کھیل

شین وارن کی منتخب کردہ بہترین پاکستان کرکٹ ٹیم.

ایک عرصے تک بلے بازوں کے اعصاب پر سوار رہنے والے دنیا کے عظیم ترین لیگ اسپنر اور سابق آسٹریلین کرکٹر شین وارن نے دنیا کی تمام ٹیموں کی گزشتہ 25 سال کی بہترین ٹیم تشکیل دینے کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

اس سے قبل وہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی بہترین ٹیموں کا انتخاب کر چکے ہیں.

1990 سے لے کر 2015 تک پاکستان کی بہترین ٹیم کا انتخاب کرنے والے شین وارن نے کہا کہ انہوں نے ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن کے خلاف وہ کھیلے یا جن کو انہوں نے اپنے سامنے کھیلتے ہوئے دیکھا۔

عالمی کرکٹ میں ایک ہزار ایک وکٹیں لینے والے باؤلر نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم میں رچرڈ ہیڈلی، عمران خان اور آئن بوتھم جیسے عظیم کھلاڑیوں کے خلاف بہت کم کھیلا یا بالکل نہیں کھیلا، اس لیے انہیں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا لیکن جب میں سب سے آخر میں اپنی منتخب کردہ دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم تشکیل دوں گا تو اس میں مجھے یقین ہے کہ یہ کھلاڑی شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیم میں متعدد بہترین کھلاڑی جگہ نہ بنا سکے اور سب سے مشکل کام اپنے دوست اور بہترین لیگ اسپنر مشتاق احمد کو اس ٹیم سے باہر کرنا تھا لیکن میں نے لیگ اسپن آل راؤنڈر ہونے کی وجہ سے شاہد آفریدی کا انتخاب کیا ورنہ میں ثقلین، وقار یونس یا شعیب اختر میں سے کسی کی جگہ انہیں منتخب کرتا۔

عظیم لیگ اسپنر نے مزید کہا کہ آل راؤنڈر عبدالرزاق اور اظہر محمود کو بھی اس ٹیم سے باہر کرنا بہت مشکل تھا لیکن یہ ایک انتہائی باصلاحیت ٹیم تھی۔

شین وارن کی منتخب کردہ پاکستان کی بہترین ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

وسیم اکرم(کپتان)

سعید انور

عامر سہیل

یونس خان

انضمام الحق

محمد یوسف

شاہد آفریدی

معین خان

ثقلین مشتاق

شعیب اختر

وقار یونس

کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا.

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں حصہ لینے والے نامور کھلاڑیوں کی فہرست میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن کی شکل میں ایک اور بڑا نام شامل ہو گیا ہے۔لاہور میں لیگ کے لوگو کی شاندار تقریب رونمائی میں پی سی بی کی جانب سے دی گئی کھلاڑیوں کی فہرست میں پیٹرسن کی شمولیت قابل ذکرتھی۔تقریب کے دوران پیٹرسن کا ویڈیو پیغام دیکھاگیا جس میں ان کا کہناتھاکہ” میں فروری میں ہونے والے پاکستانی میلے کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، اور مجھے بے تابی سے اس کے آغاز کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ایک زبردست اور شاندار مقابلہ ثابت ہو گا۔ روایتی ٹی ٹوئنٹی کی طرح بہت سارا مزہ، چھکے اور وکٹیں، میں اس بڑے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے پر پرجوش ہوں۔پی ایس ایل فرنچائز طرز کا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے جو چار سے 24 فروری 2016 کو کھیلا جائے گا جس میں ممکنہ طور پر صوبائی سطح کی پانچ ٹیمیں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ شامل ہوں گی۔ٹورنامنٹ میں بڑے کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے سوالیہ نشان لگنے کی وجہ سے اسے دو مرتبہ ملتوی کیا گیا لیکن نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کرس گیل، اینجیلو میتھیوز، لاستھ ملنگا، ڈیوین براوو اور کئی دوسرے کھلاڑیوں اور اسٹار کیجانب سے شمولیت کی یقین دہانی کے بعد پی سی بی نے لیگ کے انعقاد کا باقاعدہ فیصلہ کیا۔کھلاڑیوں سے لیگ میں شمولیت کے لیے انفرادی طورپر دستخطوں کا سلسلہ بعد میں شروع ہو گا۔تاہم پی سی بی کو ابھی لیگ کے انعقاد کی جگہ کا تعین کرناہے جہاں ماسٹر چمپینز لیگ میں ردوبدل کے بعد اب ٹورنامنٹ کے دوبارہ متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔پی سی بی کے پاس ٹورنامنٹ کو قطرمیں منعقد کروانے کا بھی موقع ہے لیکن مالی فوائد کے پیش نظر بورڈ متحدہ عرب امارات میں انعقاد کو ترجیح دے رہاہے جہاں پاکستان 2010 سے اپنے بین الاقوامی میچ کھیل رہاہے۔

کرس گیل نے احمد شہزاد سے شکوہ کر دیا.

