کھیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی پاکستان کے عماد وسیم چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے عماد وسیم بولنگ کے شعبے میں 33 درجے ترقی کرتے ہوئے 37 سے ایک دم چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جاری رینکنگ کے مطابق کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں نیوزی لینڈ پہلے، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان کے خلاف سیریز میں وائٹ واش ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے، آسٹریلیا پانچویں، انگلینڈ چھٹے جب کہ پاکستان بدستور ساتویں نمبر پر ہے ۔ ٹی ٹوئٹی فارمیٹ میں سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں جب کہ بنگلا دیش دسویں نمبر ہے۔

بیٹنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، بہترین بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اورگلین میکسویل بالترتیب تیسرے اور چوتھے جب کہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پانویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزمیں 101 رنز بنانے پربابراعظم 66 ویں اورخالد لطیف 94 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بولنگ کے شعبے میں جنوبی افریقا کے عمران طاہرکا راج ہے، بھارت کے فاسٹ بولر بھمرہ کی دوسری اورویسٹ انڈیز کے بدری کی تیسری پوزیشن ہے، پاکستان کے عماد وسیم ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزمیں 9 وکٹیں لینے کے بعد 33 درجے ترقی کرتے ہوئے 37 سے ایک دم چوتھے نمبرپرآگئے ہیں، اس کے علاوہ بھارت کے روی چندرن ایشون کا پانچواں نمبر ہے۔

کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے آل راؤنڈرز میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے اوربنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبرپرہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے قومی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے شاہد آفریدی اب بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کرکٹ کا انوکھاعالمی نظام،پاکستان جلد ہی بڑے اعزاز سے محروم ہوجائیگا،حیرت انگیز انکشافات

لاہور (این این آئی):انوکھارینکنگ نظام،ویسٹ انڈیزکے خلاف کلین سویپ کرکے بھی پاکستان ٹاپ ٹیسٹ پوزیشن کھودے گا،پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم اس وقت 111پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے جو بھارت اورنیوزی لینڈکے مابین کھیلے جانیوالے کانپور ٹیسٹ میں بھارت کی ممکنہ کامیابی کے ساتھ ہی ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوجائے گی۔ایک پوائنٹ کے فرق سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبرپر موجودبھارتی ٹیم کی ساتویں درجے کی نیوزی لینڈکے خلاف ہوم سیریزکے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی اْسے ٹاپ پوزیشن کا مالک بنادے گی جبکہ پاکستان کو دوسرے نمبرپر جانا پڑے گا۔آئی سی سی کے رینکنگ نظام کے مطابق سیریزمیں کسی بھی مارجن سے کامیابی حاصل کرکے بھارت عالمی نمبرون بن جائیگا۔2-0کی کامیابی اْسے 113پوائنٹس جبکہ 3-0 کا کلین سوئپ اْسے 115پوائنٹس کا مالک بنا دے گا۔دوسری جانب،اگر بھارتی ٹیم سیریز جیتنے میں ناکام رہتی ہے یا سیریزکو ڈراکرالیتی ہے تب بھی وہ ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوکر تیسرے نمبرپر چلی جائیگی جبکہ کسی بھی مارجن سے شکست بھارت کو چوتھے نمبرپر دھکیل دے گی اور نیوزی لینڈ دو درجے ترقی کرکے پانچویں نمبرپرآجائے گا۔بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 12اکتوبرکو ختم ہوگی جبکہ اس سے قبل ٹاپ پوزیشن کی جنگ میں شریک پاکستان بھی ویسٹ انڈیزکے خلاف5اکتوبر سے یواے ای میں اپنی تین ٹیسٹ کی سیریزکاآغاز کرچکاہوگا۔

کالی آندھی کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح ۔۔ اہم پاکستانی رہنما کی گرائونڈ میں آمد

