کھیل

میلبورن ٹیسٹ:دوسرے روز پاکستان 6وکٹ پر310رنز

میلبورن ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی بارش سے متاثر ہوا، کھیل کے اختتام پر پاکستان نے6وکٹوں کے نقصان پر310نز بنالئے، اظہرعلی 139اور محمد عامر 28رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ٹیسٹ میں آج پاکستان نے 142رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز شروع کی، نائب کپتان اظہر علی اور اسد شفیق نے اننگز آگے بڑھائی، دونوں بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ اس دوران اظہر علی نے شاندار سنچری مکمل کی، ان کی سنچری میں سات چوکے شامل تھے۔

کھانے کے وقفے پر پاکستان نےبغیر کوئی وکٹ گنوائے 232رنز بنالیے تھے، وقفے کے دوران ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث میچ روکنا پڑا۔

بارش تھمی تو پاکستان نے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی، پاکستان کا اسکور 240پر پہنچا تو اسد شفیق 50رنز بناکرسلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے، ٹیسٹ کیریئر میں اسد شفیق کی یہ 18ویں نصف سنچری ہے۔ دونوں بیٹسمینوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 115رنز کا اضافہ کیا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 10رنز بناکر ہیزل ووڈ کی گیند پر رنشا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔محمد عامر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 6چوکوں کی مدد سے 28رنز بنائے۔

بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوا جس نے رکنے کا نام لیا اور میچ مقررہ وقت سے قبل ہی ختم کرنا پڑا، جب کھیل ختم ہوا تو اظہر علی 139اور محمد عامر 28رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

میلبرن ٹیسٹ؛ بارش کی آنکھ مچولی سے دوسرے دن کا کھیل بھی متاثر

میلبرن: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل مین بارش نے مکمل نہ ہونے دیا۔

میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 142 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اظہر علی 66 جب کہ اسد شفیق 6 رنز پر کریز پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کو شاندار طریقے سے آگے بڑھایا اور کھانے کے وقفے تک مزید کسی بھی نقصان کے بغیر 232 رنز بنا لیے۔ اس دوران اظہر علی نے اپنے ریکارڈ میں ایک اور سنچری کا اضافہ کیا۔

کھانے کے وقفے کے دوران ہی بارش شروع ہوگئی جس سے کھیل ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔ کھیل شروع ہوتے ہی کینگروز نے پاکستانی بلے بازوں پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے، جسے اسد شفیق برداشت نہ کرسکے اور 240 رنز کے مجموعی اسکور پر وہ 50 رنز بنانے کے بعد جیکسن برڈ  کا شکار بنے۔ اسد شفیق اور اظہر علی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 115 رنز بنائے۔

اسد شفیق کے بعد اظہر علی کا ساتھ نبھانے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کریز پر آئے لیکن 268 کے اسکور پر وہ بھی ہمت ہار بیٹھے، انہوں نے 10 رنز بنائے۔ سرفراز کے بعد محمد عامر میدان میں اترے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور 310 تک پہنچایا تو بارش ایک مرتبہ پھر آڑے آگئی اور کھیل کو روک دیا گیا۔ اس وقت اظہر علی 139 جب کہ محمد عامر 28 رنز بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز میں پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ایڈیلیڈ میں پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کا حیرت انگیز کیچ

ایڈیلیڈ گراونڈ میں بگ بیش میچ کے دوران ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ نے مہارت سے کیچ پکڑ کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

گارڈ نے کرسی پر بیٹھے ہوئے اپنی طرف آنے والی گیند کو یوں پکڑ لیا جیسے وہ منتظر ہی تو بیٹھا ہو۔

سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ جب بال آپ کی طرف آرہی ہو تو اسے کیچ کرنے یا منہ پر چوٹ کھانے کے سوا اور کوئی چارہ بھی تو نہیں ہوتا۔

اسد شفیق باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں فتح کیلئے پرعزم

لاہور: اسد شفیق آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ سیریز برابر کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایم سی جی پاکستان کے لئے سازگار ہے اور ہم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

گاباٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 137 رنز کی شاندار پرفارمنس سے کینگروز کے چھکے چھڑانے والے پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ اگر ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب ہو گئی تو آسٹریلیا کو ہرانے کا اچھا موقع ہو گا۔  باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے حوالے سے بیٹسمین نے کہا کہ یہ ٹیسٹ میچ دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں، میچ کی اہمیت سے پوری طرح واقف ہیں، میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی وکٹ کسی بھی دوسرے وینیو سے زیادہ پاکستان کیلئے سازگار ہے، پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے بعد ہم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، گرین شرٹس اپنی سابقہ کارکردگی کے بعد پراعتماد ہیں اور سیریز میں کم بیک کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔

نمبر 6 پر سب سے زیادہ 9 سنچریز کا ریکارڈ رکھنے والے شفیق نے کہا کہ ٹیم مثبت اور اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کوئی بھی پاکستان کی طرف سے بھرپور مزاحمت کی توقع نہیں کر رہا تھا، ہم نے بھرپور حوصلہ مندی سے فائٹ بیک کیا، اس طرح کے میچز ہمیشہ ایک ٹیم اور پلیئر کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں، سیریز کے ابتدائی میچ میں اس طرح کی پرفارمنس کے بعد اگلی گیمز میں پلیئرز کا مورال خود بخود بلند ہو جاتا ہے۔

