بین الاقوامی

بھارت میں پیاز کی قیمتوں کو پر لگ گئے

india-onion

بھارت میں پیاز کے نرخوں کو پر لگ گئے۔ پیاز کی فی کلو قیمت 80 روپے تک جاپہنچی۔

بھارت میں بن موسم کی بارش نے پیاز کی 30 فیصد فصل تباہ کردی جس کی وجہ سے پیاز کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔مہاراشٹرا میں واقع ایشیا کی پیاز کی سب سے بڑی منڈی میں بھی پیاز نایاب ہے۔

قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے بھارتی حکومت نے 10ہزار میٹرک ٹن پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 10 ہزار میٹرک ٹن پیاز درآمد کرنے کیلئے ٹینڈر 27 اگست کو کھولے جائیں گے ۔ حکومت کی جانب سے 700 ڈالر کی امدادی رقم مقرر کی گئی ہے۔

اگر پیاز پاکستان سے بھارت برآمد ہوئی تو پاکستان میں بھی پیاز کی قلت پیدا ہوجائے گی اور قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔

بیروت: شہر صاف کرانے کیلئے مظاہرے جاری

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کچرے کے ڈھیر اورصفائی کےناقص نظام سے ناراض افراد دوسرے روز بھی سراپا احتجاج رہے ۔ مظاہرین کی اشتعال انگیزی کےپیش نظرسرکاری عمارتوں کے گرد حفاظتی دیواریں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

گذشتہ روز کے پرتشدد احتجاج کے بعد بیروت میں بعد دن نکلتے ہی ایک بار پھرمظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ حکومت نے مظاہروں کے باعث سرکاری عمارتوں کی حفاظت یقینی بنانےکیلئےکنکریٹ کی دیواریں کھڑی کر دی ہیں۔
دن ڈھلتے ہی مظاہرین کی بڑی تعداد دیوارکےدوسری جانب جمع ہوگئی اورکنکریٹ کی دیوارکوحکومت مخالف تحریروں سے بھردیا۔اس دوران مظاہرین مسلسل نعرے لگاتے رہے اور حکومت سے صفائی کا نظام بہتربنانےکامطالبہ کرتے رہے

ترک صدر نے ملک میں دوبارہ انتخابات کا اعلان کردی

 

اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد ترک صدررجب طیب اردوان نے ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ دفترصدارت سے جاری اعلامیہ کے مطابق سات جون کے انتخابات کے نتیجےمیں کوئی جماعت سادہ مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکی اوراتحادی حکومت کی تشکیل بھی مسائل کا شکار ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر انتخابات کا انعقاد یکم نومبرکوکیا جائے گا۔

ترکی میں 2002 سے برسر اقتدار رہنے والی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی سات جون 2015 کے انتخابات میں پہلی بار واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔

ناسا کے خلائی جہاز نے سیارہ زحل کے چاند کی تصاویر بھیج دیں

nasa

امریکی خلائی ادارے ناسا کے جہاز کیسینی نے اپنے مشن کے آخری مرحلے میں ہے، اس سلسلے میں خلائی جہاز نے سیارہ زحل کے چاند کی قریب سے لی ہوئی تصاویر بھیجی ہیں۔ ذرائع کا مطابق ناسا کی جانب روانہ کیے گئے خلائی جہاز کیسینی زحل کے 11سالہ دورے کے دوران چاند ’ڈائیونی‘ کی دھبے دار سطح سے 500کلومیٹر کے فاصلے سے گزرا اور اس کی بہت قریب سے تصاویر لیں۔ اس مشن کی تصاویر پر کام کرنے والی ٹیم کی سربراہ کیرولین پورکو کا کہنا ہے کہ وہ اس کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ اور جذباتی ہوگئیں اور وہ جانتی ہیں کہ ڈائیونی اور اس کی سطح کی ایسی نادر تصاویر دیکھ کر باقی سب لوگ بھی جذباتی ہو جائیں گے اور خاص طور پر یہ جانتے ہوئے کہ زمین سے اتنی دور اس سیارے کی ایک طویل عرصے تک یہ آخری تصاویر ہیں۔

