کھیل

آخری اوور میں چار چھکے مکمل تباہی تھے، بین سٹوکس

لندن ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ جب ورلڈ ٹی 20 کے فائنل کے آخری اوور میں انہیں لگاتار چار چھکے پڑے تو ایسے لگا کہ ان کی ساری دنیا ہل کر رہ گئی۔ ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کارلوس براتھویٹ نے بین سٹوکس کو ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں چار گیندوں پر لگا تار چار چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو چیمپئن بنا دیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ہم ورلڈ کپ ہار چکے ہیں، یہ مکمل طور پر تباہ کن تھا۔ انہوں نے ویسٹ انڈین بلے باز کارلوس براتھویٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں زبردست شخصیت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ میچ کے بعد براتھویٹ میرے پاس آئے اور شرٹ کےلئے کہا، میں بھی ان کی کارکردگی کی تعریف کرنا چاہتا تھا کیونکہ میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ لوگ مجھے تلخ سمجھیں، میں نے انہیں آل دی بیسٹ کہا، یہ مخالف ٹیم کا احترام کرنے سے متعلق ہے کیونکہ جو پچ پر ہو اسی تک رہنا چاہئے۔ 24 سالہ سٹوکس نے یقین ظاہر کیا کہ یہ سیٹ بیک مجھے بہترین پلیئر بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ 24 اپریل کو کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں مڈل سیکس کے خلاف دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد ۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس (آج) اتوار کو ہوگا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کریں گے۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ اجلاس میںگذشتہ چھ ماہ کی رپورٹ پیش کی جائے گی اوراس کے علاوہ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کی تاریخ طے کی جائے گی۔

پی سی بی (PCB) نے نیا رُخ لے لیا،سابق کھلاڑی کو چیئر مین بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ، ماجد خان کو چیئرمین پی سی بی (PCB) بنانے کی تجویز بھی وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے۔قومی اسمبلی میں کرکٹ ٹیم کی ورلڈ ٹی 20 مقابلوں میں کارکردگی کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے قوم کو مایوس کیا ، ٹی 20 میں گیند بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی مگر بلے بازوں نے مایوس کیا ، کرکٹ بورڈ میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ماجد خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانے کی تجویز وزیر اعظم کو دی ہے، اگر کرکٹ ٹیم عوامی امنگوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائے گی تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ وقار یونس نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پورے کرکٹ بورڈ میں کوئی ایک بھی کرکٹر نہیں، سارا بورڈ سفارشی ہے۔ رکن قومی اسمبلی خالدہ منصور کا کہنا تھا کہ بورڈ کو سیاست سے پاک کیا جائے۔میڈیا پر چیرمین پی سی بی شہریارخان کے استعفوں سے متعلق بھی خبریں زیر گردش رہیں تاہم انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس قسم کی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نا تو استعفیٰ دے رہا ہوں اور نہ ہی اس قسم کا کوئی ارادہ ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان ماجد خان 63 ٹیسٹ اور 23 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں

دنیا کا سب سے زیادہ ‘غیرپیشہ ورانہ’ بورڈ قرار, آل راؤنڈر ڈیوین براوو

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم کے اہم رکن اور مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیوین براوو نے اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ کو دنیا کا سب سے زیادہ ‘غیرپیشہ ورانہ’ بورڈ قرار دیا ہے۔

مشہور آل راؤنڈر نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون کو انتہائی متکبر اور نادان شخص قرار دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

32 سالہ براوو نے کہا کہ جب ہماری ٹیم ایونٹ کھیلنے آئی تو ہماری کٹ بھی تیار نہیں تھی اور ہم نے کیپ کے بغیر پورا ٹورنامنٹ کھیلا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ہندوستان آئے تو ہمارے یونیفارم پر نام تک پرنٹ نہیں تھے، ہمارے منیجر کو شرٹوں پر نام اور نمبر پرنٹ کرانے کیلئے باہر جانا پڑا۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان ایک عرصے سے تناؤ جاری ہے اور اس طرح کے بیان سے صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے حالانکہ ویسٹ انڈین بورڈ نے ٹیم کے چیمپیئن بننے کے بعد گھٹنے ٹیکتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ کے بعد کھلاڑیوں سے مذاکرات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے بعد اپنے خطاب میں کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

براوو نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے ٹیلی ویژن سی این سی3 سے گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ہماری دیانتداری پر سوالات اٹھائے گئے، ہم سے سوالات کیے گئے کہ کیا ہم ویسٹ انڈیز کرکٹ سے دل سے جڑے ہوئے ہیں یا پھر یہ محض پیسے کا معاملہ ہے۔

براوو نے افسردگی سے کہا کہ بہت سے لوگ نہیں سمجھ سکتے کہ بورڈ کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے کھلاڑی کس صورتحال اور اذیت سے گزرے۔

قومی کراٹے چیمپئن شپ 12 اپریل سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ قومی کراٹے چیمپئن شپ 12 اپریل سے لاہور میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں آرمی، واپڈا، پولیس، ریلوے، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں۔ آرگنائزرز کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد ۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس (کل) اتوار کو ہوگا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کریں گے۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ اجلاس میںگذشتہ چھ ماہ کی رپورٹ پیش کی جائے گی اوراس کے علاوہ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کی تاریخ طے کی جائے گی۔

تیسرا نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ (کل) سے شروع ہوگا

اسلام آباد۔ مہران فٹ بال کلب کے زیراہتمام تیسرا نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ (کل)اتوار سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عبدالسلام شاہ کریں گے اور افتتاحی میچ مہران کلب اور ہماکلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ مہران فٹ بال کلب کے صدر محمد زمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ پی ایف ایف رولز کے مطابق ناک آﺅٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔

وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے انکشاف نے ہلچل مچادی

وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے حوالے سے کہا ہے کہ کوچ پاکستانی ہو یا غیر ملکی جو بھی آئے پورا پلان لے کر آئے،محمد حفیظ کو سینٹرل کانٹریکٹ کا خیال رکھنا چاہیے جو کہنا ہے ریٹائر ہوکر بولیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کوچ چاہے کوئی بھی ہو وہ اپنے ساتھ پورا پلان لے کر آئے۔ کوچ کی ذمے داری ہوگی کہ وہ اے ٹیم اور اکیڈمی پر بھی کام کرے۔ کوچ کو پاکستان کی کرکٹ کو کیسے بلند یوں پر لے جانے کے حوالے سے پورا پلان بتانا ہوگا۔ ایسا کوچ نہیں چاہیے جو ہر سیریز کے بعد گھر بھاگ جائے۔ محمد حفیظ کے بیان کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو سینٹرل کانٹریکٹ کا خیال رکھنا چاہیے جو کہنا ہے ریٹائر ہوکر بولیں۔ محمدحفیظ کو کوئی شکایت ہے تو چیرمین پی سی بی سے کہیں۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سرفراز کو کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے۔ پی سی بی کو تینوں فارمیٹ کیلیے ایک کپتان بنانا ہوگا۔ ہم کرکٹ میں ایک لیڈر کو فالو نہیں کر پارہے تو 3 کو کیسے کریں گے۔

Google Analytics Alternative