میلبورن میں کھیلنے کے تجربہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تاریخ ساز وینیو پر کھیلنا ہمیشہ ایک اعزاز رہا ہے، اتنے زیادہ کراؤڈ کے سامنے کبھی نہیں کھیلا، ایم سی جی کی ایک تاریخ ہے اور یہاں کھیلنا میرے لئے باعث فخر ہے، یہاں پہلی مرتبہ کھیلنے والوں کیلئے یہ دلچسپی سے بھرپور ہو گا۔ بیٹسمین نے کہا کہ ٹیم پوری طرح متحد ہے اور بقیہ دونوں ٹیسٹ میچز میں اچھے نتائج کیلئے پرامید ہے۔

آسٹریلیا میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

میلبورن: آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل دہشت گردی کی مبینہ کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

آسٹریلوی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ  کرسمس کے موقع  پر میلبورن میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم میچ کے بااحسن انداز میں انعقاد کے لیے وکٹوریہ پولیس اور وفاقی سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور دیگر میچز کا پرامن  ماحول میں انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے، کھلاڑیوں، شائقین اور میچ آفیشلز کی سیکیورٹی کو ہر حال میں ممکن بنایا جائے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز معمول کے مطابق پریکٹس کی اور 3 گھنٹے کا اچھا سیشن ہوا،  اس کے بعد کھلاڑی مقامی بچوں کے ساتھ فیملی ڈے میں شریک ہوئے اور  دونوں ٹیموں نے آٹوگراف بھی سائن کیے۔

میلبورن،دہشت گردوں کی گرفتاری،پاک آسٹریلیا میچ کے لیے سکیورٹی سخت

کینبرا : میلبورن میں دہشت گردی منصوبہ کی ناکامی کے بعد پاک آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میں تماشائی سکیورٹی کے حوالے سے خوفزدہ ہیں ، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے یقین دلایا ہے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں ، مداح پریشان نہ ہوں ۔

Channel24-HD-Terrorists 

تفصیلات کے مطابق میلبورن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ پیر سے شروع ہو رہا ہے ، آج آسٹریلوی سکیورٹی فورسز نے ملیبورن میں

Channel24-HD-threat

دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا کر داعش کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

Channel24-HD-melbourne

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او جیمز سدھر لینڈ کا کہنا ہے کہ میچ کے پہلے روز60 ہزار تماشائیوں کی آمد متوقع ہے ۔ اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بورڈ سیکیورٹی حکام سے رابطہ میں ہے ۔

میلبورن میں آج موسم بہت خوشگوار ہے اور پاکستانی کرکٹرز نے تربیتی سیشن کے موقع پر مداحوں کو آٹو گراف دیے ۔

بال ٹیمپرنگ الزام، فاف ڈوپلیسی کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

جنوبی افریقا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی بال ٹیمپرنگ کے الزام میں جرمانے اور پوائنٹس عائد کرنے کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی ہے۔

آزاد جوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے ڈوپلیسی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی شق بیالیس اعشاریہ تین کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا کے خلاف اُن کی اپیل مسترد کردی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران ڈوپلیسی کو بال ٹیمپرنگ کے الزام میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے میچ فیس کے 100فیصد اور تین ڈی میرٹ پوائنٹس عائد کرنے کی سزا سنائی تھی، جو مائیکل بیلوف نے برقرار رکھی ہے۔

مصباح الحق نے آئی سی سی کا دل بھی جیت لیا

دبئی: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے فائٹنگ سپرٹ سے آئی سی سی کو بھی گرویدہ بنا لیا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق مصباح الحق کو یہ اعزاز اپنی ٹیم کو کھیل کی اصل روح سے روشناس کروانے اور ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے بغیر ٹیم کو نمبر 4 سے عالمی رینکنگ میں نمبر ون بنانے پر دیا گیا ہے۔

مصباح الحق نے ایوارڈ ملنے کو اعزاز قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آغاز میں ٹیسٹ گرز اٹھانا اور اب اپنے کیریئر کے اختتام پر یہ اعزاز ہر کھلاڑی کو یہ پیغام دیتا ہے کہ عمر مقاصد کے حصول میں رکاوٹ نہیں بنتی، جب تک آپ اپنی فٹنس کا معیار برقرار رکھتے ہیں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق پرفارم کرتے ہیں تو آپ یہ اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔  وہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

گذشتہ سال نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، اس سے قبل ایم ایس دھونی 2011، ڈینیئل ویٹوری 2012، مہیلا جے وردنے 2013، کیتھرائن برنٹ 2014 میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ 2004، 2009اور 2010، انگلینڈ 2005 اور 2006 جب کہ سری لنکن ٹیم 2007 اور 2008 میں یہ ایوارڈ پا چکی ہیں۔

Google Analytics Alternative