کھیل

عمراکمل کار سچ سامنے آ گیا

قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ہے ،میں سرفراز کو ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔لاہورمیں ڈی ایچ اے سپورٹس فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وقار یونس کی رپورٹ پر کرکٹ بورڈ سے بات کرونگا ۔<br/> وقار یونس کو بہت مس کرینگے ، وہ بہت محبت کرنے والے شخص ہیں، عمل اکمل کا کہنا تھا کہ سرفراز ہم سے بہت پیار کرتا ہے، سرفراز کو نیا کپتان بننے پر مبارکباد دیتا ہوں .وقار یونس کی رپورٹ پر کچھ نہیں کہنا چاہتا ، ایک صحافی کے سوال پر کہ نئی سلیکشن کمیٹی آپ کو سلیکٹ کرے گی یا نہیں؟ اس پر عمر اکمل بات کئے بغیر برہم ہوکر چلے گئے.عمر اکمل جو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اکثر میڈیا کی زینت بنتے رہے ہیں آج پھر اس تقریب میں نوپارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرکے چلے گئے، جس بعدازاں لفٹر نے اٹھا کر روڈ کو کلیئر کیا

وقار یونس نے چیف سلیکٹر کی من مانیوں کا پردہ چاک کردیا

وقار یونس نے چیف سلیکٹر کی من مانیوں کا پردہ چاک کردیا ¾ رپورٹ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں.
کراچی میں اتفاق رائے سے منتخب کیا جانے والا اسکواڈ لاہور میں تبدیل کردیا گیا ¾سابق کپتان نے احمد شہزاد کو ایک سیریزمیں ڈراپ کر کے دوسری میں واپس بلانے کی مخالفت کی تھی، اس کے باوجود اوپنر کو دوبارہ موقع دیا گیا
لاہور وقاریونس کی رپورٹ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں، سابق ہیڈ کوچ نے چیف سلیکٹر کی من مانیوں سے پردہ اٹھایا ہے، کراچی میں اتفاق رائے سے منتخب کیا جانے والا اسکواڈ لاہور میں تبدیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی جانب سے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے مزید حقائق منظر عام پر آگئے ہیں، اس میں انھوں نے سابق چیف سلیکٹر کی من مانیوں کا کھل کر تذکرہ کیا ہے۔ سابق کپتان نے احمد شہزاد کو ایک سیریزمیں ڈراپ کر کے دوسری میں واپس بلانے کی مخالفت کی تھی، اس کے باوجود اوپنر کو دوبارہ موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وقار یونس نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ہارون رشید نے ڈسپلن مسائل کے باوجود عمر اکمل کو شامل کرنے کا غلط فیصلہ کیا حالانکہ نوجوان بیٹسمین کو اینڈریوسائمنڈزاورکیون پیٹرسن کی طرح مثالی سزادینا چاہیے تھی،نظم و ضبط کی خلاف ورزی پرڈراپ ہونے کے بعد دونوں کودوبارہ کبھی ملک کی نمائندگی کی موقع نہیں دیا گیا۔رپورٹ میں وقار یونس نے مزید کہا ہے کہ میں نے یونس خان کی ون ڈے ٹیم میں سلیکشن کی بھی مخالفت کی، ورلڈ کپ 2015کیلیے سلیکشن کمیٹی اور کپتان مصباح الحق کیساتھ کراچی میں تفصیلی میٹنگ ہوئی جس میں کھلاڑیوں پر ایک رائے قائم کی گئی، تاہم لاہور میں آکر اسکواڈ میں یونس خان کی شمولیت سمیت تبدیلیاں کردی گئیں،جس پر مجھے اور مصباح الحق کو افسوس ہوا۔ ہمیں کہا گیا کہ میڈیا کے سامنے بیان دیں کہ ٹیم اتفاق رائے سے منتخب کی گئی ہے۔ہارون رشیدنے بعد ازاں بھی میڈیا کے دبا میں آکر ورلڈ کپ میں ناکام رہنے والے تجربہ کار بیٹسمین کا ایک بار پھر محدود اوورز کی کرکٹ کیلیے منتخب کرلیا، چیف سلیکٹرنے مستقبل کی فکرکیے بغیر نوجوانوں کو نظر انداز کرکے سینئر بیٹسمین کی غلط سلیکشن کی جنھوں نے اپنی ضد پوری کرنے کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آتے ہی اگلے میچ میں ریٹائرمنٹ لے لی، سلمان بٹ نے ڈومیسٹک میں اسکورکیا، وہ خرم منظور، احمدشہزادسے بہترانتخاب تھے، اس لیے ان کو واپس بلانے کی تجویزدی، وقار یونس نے کہا کہ میری مخالفت کے باوجود39سالہ رفعت اللہ مہمندکومنتخب کیاگیا جو انٹرنیشنل کرکٹ کا دباﺅ برداشت کرنے میں یکسرناکام ہوئے۔

