کھیل

خیبر پختونخوا میں پہلی بار کشتی رانی کے مقابلے کا انعقاد

خیبر پختون خوا محکمہ کھیل ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام دریائے کابل اوردریائے سندھ میں نوشہرہ جہانگیرہ سے خیر آباد اٹک تک کشتی رانی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

واٹر اسپورٹس گالہ کے نام سے کشتی رانی مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں چھ کشتیوں نے حصہ لیا جس میں 19خواتین اور 30 مرد شامل تھے۔

ایونٹ کا اغازدریائے کابل میں جہانگیرہ کے مقام سے کیا گیا اور اٹک پل پر دریائے سندھ میں دوگھنٹوں میں اختتام پزیر ہو گیا، رافٹنگ میں شریک خواتین نے کہاکہ رافٹنگ کرنا مشکل کام ضرور ہے تاہم خطرے سے کھیلنے کا ایک الگ مزہ ہے۔

رافٹنگ میں سیکریٹری کھیل اور ثقافت محمد طارق خان نے خود بھی حصہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو تفریحی سہولتیں فراہم کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ایڈونچر ٹورازم سے مستفید ہوسکیں، رافٹنگ اور پیرا گلائیڈنگ کے مقابلے تین ماہ تک جاری رہیں گے ۔

خیبر پختون خوا میں پہلی بار کشتی رانی کے مقابلوں کے انعقاد میں نوجوان کھلاڑیو ں کی بھر پور شر کت نے ثا بت کردیا کہ یہا ں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت آبی کھیلوں کے فروغ کی بھر پور سر پر ستی کرے تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں۔

ویمنز ایشیاء ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہوںگ

ویمنز ایشیاء ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں دو دو میچز جیت چکی ہیں۔

تھائی لینڈ میں جاری ویمنز ایشیاء کپ میں پاک بھارت ویمنز کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا کل ہوگا، پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال کو اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی ، اسی طرح بھارتی ٹیم بھی 2 میچز جیت چکی ہے۔

دونوں ٹیموں کے چار چار پوائنٹس ہیں ، ایونٹ میں چھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بوڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں دورہ نیوزی لینڈ کی موجودہ ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بوڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا تاہم ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور دورہ آسٹریلیا میں نیوزی لینڈ کے خلاف موجودہ اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ٹیم کی قیادت مصباح الحق ہی کریں گے۔

16 رکنی ٹیم میں کپتان مصباح الحق، نائب کپتان اظہر علی، یونس خان، سمیع اسلم، شرجیل خان، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد نواز، محمد عامر وہاب ریاض اور راحت علی شامل ہیں۔

پاکستان آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا جو برسبن، میلبرن اور ایڈیلیڈ میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 15 دسمبر سے برسبن میں ہو گا۔

 

ہملٹن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 369 رنز کا بڑا ہدف دے دیا

ہملٹن : ہملٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 369 رنز کا بڑا ہدف دے دیا ، کیویز نے 5 وکٹوں پر 313 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی، گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی ، کیویز نے چوتھے روز 5 وکٹوں پر 313 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کر دی ، پاکستان کو آخری دن میچ جیتنے کے لئے 368 رنز بنانا ہوں گے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ٹیلر 102، لیتھم 80 اور ولیم سن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ، گرینڈ ہوم 32 ،نکولس 26 اور راول صرف 2 رنزبنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے باؤلر عمران خان نے 3 جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، چوتھے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے ایک رنز بنا یا، کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم کریز پر موجود ہیں۔

ہملٹن ٹیسٹ میں بھی پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑاگئی

ہملٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنالیے ،بابراعظم 34 اورسرفرازاحمد9رنزکےساتھ کریزپرموجودہیں۔

ہملٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن شاہینوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 271رنز پر آؤٹ کردیا، تاہم پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ،پہلی اننگ میں بیٹنگ کرتے ہوئے اظہر علی اور سمیع اسلم کی وکٹیں صرف 7 رنز کے عوض گرگئیں، یونس خان صرف 2 رنز بناسکےجبکہ محمد رضوان بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اسد شفیق 23 رنز بناکرویگنرکے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے بولر سوتھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آج جب میچ شروع ہوا تو نیو زی لینڈ نے 2 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز آگے بڑھائی تو سہیل خان کی گیند پر 90 کے مجموعی اسکور پر اس کی تیسری وکٹ گر گئی اور روس ٹیلر37رنزبناکر آؤٹ ہو ئے ۔

جیت راول55رنزبناکرعمران خان کی گیند پر جبکہ ہینری نکلز13رنزبناکر وہاب ریاض کا شکار بنے۔ اس کے بعد 170 رنز کے اسکور پر کیویز کی چھٹی وکٹ بھی گر گئی ۔گرینڈ ہوم 37 رنز بناکر عمران خان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

بعد میں آنے والے کھلاڑی بھی کچھ زیادہ جم کر نہ کھیل سکے ، نیوزی لینڈ کے جے اے راول نے 55 رنز بنائے بی جے واٹلنگ 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ٹیلر نے 37 رنز بنائے،سہیل خان نے 4، عمران نے3اور عامر نے 2 وکٹ لیں۔

ہملٹن ٹیسٹ کے دوسرے روزشاہینوں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کھانے کے وقفے کےکچھ دیر بعد شاہینوں نے 190 رنز کے عیوض نیوزی لینڈ کے 6 کھلاڑی پویلین بھیج دیے تھے۔

2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے ایک صفر کی برتری حاصل ہے، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کیویز نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر

ہیملٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔

ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کیویز کی جانب سے جیت راول اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا۔ پہلے ہی اوور میں سمیع اسلم نے محمد عامر کی گیند پر جیت راول کا آسان کیچ چھوڑ دیا تاہم اسی اوور کی آخری گیند پر ٹام لیتھم سلپ پر سمیع اسلم کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد سہیل خان نے 15ویں اوور کی آخری گیند پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین  ولیمسن کی وکٹ اپنے نام کر لی۔

21 ویں اوور کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز اسکور کئے تھے کہ میچ بارش کے باعث روک گیا گیا۔ بارش کے باعث کھیل روکا گیا تو جیت راول 35 اور روز ٹیلر 29 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

قومی ٹیم میں مصباح الحق کی غیر موجودگی میں اظہر علی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ پچ کے باعث یاسر شاہ کی جگہ ٹیم میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، بابراعظم، یونس خان، محمد رضوان، اسد شفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد عامر اور سہیل خان شامل ہیں۔

چیپل ہیڈ لی سیریز :14رکنی کیوی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ نے چیپل ہیڈ لی سیریز کے لیے14رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 4دسمبر سے ہوگا، کین ولیم سن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

فاسٹ بولر لاکی فرگوسن پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں، راس ٹیلر ، ایڈم ملنے ، جارج والکر اور کورے اینڈرسن کو فٹنس مسائل کی وجہ سے زیر غور نہیں لایا گیا۔

اسکواڈ میں کین ولیم سن(کپتان)، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لاکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، کولن ڈی گرینڈسن، میٹ ہنری، ٹوم لیتھم، کولن منرو، جمی نیشام، ہنری نکولز،مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اوربی جے والٹنگ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم چیپل ہیڈلی ٹرافی کے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی کا آئی سی سی کی سزا تسلیم کرنے سے انکار

ایڈیلیڈ: جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر آئی سی سی کی سزا تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے آئی سی سی کی 100 فیصد جرمانے کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاف ڈو پلیسی کی جانب سے سزا کو تسلیم نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران چیونگم سے بال خراب کرتے پکڑے گئے تھے، فاف ڈوپلیسی 3 سال کے دوران دوسری مرتبہ بال ٹیمپرنگ کے الزام میں سزا پاچکے ہیں، اس سے قبل 2013 میں پاکستان کے خلاف میچ میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر انہیں میچ فیس کا 50  فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔

Google Analytics Alternative