اسلام آباد :پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو چاروں شانے چت کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق عماد وسیم کی شاندارگیندوں نے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے ہوش اڑا دیے۔ گرین شرٹس نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نوجوان آل رائونڈ کے 14رنز کے عوض پانچ وکٹ نے کیریبین سائیڈ کو صرف 115رنز پر ڈھیر کردیا۔جواب میں بابر اعظم اور خالد لطیف نے 88رنز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت پاکستان کو آسانی سے فتح یاب کرادیا۔ پاکستان نے ہدف کے تعاقب شروع کیا تو شرجیل خان اور خالد لطیف نے پراعتماد اور محتاط آغاز کرتے ہوئے پاکستان کو 4 اوورز میں 28 رنز بنائے ۔شرجیل خان 22 رنز بنانے کے بعد سیموئل بدری کا نشانہ بنے۔ اس کے بعد کمان بابراعظم اور خالد لطیف نے سنبھال لی۔ بابر اعظم 37 گیندوں پر دو چھکوں اور چوکوں کی مدد سے 55 جبکہ خالد لطیف 32 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کے ذریعے 34 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔عماد وسیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ قبل ازیں سرفراز کی قیادت میں گذشتہ دنوں انگلینڈ کو واحد ٹی ٹوئنٹی میں عبرتناک شکست دینے والی پاکستان ٹیم کالی آندھی کا رخ بھی پھیردیا اور آسان ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے میچ نو وکٹ سے جیت لیا۔صرف 47 رنز پر 7 وکٹیں گنوانے کے بعد ڈوین براوو کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ویسٹ انڈیز کے اسکور کی سنچری مکمل کرائی۔ سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور گیند عماد وسیم کو تھمادی۔انہوں نے پہلے ہی اوور میں ایون لوئس کو پویلین لوٹا دیا۔ اپنے دوسرے اوور میں انہوں نے دو مزید وکٹیں گرادیں۔ دوسرے گیند پر آندرے فلیچر اور پھر چوتھی بال مارلن سیموئلز میدان چھوڑ گئے۔ دوسرے اینڈ پر اسپنر محمد نواز نے جانسن چارلس کی وکٹیں بکھیردیں۔سرفراز بولنگ کیلیے حسن علی کو لائے وہ کہاں پیچھے رہنے والے تھے، نوجوان پیسر نے نکلولس پوران کو آؤٹ کیا تو آدھی ویسٹ انڈین ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ کیرون پولارڈ اور ڈوین براوو نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 25رنز کا اضافہ کیا۔
لیکن عماد وسیم نے جو مشن شروع کیا تھا اسے مکمل کرنے پھر لوٹے اور11 ویں اوور میں کیرون پولارڈ اور کپتان کارلوس بریتھویٹ کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ کی اس وقت گری جب سنیل نرائن اور براوو ایک تیز رن لینے کی ناکام کوشش کررہے تھے، سنیل نرائن ایک رنزبنا سکے۔براوو نے جیروم ٹیلر کی شراکت میں66 رنز بنے اس دوران براوو نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ویسٹ انڈیز کا اسکور آخری اوور میں 114 رنز تھا ،تو سہیل تنویر نے ٹیلر کی وکٹ حاصل کی۔ انھوں نے 21 رنز بنائے تھے، جبکہ ایک رن کے اضافے کے بعد 55 رنز پر کھیلنے والے براوو کو بھی سہیل تنویر نے عمر اکمل کے ہاتھوں آؤٹ کردیا۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سہیل تنویر نے 2، محمدنواز اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی تھیں، فاسٹ بولر محمد عامر کو حتمی ٹیم میں شامل نہیں کیا، جبکہ عمراکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت پر شائقین نے خوشی کا اظہار کیا، وہاں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے بھی گرائونڈ میں میچ دیکھ کر مزے لیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا تعلیمی اداروں کا دورہ

پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ان دنوں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ کے ہمراہ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کے ساتھ مختلف سکولوں اور کالجز گئے جہاں طلبا و طالبات نےانھیں اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے گذشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے گذشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا تھا

اس میچ کے موقع پر دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے بچے دونوں ٹیموں کی قیادت کرتے ہوئے میدان میں آئے تھے۔

بعدازاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی راولپنڈی میں واقع اس سکول میں گئے جہاں ہیڈ کوچ ڈین جونز نے طلبا کے لیے مختصر کوچنگ سیشن کا اہتمام بھی کیا۔

اس موقع پر ڈین جونز کا کہنا تھا کہ انھیں ایسے طالب علم نظر آئے ہیں جو مستقبل میں اچھے کرکٹرز بن سکتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایف سی کالج بھی گئے جہاں طلبا کے لیے کپتان مصباح الحق کے ساتھ سوال جواب کا سیشن بھی رکھا گیا تھا۔

اس موقع پر مصباح الحق کے پش اپس کا خاص طور پر تذکرہ رہا اور ہیڈ کوچ ڈین جونز نے طلبا کے سامنے پش اپس بھی لگائے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج مدمقابل ہوں گے

دبئی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کل پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے سیریز کا آغاز ہوگا۔

دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم کا اگلا ٹاکرا ویسٹ انڈیز سے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ہوم سیریز کی صورت میں ہوگا۔ 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ہی ٹیموں کے انجری کے مسئلے نے گھیرے میں لیا ہوا ہے، مہمان ویسٹ انڈیز کو جارح مزاج بلے باز کرس گیل، لینڈل سیمنز اور آندرے رسلز کی خدمات حاصل نہیں جب کہ قومی ٹیم کے طویل القامت پیسر محمد عرفان اور رومان رئیس انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کپتانی کے حصول کے بعد پہلی مرتبہ مکمل سیریز میں قائدانہ صلاحیتیں دکھائیں گے جب کہ اس سے قبل انہوں نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنا سکہ منوایا تھا۔ ایسی ہی صورتحال ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کے ساتھ ہے جنہیں حال ہی میں قیادت سونپی گئی ہے۔

گرین شرٹس کا اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، شرجیل خان، خالد لطیف، عمر اکمل، شعیب ملک، بابراعظم، محمد رضوان، عماد وسیم، حسن علی، محمد عامر، وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد نواز، سعد نسیم اور رومان رئیس پر مشتمل ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کی قیادت کارلوس بریتھ ویٹ کریں گے جنہیں ایون لیوس، جانسن چارلس، مارلن سیمولز، آندرے فلیچر، کیرون پولارڈ، ڈیوائن براوو، جیروم ٹیلر، سیموئل بدری، سنیل نارائن، رومین پاویل، نیکولس پورن ، جیسن پولڈر، کیسرک ولیم اور چیڈوک والٹن کی خدمات حاصل ہیں۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 ،بکیوں نے کیا ریٹ لگا دیئے ، جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک):پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20سیریز پر بکیوں نے تجو ریوں کے منہ کھول دیے کروڑ کا جواء دونوں ٹیموں کا ریٹ ففٹی 50شہر کے تھری سٹار ہوٹل جو ئے کے اڈئے بن گئے تفصیلات کے مطا بق پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20سیر ئز پر بکیوں نے تجو ریوں کے منہ کھول دیے دونوں ٹیموں کا ریٹ ففٹی 50شہر کے پوش علاقے جن میں گلبرگ 1اور 2پیپلز کا لونی،مدینہ ٹا ؤن جھنگ بازار اور تھری سٹار ہو ٹل جو ئے کی انٹر نیشنل منڈی بن گئے ایک اندا زے کے مطا بق 50کروڑ سے زائد کا جواء لگ چکا ہے ذرائع نے بتا یا کہ انٹر نیشنل بکیوں کا رابطہ بھارت ،دبئی اور دگر مما لک کے بکیوں سے ہے گلی محلوں میں پان سگریٹ کی دکا نوں پر بھی چھوٹے پیما نے پر جواری سٹہ لگا کر لطٖف اندوز ہو رہے ہیں چھوٹے پیما نے پر سب زیادہ جواء ملت روڈ پر ہو رہا ہے ۔

’’مجھے ریٹائرڈ ہی کرنا تھا تو میرے ساتھ یہ کام کیوں کیا؟‘‘ سعید اجمل پی سی بی پر برس پڑے !

لاہور ( آن لائن ):ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل فیئر ویل کی باتیں کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔ سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ سے مکمل ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے۔شاہد آفرید کی ریٹائر منٹ اور انہیں دیئے جانے والے فیئر ویل میچ کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن ایسے میں پی سی بی کی جانب سے بیان آیا کہ وہ شاہد آفریدی کے ساتھ سعید اجمل کو بھی شایان شان طریقے سے الوداع کہیں گے۔ لیکن سعید اجمل کے ارادے کچھ اور ہیں۔سعید اجمل نے بیان دیا کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر نہیں ہونا چاہتے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اگر ایک ٹیسٹ کھلا دیں تو وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں۔سعید اجمل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ الوداع کہہ دینے والے بیان کی وجہ سے پی سی بی سے ناراض ہیں۔کسی کو الوداع کہنے کا پی سی بی خود سے کیسے فیصلہ کر سکتا ہے اور انہیں ریٹائر ہی کرنا تھا تو ایکشن کلیئر کرانے کے لیے اتنا پیسہ کیوں لگایا۔

پاکستان بیس بال ٹیم آج برازیل کا مقابلہ کرے گی

ورلڈ بیس بال کوالیفائر فور میں پاکستان بیس بال ٹیم نے برازیل ، برطانیہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرنا ہے ۔ ایونٹ 25 ستمبر تک جاری رہے گا ۔

بیس بال ٹیم دو روز پہلے نیویارک پہنچی ۔ میچ سے پہلے ٹیم کا آخری ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر ہوا ۔ منیجر فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لیکن وہ ضرور توقعات پر پورا اتریں گے ۔

 

Google Analytics Alternative