اذلان شاہ ہاکی کپ، پاک بھارت ٹاکرا (آج) ہوگا

ایپوہ ۔ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ (آج) کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے اب تک تین میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے، پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کینیڈا کو 3-1 سے شکست دی، مگر دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح گرین شرٹس تین پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ بھارتی ٹیم نے تین میچ کھیل کر دو میں فتح اپنے نام کی، اس طرح وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔بھارت نے جاپان اور کینیڈا کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم ہسپتال پہنچ گئیں

ورلڈ ٹی 20 میں نا قص کا ر کر دگی کر نے والے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد باز نہ آئے ،کہتے ہیں کہ انہیں چھوٹی عمر سے ہی ملک کے لیے کچھ بڑا کرنے کی عادت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم جناح ہسپتال پہنچ گئی جہاں انہوں نے گلشن اقبال دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔اور زخمیو ں کی صحتیا بی کے لیے دعا بھی کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد سے گفتگو بھی کی ۔ شنیرا اکرم نے زخمیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکی جلد صحت یابی کیلے دعا گو ہیں۔ انہوں نے ہسپتال کے عملے سے زخمیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے بات چیت بھی کی

پاکستانی ٹیم بھارت جانے کے لیے تیار

پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ساﺅتھ ایشین فٹسال چیمپئن2 مئی سے بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پاکستان ، میزبان بھارت، نیپال، مالدیپ، افغانستان، سری لنکااور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 20 اپریل سے شروع ہوگا جس میں 18 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور عدنان ملک، تنویراحمد اورعدنان سمیع کو کوچز مقررہ کیا گیا ہے جو کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے

پی سی بی سے سفارشی کلچر ختم نہ ہو سکا,پھر نیا ڈرامہ

پی سی بی سے سفارشی کلچر ختم نہ ہو سکا،گورننگ باڈی کے رکن شکیل شیخ کا بیٹا بغیر کوئی فرسٹ کلاس میچ کھیلے سپنرز کیمپ میں شامل۔
لاہور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شکست پر سب سے زیادہ انگلیاں سلیکشن کمیٹی پر اٹھیں لیکن لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ہار سے بھی کچھ نہیں سیکھا۔ پی سی بی نے مستقبل کے اسپنرز کی تلاش کے لئے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا اور سب سے حیران کن نام گورننگ بورڈ کے رکن اور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سمیت متعدد کمیٹیوں کے ہیڈ شکیل شیخ کے بیٹے ارسل شیخ کا ہے جنہوں نے ایک بھی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلا۔ یہ وہی کھلاڑی ہیں جنہیں بغیر کوئی ون ڈے میچ کھیلے انڈر نائنٹین ٹیم میں بھی شامل کر لیا گیا تھا۔دل دکھانے والی بات یہ ہے کہ ان بارہ کھلاڑیوں کا انتخاب اکیڈمی کوچ مشتاق احمد نے کیا۔ ڈومسیٹک میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اسامہ میر، سلمان آغا، وسیم خان اور کاشف بھٹی کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ بارہ کھلاڑیوں میں یاسر شاہ، ظفر گوہر، ارسل شیخ، محمد اصغر، کرامت علی، عماد وسیم، محمد نواز، بلال آصف، شاداب خان، سلمان فیاض اور احمد شفیق شامل ہیں۔ یہ کیمپ آٹھ سے چودہ اپریل تک جاری رہے گا اور پنٹگولر کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اسپنرز کو دوبارہ بھی کیمپ میں بلایا جائے گا۔

آخری اوور میں چار چھکے مکمل تباہی تھے، بین سٹوکس

لندن ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ جب ورلڈ ٹی 20 کے فائنل کے آخری اوور میں انہیں لگاتار چار چھکے پڑے تو ایسے لگا کہ ان کی ساری دنیا ہل کر رہ گئی۔ ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کارلوس براتھویٹ نے بین سٹوکس کو ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں چار گیندوں پر لگا تار چار چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو چیمپئن بنا دیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ہم ورلڈ کپ ہار چکے ہیں، یہ مکمل طور پر تباہ کن تھا۔ انہوں نے ویسٹ انڈین بلے باز کارلوس براتھویٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں زبردست شخصیت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ میچ کے بعد براتھویٹ میرے پاس آئے اور شرٹ کےلئے کہا، میں بھی ان کی کارکردگی کی تعریف کرنا چاہتا تھا کیونکہ میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ لوگ مجھے تلخ سمجھیں، میں نے انہیں آل دی بیسٹ کہا، یہ مخالف ٹیم کا احترام کرنے سے متعلق ہے کیونکہ جو پچ پر ہو اسی تک رہنا چاہئے۔ 24 سالہ سٹوکس نے یقین ظاہر کیا کہ یہ سیٹ بیک مجھے بہترین پلیئر بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ 24 اپریل کو کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں مڈل سیکس کے خلاف دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد ۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس (آج) اتوار کو ہوگا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کریں گے۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ اجلاس میںگذشتہ چھ ماہ کی رپورٹ پیش کی جائے گی اوراس کے علاوہ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کی تاریخ طے کی جائے گی۔

Google Analytics Alternative