کھیل

باکسر عامر خان سے والدہ کا انوکھا مطالبہ

 

amir khan

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ چیمپئن بنتے ہی والدہ نے ریٹائر ہونے کا مطالبہ کر ڈالا۔

کراچی میں اسٹار کرکٹرز وسیم اکرم اور سعید انور کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کے دوران برطانوی اسٹار باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے، میں کہتا ہوں کہ وہ تو میرے کیریئر کے عروج کا آغاز ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان

pakistan-super

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا،  سپر لیگ چار فروری سے چوبیس فروری تک قطر کے شہر دوحا میں ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم (پی سی بی) کی گورننگ باڈی کے ممبر نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ چار فروری سے چوبیس فروری تک قطر کے شہر دوحا میں ہوگی، پاکستان سُپر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑی شامل ہیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سُپر لیگ اسی نام سے ہوگی، ایونٹ میں پانچ ٹیمیں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد حصہ لیں گی، پانچ ٹیمیں چوبیس میچز کھیلیں گی، نجم سیٹھی کے مطابق لیگ میں پچیس غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی شامل کرنا ہے، لیگ میں چار کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے، چار سری لنکا کے اور دو کھلاڑی بنگلہ دیش کے شامل ہوں گے، جب کہ بھارت سے سپر لیگ میں کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہوگا۔

آصف، سلمان بٹ اور عامر کے حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا: آفریدی

 

afridi

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی نے کہا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کاہے کہ سپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ کھلاڑی محمد آصف، سلمان بٹ اور محمد عامر کے حوالے سے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ایسا نہ ہو کہ جلد بازی میں فیصلے کا خمیازہ آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ سپاٹ اور میچ فکسنگ جیسی لعنت نے کرکٹ کے حسن کو مسخ کیا ہے، ایسا کرنے والوں کو سزا بھی اسی انداز کی ملنی چاہیے، جہاں تک آصف ،سلمان اور عامر کا تعلق ہے میں سمجھتا ہوں کہ ان کی کرکٹ میں واپسی سے متعلق پی سی بی کو بہت سوچ سمجھ کر ایسی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے جو مستقبل کے نوجوان کرکٹرز کیلئے معاون و مدد گار ہو

پاکستان سپر لیگ آئندہ برس قطر میں ہو گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ آئندہ برس قطر کے دارلحکومت دوہا میں منعقد کروائی جائے گی۔ گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ٹی ٹونٹی لیگ کا انعقاد آئندہ برس 4سے 24 فروری کے دوران قطر میں ہو گا جس میں کم و بیش 25 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لیگ میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہو گا کیونکہ بھارتی حکومت کسی کھلاڑی کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  ہم اس ضمن میں 40 سے زائدغیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور ان میں سے کم از کم 25 کو لیگ میں شامل کئے جانے کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں 15 دنیا کے ورلڈ کلاس کھلاڑی ہوں گے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ان میں سے چار کھلاڑیوں کا تعلق ویسٹ انڈیز جبکہ دو کا سری لنکا، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ سے تعلق ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لیگ کی انعامی رقم دس کروڑ پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔

کمار سنگاکارا کو برطانیہ میں سری لنکا کا سفیر بننے کی پیشکش

سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کو ریٹائرمنٹ کے فوراََ بعد ہی سری لنکن حکومت نے برطانیہ میں سری لنکا کا سفیر بننے کی پیشکش کر دی۔

سنگاکارا کو ہزاروں سری لنکن نے سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے کولمبو میں کھیلے گئے  دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز دنیائے کرکٹ سے رخصت کیا، سری لنکا کے صدر میتھریپالا نے اس کی اختتامی تقریب کے دوران کمارا سنگاکارا سری لنکا کے لیے باعث فخر قرار دیا۔

کولمبو ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمارا سنگاکارا اپنے جذبات کر قابو نہ رکھ سکے، انکا کہنا تھا کہ کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں ٹیم کے لئے کچھ نہ کرنے کا انہیں دکھ ہے۔ اپنے ختتام کو یادگار بنانے کے لئے انہیں آخری اننگ میں لمبی باری کھیلنا تھی لیکن وہ صرف اٹھارہ رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

ڈومیسٹک کرکٹ پہلی ترجیح ہے: محمد عامر

muhammad-amir

سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث فاسٹ باولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے منصوبوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر مرکوز رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کاآغاز 17 ستمبر سے شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی سے ہو گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کی سزا یکم ستمبر کو ختم کرتے ہوئے انہیں دو ستمبر سے تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی تاہم اس کے باوجود عامر بلند و بانگ دعوے کرنے کے بجائیے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی کارکردگی سے اہلیت ایک بار پھر ثابت کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ میں نے انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کردی ہے کیونکہ انجری کی وجہ سے تقریباً ایک ماہ آرام کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بڑا ہدف متعین نہیں کیا اور صرف حال پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔عامر نے کہا کہ ان کا پہلا ہدف حالیہ ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ اور پھر قائد اعظم ٹرافی کے کوالیفائنگ راونڈ میں شاندار کارکردگی دکھانا ہے۔عامر ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں اپنے شہر راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کریں گے جبکہ قائد ٹرافی کے کوالیفائنگ راونڈ میں وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا حصہ ہوں گے۔

شادی سے انکار پر کبڈی چیمپئن صبا سلطانہ کو گولی ماردی گئی

Saba-Sultana

فیصل آباد :  فیصل آباد میں کبڈی کی چیمپئن صباء سلطانہ کو نوجوان نے گولی ماری اورپھرخود کوبھی گولی مارلی ، دونوں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کبڈی پلیئر صبا سلطانہ کو سرگودھا روڈ پر  نوجوان نے گولی کا نشانہ بنا ڈالا ، صبا سلطانہ اویس کالونی میں اپنے گھر سے سودا لانے گئی تھیں ،راستے میں عمران نے فائر کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مارلی۔  دونوں زخمیوں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق  واقعہ محبت کا شاخسانہ ہوسکتاہے، صباء سلطانہ نے ایک ماہ قبل گلبرگ تھانےمیں نوجوانوں کی چھیڑچھاڑکیخلاف درخواست بھی دی تھی۔

شعیب ملک نے کپتانی کا خیال دل سے نکال دیا

لاہور: شعیب ملک نے کپتانی کا خیال دل سے نکال دیا، انھوں نے کہا کہ میں اس بارے میں نہیں سوچ رہا، تمام کھلاڑی شاہد آفریدی کی قیادت میں متحد اورورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیت کرانھیں ریٹائرمنٹ پریادگارتحفہ دینا چاہتے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک نے واضح کیا کہ میں کپتانی کے بارے نہیں سوچتا، شاہد آفریدی کی کرکٹ میں بڑی خدمات ہیں، تمام کھلاڑی ان کی قیادت میں متحد اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیت کر انھیں ریٹائرمنٹ پر یادگار تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

Google Analytics Alternative