لاہور: جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے پاکستانی اوپنر احمد شہزاد سے شادی میں شرکت کا دعوت نامہ نہ بھیجے جانے کا شکوہ کر دیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر احمد شہزاد نے کرس گیل کو 36ویں سالگرہ کی مبارک باد دے ۔ اس موقع پر ہوئے دلچسپ مکالمے میں جارح مزاد ج بلے باز کرس گیل نے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد سے انہیں شادی میں شرکت نہ دیئے جانے کا شکوہ دیتے ہوئے کہا کہ احمد شہزاد نے انہیں شادی میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں دیا ۔ احمد شہزاد نے ازراہ مذاق ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی انہوں نے ویسٹ انڈین اوپنر کو شادی میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں بھیجا جس پر گیل نے نفی میں جواب دیا ،اس پر احمد شہزاد نے اپنے شادی کے کارڈ کی تصویر اپ لوڈ کی جس پر گیل نے کہا کہ اب بہت دیر ہوگئی ، احمد شہزاد نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک مہینے پہلے گیل سے شادی میں شرکت کا پوچھا تھا اور تب گیل نے یہی کہا تھا کہ اب بہت دیر ہوگئی ہے ،جواب میں کرس گیل نے احمد شہزاد کو شادی کے مبارک بار دینے کے ساتھ ساتھ خوش گوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ احمد شہزا د نے گیل سے کہ جب وہ پاکستان سپر لیگ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کے جوہر دکھائیں گے تو وہی ان کا شادی کا تحفہ ہوگا ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سرپراہ جگ موہن انتقال کر گئے

کولکتہ :بورڈآف کنٹرول فورکرکٹ انڈیا کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے چل بسے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا کو 2 روز قبل سینے میں کی تکلیف کے باعث کولکتہ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ جگ موہن ڈالمیا 36 سال سے بھارتی کرکٹ بورڈ سے وابستہ تھے

ثانیہ کی اچھی کارکردگی پر فخر کے ساتھ دباؤ بھی محسوس کرتا ہوں.شعیب ملک

لاہور: آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا کی اچھی کارکردگی پر فخر کے ساتھ دباؤ بھی محسوس کرتا ہوں کہ اب کچھ کرکے دکھانا پڑے گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انھوں نے کہا کہ ہم دونوں میں فرق یہ ہے کہ میں ایک ٹیم کا رکن ہونے کے ناطے فتوحات میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اہلیہ کا کھیل انفرادی نوعیت کا ہے، انھوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا کا یو ایس اوپن ویمنز ڈبلزٹینس ٹائٹل پانا مثال کامیابی ہے جس پر بے حد خوش ہوں۔ شعیب ملک نے کہا کہ احمد شہزاد کی شادی میں تمام کرکٹرز شریک ہوں گے، اوپنر زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے جا رہے ہیں، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

پاکستانی سکوائش پلیئر ماریہ طور نے ناش ٹائٹل اپنے نام کر لیا.

لندن: پاکستانی سکوائش پلیئر ماریہ طور نے برطانوی کھلاڑی کو شکست دے کر ناش ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق فائنل راﺅنڈ میں پاکستانی سکوائش پلیئر ماریہ طور کا مقابلہ برطانوی سکوائش پلیئر ملی ٹام لنسن کے ساتھ ہوا جس دوران کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن ماریہ نے زور دار مقابلے کے بعد برطانوی کھلاڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ۔ اس سے قبل ماریہ طور کا سیمی فائینل میں مقابلہ فرانس کی سائریل پلٹیئر کے ساتھ ہوا جس میں ماریہ طور نے فرانسیسی کھلاڑی کو ،3-0،11-4،11-7،119سے شکست دے کر فائنل راﺅنڈ میں کوالیفائی کر گئیں جبکہ دوسری جانب ملی ٹام لنسن نے برطانیہ کی کھلاڑی وکٹوریا کو ہرایا اور فائنل راﺅنڈ میں جگہ بنائی ۔

ہندوستان کے پیچھے بھاگنا بند کرے اور دورہ پاکستان کیلئے دیگر ٹیموں کو رضامند کرنے پر توجہ دے۔ شاہد آفریدی