ڈاکیے نے بیگم کی یاد میں تاج محل تعمیر کر دیا

indian-postman-taj-mahal

محبت کے رنگ بھی عجیب ہوتے ہیں ۔یہ عمر کے پابند نہیں ہوتے ۔ محبت کی ایسی ہی ایک جھلک ابھی چند دن قبل دیکھنے میں آئی ہے۔ بھارت کے ایک ریٹائرڈ بزرگ ڈاکیے نے اپنی بیگم کی یاد میں تاج محل تعمیر کر دیا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں بلند شہر کے رہائشی 80سالہ بزرگ فیض قادری نی اپنی مرحوم اہلیہ کی یاد میں تاج محل کا نمونہ بنا دیا۔ فیض الحسن قادری ایک ریٹائرڈ ڈاکیے ہیں جن کی اہلیہ تجمل بیگم کا 4برس قبل گلے کے کینسر کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔ فیض الحسن قادری نے اہلیہ کو اپنی زرعی زمین میں دفنایا تھا اور پھر اس کی قبر پر تاج محل کی تعمیر شروع کر دی تھی۔ فیض الحسن قادری نے اس تعمیر پر اپنی ساری جمع پونجی خرچ کر دی ہے تاہم اس کی تعمیر ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی۔ فیض الحسن نے اہلیہ کی قبر کے ساتھ اپنی قبر کی جگہ بھی مختص کر رکھی ہے۔ جب وزیر اعلیٰ اتر پردیش کو اس واقعے کی اطلاع ملی تووہ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ پائے۔ وزیر اعلیٰ نے فیض الحسن قادری کی مالی معاونت کی خوہش کا اظہار کیا ہے۔

حریت رہنما شبیرشاہ نئی دلی ایئرپورٹ پرگرفتار

shabbir-shah

بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر روایتی حربہ اختیار کرتے ہوئے حریت رہنما شبیرشاہ کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق حریت رہنما شبیرشاہ مقبوضہ وادی سے پاکستانی دفترخارجہ سرتاج عزیزسے ملاقات کے لئے نئی دہلی پہنچے توپولیس نے انہیں ان کے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

نئی دلی روانگی سے قبل شبیر شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران بھارت میں کئی حکومتیں آئیں اورہرحکومت میں حریت رہنماؤں اورپاکستانی حکام کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں، بھارتی حکومت نے حریت رہنماؤں کو صرف اس لئے حراست میں لیا تاکہ بہار میں ہونے والے ریاستی انتخابات سے قبل عوام کو مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنے سخت موقف سے آگاہ کیا جاسکے۔

خلا میں جانے کے لیے ’ایس‘ دبائیے

space-tower

کینیڈا کی ایک ٹاور تعمیر کرنا چاہتی ہے جس ایک لفٹ جس کو سپیس ایلویٹر کا نام دیا گیا ہے کے ذریعے خلا باز مدار کے بہت قریب پہنچ سکیں گے۔

یہ ٹاور دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی کے برج خلیفہ جو کہ 2723 فٹ بلند ہے سے 20 گنا زیادہ بلند ہو گا۔

سپیس ایلویٹر کا خیال 1895 میں روسی سائنسدان کونسٹنٹین سیلوسکی نے دیا تھا۔ انھوں نے یہ خیال پیرس کے آئفل ٹاور کو دیکھ کر دیا۔

اس خیال کو ایک صدی بعد آرتھر سی کلارک نے اپنے ناول میں پیش کیا۔

کینیڈا کی مقامی میڈیا کے مطابق سپیس ایلیویٹر کا یہ خیال ابتدائی مراحل ہی میں مشکلات کا شکار ہے۔

پچھلے ہفتے تھوتھ ٹیکنولوجی کو امریکہ میں سپیس ایلیویٹر کا پیٹنٹ دیا گیا۔ تھوتھ ٹیکنولوجی کا منصوبہ کینیڈا کی کمپنی کے منصوبے سے بہت سادہ ہے لیکن اس میں کہا گیا ہے کہ اس لفٹ کے باعث خلا کے سفر کی قیمت میں بہت کمی واقع ہو گی۔

کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں قائم کمپنی دی پیمبروک نے 20 کلومیٹر یعنی 63 ہزار فٹ بلند ٹاور پر پلیٹ فارم سے سیاحت، آبزرویشن، سائنسی تحقیق اور مواصلات کے لیے راکٹ لانچ کیا جا سکے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹاور کی وجہ سے خلا میں جانے کا خرچہ ایک تہائی کم ہو جائے گا۔

سعودی عرب کا پاکستان کے خلاف سازش کاحصہ بننے سے انکار

modi

اسلام آباد: بھارت مسلم ممالک کوپاکستان کیخلاف کرنے میں ناکام ہوگیا، سعودی عرب نے پاکستان کیساتھ تعلقات سے ہاتھ کھینچنے پردفاعی تعاون کی بھارتی پیشکش مسترد کردی۔

معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران اماراتی حکام سے کہاکہ ہے عرب ممالک بشمول سعودی عرب اگر دفاعی معاملات پر پاکستان کیساتھ سرد مہری لے آئیں تو بھارت یمن سمیت تمام دفاعی معاملات میں عرب ممالک کو مکمل تعاون کریگا لیکن اس حوالے سے سعودی عرب کے فرنروا خادم الحرمین الشریفین نے واضح کیاہے کہ سعودی عرب کبھی بھی پاکستان کیخلاف مودی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیگا ۔

Google Analytics Alternative