کھیل

چیف سلیکٹر نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ فٹنس مسائل کو قرار دیدیا

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ فٹنس مسائل کو قرار دیدیا۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑی 6 ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں، انگلینڈ ٹور کے 7 دن بعد ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے یو اے ای چلی گئی جہاں سے فوری طور پر نیوزی لینڈ روانہ ہونا پڑا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی زیادہ وقفہ نہیں تھا۔

دوسری جانب ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بھی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کم تر ہے، ٹیم کو تھوڑا وقت دیں، سب چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔ فٹ ہونے کے بعد اظہر علی ہی کپتان ہوں گے، مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کیلئے گرانقدر خدمات ہیں۔

اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی

میلبورن: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

مینز ڈبلز کے پہلے مرحلے میں انہوں نے آسٹرین ساتھی جرگن میلزر کے ساتھ کروشین میٹ پیوک اورآسٹرین ایلکزینڈر پیا کو 4-6، 2-6، 5-7، کے اسکور سے مات دی، جمعے کو دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور میلزر کا مقابلہ امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولا میکٹک کی جوڑی سے ہوگا۔

 

 

تیسرا ون ڈے : پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 263رنز کا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا، 45رنز پراوپنرکی جوڑی پویلین لوٹ گئی ۔ ڈیوڈ وارنر 35اور عثمان خواجہ 9رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسٹیون اسمتھ اور ہینڈز کومب نے تیسری وکٹ کی شراکت میں183رنز بناکرمیچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور جم کروکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔

ہینڈزکومب 84گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے 82رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، دوسر جانب اسمتھ نے اپنی سنچری مکمل کی، یوں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 45اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اسمتھ نےناقابل شکست 108رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 263رنز بنائے تھے، بابراعظم 84،شرجیل خان 50جبکہ شعیب ملک اور عمراکمل 39،39رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ نے 3، ٹریویس ہیڈ نے 2 جبکہ بلی اسٹین لیک اور کومنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پانچ میچوں کی سیریزمیں آسٹریلیا کو دو۔ایک سےبرتری حاصل ہوگئی ہے۔

وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ، مقامی عدالت میں صلح نامہ جمع

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ سے متعلق کیس میں وسیم اکرم نے ملزمان سے کیاگیا صلح نامہ جمع کرادیا۔

وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ان کے منیجر پیش ہوئے۔ منیجر نے عدالت کو بتایا کہ وسیم اکرم نے ملزمان سے صلح کرلی ہے۔

وسیم اکرم کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ریمارکس دیے وسیم اکرم کو بلوائیں ورنہ تفتیشی افسر گرفتار کرکے لائیں گے۔چاہے وزیر اعظم ہی کیوں نہ ہوں عدالت بلائےگی تو آناہوگا۔

تھوڑی ہی دیر بعد وسیم اکرم نے عدالت میں پیش ہوکر صلح نامہ جمع کرادیا جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی مشکلات میں اضافہ

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں ، اہلیہ فریال اور گھروالوں کے جھگڑے میں کچھ وقفہ آیا ہی تھا کہ امریکی ویب سائٹ نے ان کی غیراخلاقی ویڈیو لیک کرکے ان کے لیے ایک اور مسئلہ کھڑا کردیا ہے۔

Channel24-HD-amir-khan

ذرائع کے مطابق عامر خان کی فریال مخدوم سے شادی کے چند ہفتے بعد کی امریکی خاتون کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو جاری کرنے والی ویب سائٹ نے  ویڈیو جاری کی ہے ، ویب سائٹ کے پاس عامر کی ایسی ہی تین ویڈیو اور بھی ہیں  ۔

Channel24-HD-Amir

برطانوی اخبار نے عامر خان سے ویڈیو کی ریلیز پر موقف لینے کے لیے رابطہ کیا  ، ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف انڈر 16 ٹی 20 سیریز جیت لی

دبئی: پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف انڈر16 ٹی 20 کرکٹ سیریز بھی جیت لی.

