورڈ پر موجود ”ایرو کیز“ کو استعمال کرتے ہوئے فراہم کی گئی لسٹ میں سے اپنا میموری کارڈ سلیکٹ کریں۔( اگر آپ کو میموری کارڈ ڈھونڈنے میں پریشانی ہو رہی ہے تو آپ اس کے سائز کا اندازہ لگا سکتے ہیں)۔ صحیح ڈرائیو لیٹر ڈھونے کے بعد ”اینٹر“ پریس کریں۔ آپ کے سامنے ایک نئی سکرین آ جائے گی۔

سام سنگ ایس سیریز 7 ویں فون کو 21 فروری کو متعارف کرائے گا

اگر تو آپ سام سنگ کے گلیکسی ایس سیریز 7 ویں فون کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔

سام سنگ نے ایک ویڈیو میں اپنے نئے فلیگ شپ فون کو 21 فروری کو متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے بارسلون میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر اپنے فون کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس ایونٹ میں متعدد موبائل فون کمپنیاں اپنے نئے اسمارٹ فونز کو متعارف کراتی ہیں یا ان کی پہلی جھلک پیش کرتی ہیں۔

سام سنگ اپنے نئے اسمارٹ فون کو ہر ممکن طریقے سے کامیاب بنانا چاہتی ہے اور اس حوالے سے انٹرنیٹ پر متعدد افواہیں موجود ہیں۔

گزشتہ دنوں گلیکسی ایس 7 کی پہلی تصویر لیک ہوکر سامنے آئی تھی۔

اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ گلیکسی ایس 7 دو ماڈلز میں متعارف کرایا جائے گا۔

ایک وہی روایتی سپاٹ اسکرین کے ساتھ جبکہ دوسرا ایج اسکرین۔

یہ دونوں دیکھنے میں تو گلیکسی ایس سکس اور گلیکسی ایس سکس ایج جیسے ہی نظر آتے ہیں جو گزشتہ سال فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔

تاہم گلیکسی ایس سیون میں سام سنگ نے کافی کچھ اپ گریڈ کیا ہے جیسے واٹر ریزیسٹنس، بہتر کیمرہ، میموری کارڈ سلاٹ اور پہلے سے بڑی بیٹری وغیرہ۔

ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ اس فون میں آئی فون سکس ایس کی طرح کے تھری ڈی ٹچ کو بھی شامل کرسکتا ہے جبکہ لائیو فوٹوز کا فیچر بھی اس کا حصہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس فون میں یو ایس بی ٹائپ کی بجائے مائیکرو یو ایس بی کو استعمال کیا گیا ہے جبکہ وائرلیس چارجنگ کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

موم بتی سے بجلی تیار کرنے والے روبوٹس کا ایجاد

لاہور: لاہورمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی یو نیورسٹی کے طالب علموں نے موم بتی سے بجلی تیار کرنے والے روبوٹ بنالیے۔ یہ روبوٹ آگ میں پھنسے لوگوں کو بچا نے جیسی امدادی سرگرمیاں بھی انجام دے سکیں گے۔آئی ٹی یونیورسٹی ارفع کریم ٹاور میں تھرڈ سیمیسٹر کے طلبہ کے تیار کردہ 25ربوٹس کی نمائش کی گئی، روبوٹس دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے۔ یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف کاکہنا تھا کہ طلبہ کی یہ تخلیقی کاوش خوش آئندہے ، ا س حوالےسے انہیں بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔روبوٹس تیار کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ موم بتی سے بجلی تیار کریں گے اوراگر کہیں آتشزدگی کی صورت میں شیشے توڑ کر پھنسے لوگوں کو بچائیں گے۔نمائش کے شرکاء کا کہناتھاکہ پاکستان میں روبوٹس کی تیاری پہلا اور حیران کن واقعہ ہے۔

“محمد‘‘ اور ’’اسلام‘‘ کو گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

لاہور : عالمی شہرت یافتہ بلاگ پیپل کین چینج دی ورلڈ کی طرف سے اپنی حالیہ پوسٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں دنیا بھر میں استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر صارفین کی طر ف سے سرچ کئے جانے والے الفاظ میں لفظ ’’محمد‘‘ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔ جبکہ عالمی شہرت یافتہ سوشل میڈیا ایجنسی میڈیا ڈور کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عالمی مذاہب میں لفظ ’’اسلام‘‘ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر عیسائیت اور تیسرے نمبر پر لفظ یہودیت سرچ کیا گیا

سب سے زیادہ آمدنی امریکا اور کینیڈا سے ہوئی”فیس بک”

فیس بک نے گزشتہ سال آپ سے کتنی آمدنی حاصل کی؟ اس بات کا انحصار اس چیز پر ہے کہ آپ دنیا کے کس حصے سے تعلق رکھتے ہیں۔

فیس بک نے 27 جنوری کو اعلان کیا کہ گزشتہ سال اس کی آمدنی 18 ارب ڈالر تھی جو کہ 2014 کے مقابلے میں 40 فیصد گروتھ ہے۔

فیس بک نے گزشتہ سال چار ارب ڈالر صرف منافع میں کمائے جبکہ اس کے ہر ماہ سرگرم صارفین کی تعداد 1.6 ارب تک جاپہنچی۔

دنیا بھر میں اوسطاً ہر ایک فیس بک صارف نے تقریباً 12 ڈالر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کی آمدنی میں اضافہ کیا۔

فیس بک کی جانب سے مہیا کیے گئے اعداد و شمار میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کمپنی کو دنیا کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ آمدنی امریکا اور کینیڈا سے ہوئی۔

Google Analytics Alternative