کھیل

تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ,وہاب ریاض اور محمد عامر کی ٹیم شامل

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم آج شارجہ کے تاریخی میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے میدان میں اتررہی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں راحت علی اور سہیل خان کی جگہ وہاب ریاض اور محمد عامر کی ٹیم شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہناتھا کہ فاسٹ بالر سہیل خان اور راحت علی کو اس میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

مصباح الحق نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کی کپتانی کرنے والے لیجنڈ کرکٹر عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا.انہوں نے 48میجز میں کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آج ویسٹ انڈیز کے خلاف49ویں ٹیسٹ میچ میں کپتانی کررہے ہیں اور ان کی کپتانی میں پاکستان نے 24ٹیسٹ میچوں میں فتوحات حاصل کیں۔

یاد رہے کہ قوم کرکٹ ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں حریف ویسٹ انڈیز کے خلاف 0-2 کی شاندرار برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اگرپاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی، تو وہ دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی جو ویسٹ انڈیز کو مسلسل 9انٹر نیشنل میچوں میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔

پاکستان نے ایشین ہائی چیمئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی,روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مد مقابل

ملائشیا میں جاری ایشین ہاکی چیمپیز ٹرافی کے فائنل میں دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مد مقابل ہوں گے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹل کی ہیٹ ٹرک کے لیے پاکستان کا ٹکراؤ آج بھارت سے ہوگا۔ پاکستان کی ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی کے فائنل میں یہ لگاتار چوتھی انٹری ہے جب کہ  ٹورنامنٹ کے پول میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے ایشین ہائی چیمئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی

واضح رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں میزبان ملائشیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹس پر 2-3 سے شکست دی تھی جب کہ بھارت نے بھی کوریا کو پنالٹی شوٹس پر 4-5 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ماضی میں بھارت نے 2011 میں پاکستانی ٹیم کو شکست دے کر یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا جب کہ 2012 اور 2013 میں پاکستان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح رہا۔

پاکستان کی جونیئرہاکی ٹیم چھ ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے ملائشیاروانہ ہوگئی

لاہور :سلطان جوہر کپ ميں شرکت کے لیے پاکستان کی جونئير ہاکی ٹيم کا 20 کھلاڑيوں اور چار آفيشلز پر مشتمل دستہ ملک سے روانہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کا وفد الصبح جوہر ٹاون ہاکی سٹیڈيم سے لاہور ائير پورٹ کے لئے گیا ،جہاں سے وہ قومي ایئرلائن کي پرواز سے صبح نو بجے ملائشيا کے لئے روانہ ہوا ، ايونٹ ميں چھ ٹيميں شرکت کريں گي،جن ميں آسٹريليا،نيوزي لينڈ،جاپان،انگلينڈ،ملائشيا اور پاکستان شامل ہيں۔پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا ميچ اکتيس اکتوبر کو نيوزي لينڈ کے ساتھ کھیلے گی۔

ائير پورٹ روانگي سے قبل کپتان دلبر نے ميڈيا سے بات کرتے ہوئے بتايا کہ وہ بہت پر اميد ہيں اس ايونٹ ميں کاميابي کے لئيے اور تمام لڑکوں نے ٹرينگ کيمپ ميں مکمل فٹنس اور اچھے کھيل کا مظاہرہ کيا ہے،کوئي ٹيم انکے لئيے مشکل نہيں ہے وہ ضرور کامياب ہو کر لوٹين گے۔

کامیاب ترین اولمپین مائیکل فیلپس چھپے رستم نکلے

دنیا کے کامیاب ترین اولمپین مائیکل فیلپس چھپے رستم نکلے، وہ نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش جلد ہونے والی ہے۔

اس بات کا انکشاف امریکی سوئمر نے گزشتہ روز کیا، اولمپک تاریخ کے سب سے کامیاب تیراک مائیکل فیلپس نے اس سال جون میں ہی اپنی گرل فرینڈ نکول جانسن سے شادی کر لی تھی، لیکن انہوں نے اب تک اسے راز میں رکھا تھا تاہم اب ایک اخبار نے اس کی خبر دے کر ان کے پرستاروں کو حیران کردیا ہے ۔

مقامی روزنامے کا کہنا ہے کہ فیلپس اور سابق مس کیلیفورنیا نکول جانسن کے ساتھ جون 13 کو شادی کی تھی۔ فیلپس نے اس خبر کو لے کر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اخبار نے بتایا کہ فیلپس جنہوں نے گزشتہ برس اپنی منگنی کی خبردی تھی ،جب وہ ریو اولمپکس میں جب اترے تو ان کی شادی ہو چکی تھی۔