اسلام آباد: پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ سیریز کیلئے ہندوستان کے پیچھے بھاگنا بند کرے اور دورہ پاکستان کیلئے دیگر ٹیموں کو رضامند کرنے پر توجہ دے۔ انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آخر ہم بار بار ہندوستان کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہیں، اگر وہ ہم سے کھیلنا نہیں چاہتے تو ہمیں بھی ان کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیے، مجھے ایسی صورت میں ہندوستان سے کھیلنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ واضح رہے کہ پاکستان رواں سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں مجوزہ سیریز کے انعقاد کیلئے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب جواب کی منتظر ہے جو اس سلسلے میں حکومتی رضامندی کو جواز بنا کر پیش کر رہا ہے۔ دونوں ملکوں نے 2015 سے 2023 تک چھ دوطرفہ سیریز کھیلنے کے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے تھے تاہم ہندوستانی بورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ سیاسی اور سفارتی تعلقات کی وجہ سے اسے اس سلسلے میں اپنی حکومت کی رضامندی درکار ہے۔ دورہ زمبابوے کے لئے جاری کرکٹ کیمپ میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان ہندوستان کرکٹ سیریز ایشز سے بڑی کرکٹ سیریز ہوتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہندوستان کو خوش آمدید کہا لیکن اگر وہ ہم سے نہیں کھیلنا چاہتے تو ہمیں ان کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیے۔ اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پی سی بی کی بڑی کامیابی ہے تاہم پی ایس ایل پاکستان میں ہی ہوتی تو اچھا تھا کیونکہ ابھی بھی متعدد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم زمبابوے کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان میں کرکت کی بحالی کے حوالے سے باتیں کر رہے ہیں، ہمیں امید تھی کہ اب یہاں مستقل بنیادوں پر کرکٹ کھیلی جائے گی۔ ہماری کرکٹ ہماری حدود میں ہی ہونی چاہیے، اچھا ہوتا اگر ہمارے گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہوتیں، یہ شائقین سے بھر جاتے اور ہمارے کھلاڑیوں کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچتا۔ ‘میں اس بات پر پریشان نہیں ہوتا کہ غیر ملکی کھلاڑی آ رہے ہیں یا نہیں لیکن اہم چیز پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ہے اور یہ کہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے عوام کے سامنے کھیلنے کا موقع ملے، یہ ممکن ہی نہیں کہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں بلائیں اور نہ آئیں، میں نے چند کھلاڑیوں سے بات کی ہے اور وہ آنے کیلئے تیار ہیں، اگر ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کو اچھی پیشکش کرتے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ نہ آتے اور حالات ہمارے ملک کیلئے بہتر سے بہتر ہوتے رہتے’۔ دورہ زمبابوے کے حوالےسے ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ یہ آئندہ سال ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی20 کی تیاریوں کے سلسلے میں مفید ثابت ہو گا ارو اس میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا پی سی بی کا اچھا اقدام ہے۔ شاہد آفریدی نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر گیند پی سی بی کے کوارٹ میں ڈالتے ہوئے کہا کہ ان تینوں کھلاڑیوں کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے۔

عمر اکمل انگلینڈ کے کلب سے معاہدہ کر لیا.

انگلینڈ کے کاؤنٹی کلب لیسٹر شائر نے پاکستانی مڈل آرڈ بلے باز عمر اکمل سے معاہدہ کرتے ہوئے اس کا اپنی ویب سائٹ پر اعلان کردیا ہے۔عمر اکمل نے پاکستان کی جانب سے مجموعی طورپر 5 ہزار 259 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 123 کی اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔عمراکمل نے کلب کے ساتھ اپنے پہلے سیزن میں ناٹنگھم شائر آئوٹ لاز کے خلاف 49 گیندوں پر برق رفتار 76 رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی کھلاڑی آئرش نیل او برائن کے ساتھ نصف سنچری شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔ان کی اس کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کلب مالکان 2016 کے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے لاہور سے تعلق رکھنے والے25سالہ بلے باز یٹسمین کو سائن کرنے پر مجبور ہو گئے۔حال ہی میں ختم ہونے والے انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں عمر اکمل نے143 سے زائد کی دھواں دار اسٹرائیک ریٹ سے133 رنز بنائے اور محض ایک دفعہ آئوٹ ہوئے تھے۔جارح مزاج بیٹسمین نے لنکاشائر اور انگلینڈ کے دورے پر موجود نیوزی لینڈ کے خلاف لیسسٹر شائر فوکس کیلئے اپنے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کیریئر کا آغاز کیا.لیسسٹر شائر اور روٹ لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہا کہ عمر اکمل نے کائونٹی کرکٹ کلب میں اپنی موجودگی کے مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ہر طرز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ گیند کو پلک جھپکنے میں میدان سے باہر پھینکنے کی بھی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔عمر اکمل اس سیزن میں آئرلینڈ کے لیے کیون اوپبرائن کے بعد کلب کا حصہ بننے والے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

Google Analytics Alternative