کھیل

اے بی ڈی ویلیئرز کی وطن واپسی، مزید 2 میچزکھیلنے کیلئے لاہور آئیں گے

لاہور اے بی ڈی ویلیئرز7میچز کھیلنے کا معاہدہ پوراکرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے۔

لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز7میچز کھیلنے کا معاہدہ پوراکرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے جبکہ مزید2میچز کھیلنے کیلئے ان کی لاہور آمد 6مارچ کو متوقع ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق جنوبی افریقی سٹار9 اور 10مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ پہلے ڈی ویلیئرز نے یواے ای میں 7میچز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جو پورا ہو گیا، بعد ازاں پی سی بی اور فرنچائزکے اصرار پر انھوں نے لاہور میں 2 میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔

پی ایس ایل فور کیلئے پشاور زلمی کا پورا سکواڈ پاکستان آئیگا:جاوید آفریدی

اسلام آباد  پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہاہے کہ پی ایس ایل فور کیلئے پشاور زلمی کا پورا سکواڈ پاکستان آئیگا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں  پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل فور کیلئے پشاور زلمی کا پورا سکواڈ پاکستان آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح پشاور زلمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سب سے بڑا مقصد سمجھ کر اپنا کردار ادا کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے فیصلے کوبھرپور طریقے سے سپورٹ کرتے ہیں۔ اپنی ٹیم کی کامیابی پر جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں  پشاور زلمی کی کامیابی پر جہاں ساری ٹیم اور چاہنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں وہاں آج کی یہ خوشی پاکستان /انڈیا کے اوپر بدامنی کے منڈ لاتے سایوں کو دیکھ کر میں آج خطے میں امن و محبت کے نام کرتا ہوں ،ہم کھیل کے میدانوں میں امن کے سفیر اور خطے میں امن و سلامتی کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج پی ایس ایل اونرز کی پی سی بی کے ساتھ ہونے والی میٹنگ جو ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تھی میں یہ فیصلہ گیا کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کے پاکستان میں طے شدہ میچز ہر حال میں ہونگے ،ہم پی سی بی کے فیصلے کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرتے ہیں اور پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی سب سےبڑامقصد سمجھ کر پشاورزلمی اپنا کردارادا کریگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح طور پر کہا تھا  کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، ہر کسی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ لیگ پاکستان میں ہی ہو، فرنچائز مالکان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہماری کمٹمنٹ ہے پاکستان جا کر کھیلنے کی، جن کھلاڑیوں نے شروع میں آنے کو کہا تھا، وہ سب پاکستان آ رہے ہیں۔

گلیڈیئیٹرز کے محمد حسنین کی متاثر کن بولنگ اسپیڈ

پاکستان سپر لیگ کی بدولت ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ ابھر کا سامنے آرہا ہے ، ایسا ہی ایک بولر کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کو محمد حسنین کی صورت میں ملا ہے ، جن کی اسپیڈ ایورج142سے بھی زیادہ ہے ۔

کويٹہ گلیڈئیٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ 8 وکٹ سے ہار تو گیا،لیکن اس میچ میں کوئٹہ کی ٹیم کو ایک اسٹار بولر مل گیا۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ محمد حسنین نے میچ میں نہ صرف فخر زمان کی اہم وکٹ حاصل کی ،بلکہ ان کی اسپیڈ نے سب کو متاثر کیا۔

محمد حسنین نے 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں کیں اور ان کی تیز ترین گیند 149 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس ایل4 میں آج دو بڑے دلچسپ مقابلے

پی ایس ایل 4 میں آج بھی دو بڑے میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ 4کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے، آج ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا جبکہ دوسری جانب لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مد مقابل ہوں گے۔

پی ایس ایل4 میں آج دو بڑے دلچسپ مقابلے

دبئی انٹرنیشل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے ہوگا جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔

پی ایس ایل4 میں آج دو بڑے دلچسپ مقابلے

یاد ہے کہ گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے کھیلے گئے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرکے ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سات میچز کھیل کر آٹھ پوائنٹس بنانے میں کامیاب ہو گیا ہےجبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چھ میچز میں آٹھ پوائنٹس ہیں لیکن رن ریٹ میں وہ یونائیتڈ سے کچھ پیچھے ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

ہوم گراؤنڈ کراچی میں کھیلنے کیلیے پُرجوش ہوں، سرفراز احمد

شارجہ: سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے کہ میں خود ذاتی طور پر پاکستان خاص طور پر اپنے ہوم گراؤنڈ کراچی میں کھیلنے کیلیے پُرجوش ہوں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل فور کو کامیاب قرار دیتے ہوئے پاکستان میں شیڈول میچزکے حوالے سے بہتر توقعات وابستہ کرلیں، انھوں نے کہاکہ اب تک منعقدہ مقابلے دلچسپ رہے، تمام کھلاڑی بہترسے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے کوشاں ہیں، شائقین کرکٹ کی دلچسپی نے بھی ان کے جوش کوبڑھا دیا ہے.

ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہاکہ ہارجیت کی طرح انجریز بھی کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ لیگ کے دوران حفیظ سمیت کئی کرکٹرز کو باہر ہونا پڑا، انھوں نے کہا کہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن دلچسپ ہوتا جارہا ہے، میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں، ہم مزید بہتر نتائج پیش کرنے کے لیے کوشاں ہیں.

ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز میں کرکٹ کے مداح مزید دلچسپی لیں گے، میں خود ذاتی طور پر پاکستان خاص طور پر اپنے ہوم گراؤنڈ کراچی میں کھیلنے کیلیے پُرجوش ہوں،میری خواہش ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کھیل کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کامیابی سے ہمکنارکراؤں۔

 

پی ایس ایل؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے چیڈوک والٹن کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ نے انجرڈ ای این بیل کی جگہ ویسٹ انڈین بیٹسمین چیڈوک والٹن کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے انجرڈ برطانوی کھلاڑی ای این بیل کی جگہ ویسٹ انڈین بیٹسمین چیڈوک والٹن کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے چھٹے غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر ویسٹ انڈین بیٹسمین چیڈ وک والٹن کو منتخب کر لیا ہے، گزشتہ سال بھی انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی، والٹن فوری طور پر اسکواڈ کو جوائن کرنے کے بعد باقی تمام پی ایس ایل میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ ظاہر خان کے قومی ٹیم کے لیے منتخب ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ان کی خدمات سے محروم ہوگئی تھی، بعد ازاں انگلش بیٹسمین ای این بیل کو شامل کیا گیا تھا تاہم وہ بھی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

 

لاہور قلندرز کی وسیم اکرم، عماد وسیم اور عامر کے خلاف شکایت

لاہور قلندرز نے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم، کپتان عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کو باقاعدہ شکایت کردی ہے۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے دوران 16 جنوری کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قلندرز نے کنگز کو 22رنز سے شکست دی تھی۔

اس میچ کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم کا لاہور قلندرز کے شائقین سے کچھ تنازع ہوا تھا جس میں فرنچائز کے صدر وسیم اکرم، کپتان عماد وسیم اور محمد عامر ملوث تھے۔

اس معاملے کے بعد وسیم اکرم طیش میں آ کر میچ کی اختتامی تقریب کی جانب چلے گئے تھے جبکہ کراچی کنگز کے منیجر عامر اور عماد کو وہاں سے زبردستی لے گئے تھے۔

میچ کے بعد وسیم اکرم نے الزام لگایا تھا کہ لاہور قلندرز کے اسٹینڈ سے کسی نے انہیں ’آلو‘ کہہ کر پکارا جس پر سابق کپتان غصے میں آگئے تھے۔

اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ایک آفیشل عثمان والا بھی کود پڑے تھے اور انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں سے شکایت کی جس پر وہ دو اہم شخصیات کو اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد لاہور قلندرز کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ وسیم اکرم، عماد وسیم اور محمد عامر کی جانب سے اسٹینڈ میں بیٹھے لوگوں کو مبینہ طور پر نامناسب اشارے کیے گئے حالانکہ وہاں خواتین بھی موجود تھیں۔

وسیم اکرم کو لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کے اہلخانہ سے الجھتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد عماد وسیم اور محمد عامر بھی اس بحث کا حصہ بن گئے جہاں اس دوران نازیبا اشارے بھی کیے گئے۔

مشہور کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق لاہور قلندرز نے ابتدائی طور پر میچ ریفری روشن مہانامہ سے شکایت کی لیکن انہوں نے کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے معذرت کرتے ہوئے معاملے سے کنارہ کشی اختیار کر لی البتہ اب پی سی بی اور پی ایس ایل کمیٹی اس معاملے کا جائزہ لے گی۔

لاہور قلندرز اس بات کا خواہشمند ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو نکال کر معاملے کا جائزہ لے اور 28فروری کو کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل اس معاملے پر ایکشن لیا جا رہا ہے۔

کراچی کنگز نے اب تک اس معاملے پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی جہاں ان کے ترجمان نے تصدیق کی کہ منگل کی صبح تک اس معاملے پر پی سی بی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

ویزے نہ دینے پر بھارت میں اگلے ماہ ہونے والا ایشین اسنوکر ایونٹ منسوخ

لاہور: پاکستانی کیوئسٹ کو ویزے نہ دینے پر بھارت میں اگلے ماہ ہونے والا ایشین اسنوکر ایونٹ منسوخ کردیا گیا۔

ٹین ریڈز ایشین اسنوکر ٹورنامنٹ مارچ کے آخری ہفتے میں بنگلور میں شیڈول ہے لیکن ایونٹ کا حصہ 6 پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی نہ کرانے پر اب ایونٹ کو ہی ختم کردیا گیا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے تین دن پہلے تمام فیڈریشنز کو واضح کیا تھا کہ جب تک بھارتی حکومت ویزے دینے کی تحریری ضمانت نہیں دیتی، اس وقت تک  بھارت میں کوئی بھی ایونٹ نہ کروایا جائے اور نہ مستقبل میں میزبانی دی جائے۔

انڈین اسنوکر اینڈ بلیئرڈ کے سیکرٹری سبرامیینم نے ایونٹ منسوخ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان  پاکستان اسنوکر فیڈریشن کے مطابق اس ایونٹ میں محمد بلال، بابر مسیح اور حارث طاہر نے پاکستان کی نمائندگی کرنا تھی، اس کے ساتھ قطر میں مقیم احمد شیخ بھی پاکستانی نیشنل ہے جب کہ افغانستان کے جس کیوئسٹ نے اس میں شرکت کرنا ہے، اس  کی پیدائش بھی پاکستان میں ہوئی، اس لیے انہیں ویزے ملنا ایک ایشو تھا جس کے بعد  ایشین سنوکر نے یہ ایونٹ منسوخ کردیا ہے۔

Google Analytics Alternative