دوسرے میچ میں کینگروزنے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز سے ایک گیند قبل 108رنز پر پوری ٹیم میدان بدر ہوگئی، نسیم شاہ ، محمد طحہ اور عارش علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے حریف بیٹنگ لائن کو وکٹ پر تادیر ٹکنے نہیں دیا، نسیم نے 22 جبکہ محمد طحہ نے 14رنز کے عوض 3،3 وکٹوں کا سودا کیا ، عارش نے 23رنز دیتے ہوئے 2 وکٹیں اپنے نام کیں،زیڈ کیگرن نے سب سے زیادہ 47رنز بنائے، انھوں نے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکے اور ایک چھکا جڑا، سی اسمتھ 38 گیندوں پر 30رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، مہمان ٹیم کے دیگر 8 بیٹسمینوں کا انفرادی اسکور سنگل ہندسے تک محدود رہا، عبداللہ منظور اور زید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بعدازاں 109 کے آسان ہدف کا تعاقب کرنے میں پاکستانی ٹیم کا آغاز پُراعتماد نہیں رہا، اوپنر روحیل نذیر 4 گیندوں پر 5 رنز بنانے کے بعد سویلی کی گیند پر ایوا کا کیچ بن گئے، انھوں نے ایک چوکا لگایا، تاہم دوسرے افتتاحی بیٹسمین زید خان نے پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے، عبدالہادی 12رنز بنانے کے بعد سویلی کی گیند پرکلارک کے ہاتھوں جکڑے گئے، محمد طحہ 2 اور طحہ محمود 9 رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے، زین بن فاروق نے 21 گیندوں پر 19 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، آسٹریلوی بولرز کی کارکردگی بھی انتہائی ناقص رہی،انھوں نے 18رنز ایکسٹراز میں دیکر پاکستانی جیت میں ہاتھ بٹایا، اس میں 15 وائیڈز شامل رہیں، سی سویلی 26رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

ویلنگٹن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرادیا

نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو ویلنگٹن ٹیسٹ میں سات وکٹ سے ہرادیا۔بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 595 رنز کرنے کے بعد میچ میں شکست کھا نے والی پہلی ٹیم بن گئی ،بنگلادیشی ٹیم نے 122 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

ویلنگٹن ٹیسٹ کے آخری دن بنگلادیشی ٹیم دوسری اننگز میں 160 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔کپتان مشفق الرحیم سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے،انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کر کے اسپتال سے فارغ کردیا۔

نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 217 رنز کا ہدف ملاجو اس نے تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔کین ولیمسن 104 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے قبل 1894 میں آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 586 رنز کرکے میچ ہار گئی تھی۔

قومی ٹیم میلبورن سے پرتھ پہنچ گئی، کل پریکٹس سیشن ہوگا

کراچی: میلبورن میں آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دینے کے بعد پاکستانی اسکواڈ پرتھ پہنچ گیا، منگل کی صبح پریکٹس سیشن ہوگا۔

تینوں ٹیسٹ اور پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم دوسرے میچ میں نئے روپ میں دکھائی دی، اظہر علی کی عدم دستیابی میں محمد حفیظ کی زیرقیادت ٹیم نے عمدہ پرفارم کیا تھا، بولرز نے پہلے کینگروز کو 220 رنز تک محدود رکھا، پھر بیٹسمینوں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 14بالز قبل صرف 4 وکٹ پر ہدف تک رسائی دلا دی، یوں 12 برس بعد آسٹریلوی سرزمین پر پہلی کامیابی ہاتھ آئی.

اب تیسرا ون ڈے جمعرات کو پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ میں شرکت کیلیے پاکستانی ٹیم پیر کو چار گھنٹے سے زائد وقت کی فلائٹ سے پرتھ پہنچی۔

Google Analytics Alternative