امریکی تیراک نے ریو میں اپنے کیریئر کا 23 واں طلائی جیتا تھا لیکن ریو کے ساتھ ہی انہوں نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

ایشیئن چیمپیئز ٹرافی: پاکستان نے چین کو شکست دے دی

کوالالمپور: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آخری میچ میں پاکستان نے چین کو 4 صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، قومی ٹیم کا اگلے راؤنڈ میں ملائشیا سے مقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان کھیلے جانے والے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی راؤنڈ کے آخری میچ میں پاکستان نے چین کو 4 صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے ایونٹ میں دفاعی چمپئین کے طور پر ایونٹ میں شرکت کی اور اپنے آخری میچ میں چین کو شکست دی۔ میچ کے شروع سے ہی پاکستانی ٹیم اپنی حریف پر حاوی رہی اور 4 گول اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے حسیم خان نے 2 جبکہ محمد عرفان اور علی شان نے ایک ایک گول اسکور کیا تاہم چین کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان ن گروپ مرحلے کے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی جبکہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے اور 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والے میچ میں اس کا مقابلہ ملائشیا سے ہوگا جبکہ بھارت کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے جگہ بنا چکی ہے۔

شاہد آفریدی زیادہ آمدنی کمانے والے دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں شامل

دبئی : آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے باوجود زیادہ آمدنی کے معاملے میں دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انھوں نے رواں برس 6.4 ملین ڈالر کمائے، جس میں سے 4 ملین ڈالرمختلف اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہوئے، سب سے زیادہ کمائی کے معاملے میں بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی ٹاپ پر ہیں، ان کی صرف سیلری 5.7 ملین ڈالر ہے جبکہ اشتہارات سے انھوں نے 23 ملین ڈالر کمائے، ویرات کوہلی مجموعی طور پر 24.9 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، 7.5ملین ڈالر کمانے والے کرس گیل فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے سابق اوپنر وریندرسہواگ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود رواں برس اشتہاری معاہدوں سے 5.8 ملین ڈالر کما چکے ہیں۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:چین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آخری میچ میں پاکستان نے چین کو 4 صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، قومی ٹیم کا اگلے راؤنڈ میں ملائشیا سے مقابلہ ہوگا۔

پاکستان اور چین کے درمیان کھیلے جانے والے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی راؤنڈ کے آخری میچ میں پاکستان نے چین کو 4 صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے ایونٹ میں دفاعی چمپئین کے طور پر ایونٹ میں شرکت کی اور اپنے آخری میچ میں چین کو شکست دی۔ میچ کے شروع سے ہی پاکستانی ٹیم اپنی حریف پر حاوی رہی اور 4 گول اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے حسیم خان نے 2 جبکہ محمد عرفان اور علی شان نے ایک ایک گول اسکور کیا تاہم چین کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان ن گروپ مرحلے کے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی جبکہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے اور 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والے میچ میں اس کا مقابلہ ملائشیا سے ہوگا جبکہ بھارت کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے جگہ بنا چکی ہے۔

احمد شہزاد اور عمر اکمل کو اب ڈی کیٹیگری رکھا گیا

پاکستان کے کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس سینٹرل کنٹریکٹ کا دورانیہ نو ماہ کا ہو گا اور اس کا اطلاق یکم اکتوبر 2016 سے ہو گا۔

کنٹریکٹ پانے والوں میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم سے باہر کیے جانے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی شامل ہیں۔

تاہم ان دونوں کے کنٹریکٹ کی درجہ بندی میں تنزلی کی گئی ہے اور ماضی میں بی کیٹیگری پانے والے یہ دونوں بلے باز اب ڈی کیٹیگری میں رکھے گئے ہیں۔

اے کیٹیگری میں شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی، ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے علاوہ یونس خان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

بی کیٹیگری میں چار کرکٹرز کو رکھا گیا ہے جن میں اسد شفیق، محمد عامر، وہاب ریاض اور راحت علی شامل ہیں۔

سی کیٹیگری میں سب سے زیادہ 14 کرکٹرز کو رکھا گیا ہے اور ان میں حارث سہیل، محمد رضوان، عمران خان سینیئر، شان مسعود، محمد عرفان، سمیع اسلم، بابر اعظم، عماد وسیم، حسن علی، خالد لطیف، شرجیل خان، محمد نواز، سہیل خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔

Google Analytics Alternative