بین الاقوامی

سونے اور زروجواہر سے لدی لاپتہ ٹرین کا معمہ

gold-train

دوسری عالمی جنگ کے دوران سونے اور جواہرات کی لدی دو ریل گاڑیوں کے غائب ہونے کا معمہ ابھی تک حل طلب ہے۔ اب ایک پولش وزیر کا کہنا ہے کہ رڈار سے حاصل کردہ ایسی تصاویر موصول ہوئی ہیں، جن میں غالباﹰ ایک ٹرین دیکھی جا سکتی ہے۔

یورپی ملک پولینڈ کا مقامی میڈیا کئی ایام سے ناز ی عہد میں لوٹے گئے سونے اور زرو جوہرات سے لدی ٹرین کے بارے میں متضاد بیانات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک جرمن اور ایک پولش باشندے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پولینڈ کے جنوبی مغربی شہر والبریک (Walbrzych) میں ایک آرمرڈ ٹرین کو دیکھا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ نازی دور کے اختتامی ایام میں کہا گیا تھا کہ اذیتی مراکز میں ہلاک کیے جانے والے یہودیوں کے قبضے سے سونے اور دوسرے جواہرات کو چھیننے کے بعد اُن کو دو ریل گاڑیوں پر لادا گیا تھا اور وہ پھر جرمنی سے کسی نامعلوم سمت میں روانہ ہو گئی تھی۔

90فیصدنیوکلیئر ہتھیاروں کے مالک صرف دو بڑے ممالک

Nuclear

آج پوری دنیا میں ایٹمی تجربات کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر امن کے فروغ کے ساتھ ساتھ بدامنی کا باعث بننے والے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے اقدامات بھی اٹھانا ہے۔ تاہم ایٹمی طاقتیں ناصرف اپنے ہتھیاروں کو تلف کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں بلکہ وہ اس وقت بھی سبقت حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں جس کا اندازہ اس امر سے بااسانی لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا کہ 90 فیصد سے زائد نیوکلیئر ہتھیاروں کے مالک صرف دو بڑے ملک ہیں جن میں 7500کے ساتھ روس اور 7200 کے ساتھ امریکہ شامل ہیں۔

ایٹمی تجربات کے خلاف منائے جانے والے عالمی دن کے حوالے سے مختلف ذرائع سے جو اعدادوشمار حاصل کئے ہیں اس کے مطابق دنیا میں آج بھی 10292 نیوکلیئر وار ہیڈ مختلف عسکری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال میں ہیں۔ انٹرنیشنل آرمڈ کنٹرول ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق 46 فیصد یعنی 4717 نیوکلیئر وارہیڈ امریکہ نے اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نصب کر رکھے ہیں جبکہ 44 فیصد یعنی 4520 کے ساتھ روس دوسرے ،3 فیصد یعنی 300 کے ساتھ فرانس تیسرے ،2 فیصد یعنی 250 کے ساتھ چین چوتھے اور 2 ہی فیصد یعنی 225 کے ساتھ برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان 110کے ساتھ چھٹے، بھارت 100 کے ساتھ ساتویں، اسرائیل 80 کے ساتھ آٹھویں اور جنوبی کوریا 10 کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا میں 8 ایٹمی قوتیں ہیں تاہم اسرائیل نے کوئی ایٹمی تجربہ تو نہیں کیا لیکن وہ بھی بھرپور ایٹمی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا آٹھواں ملک ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے ناصرف خطے میں امن کی فضاء بڑی طرح متاثر ہوئی ہے بلکہ اس سے خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ بھی پہلے سے تیز ہو چکی ہے۔ یہ امر قابل غور ہے کہ بھارت کی خطے میں اجارہ داری پاکستانی ایٹمی صلاحیت کے باعث مدھم پر چکی ہے بھارت ہمیشہ پاکستان پر اپنی عسکری اور ایٹمی بالادستی قائم رکھنے کے لئے کوشش کر تارہا ہے خصوصا بھارت میں انتہا پسند حکومتیں پاکستان کوکچلنے کے خواب دیکھتی رہتی ہیں تاہم پاکستانی ایٹمی اور میزائل صلاحیت نے ہمیشہ بھارت کے مذموم اراداروں کو ناکام بنا یا اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان خطے میں بھارتی اجارہ داری کو ختم کرنے میں اہم ملک ثابت ہوا ہے۔عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کی بڑھتی ہوتی تعدادکو روکنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے جس سے گزشتہ نصف عشرے کے دوران عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں 30 فیصد کمی ہوئی۔

بادشاہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش، دو صحافی گرفتار

king

فرانسیسی پولیس نے دو صحافیوں کو مراکش کے شاہ محمد ششم کو بلیک میل کرنے کی کوشش اور رقم وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ان گرفتاریوں کی پیرس میں دفتر استغاثہ اور مراکش کے بادشاہ کے وکیل نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

گرفتار کیے گئے دونوں صحافی فرانسیسی شہری ہیں۔ ان میں سے ایک خاتون ہے اور دوسرا ایک مرد۔ ان کے نام ایرک لاراں اور کیتھرین گارسیئے بتائے گئے ہیں۔ پیرس میں اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے دفتر نے جمعے کی سہ پہر کہا کہ یہ دونوں صحافی ابھی تک پولیس کی حراست میں ہیں تاہم یہ بات واضح طور پر نہیں بتائی گئی کہ حکام نے انہیں کب گرفتار کیا۔

مراکش کے شاہ محمد ششم کے وکیل ایرک دیوپاں موریتی کے مطابق ملزم ایرک لاراں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کیتھرین گارسیئے کے ساتھ مل کر شاہ محمد کے بارے میں ایک ایسی کتاب لکھ رہا تھا، جس میں کافی انکشافات کیے جانا تھے اور جس کی اشاعت سے مراکش کے بادشاہ کی شخصیت اور ساکھ کو نقصان پہنچتا۔

پیغمبرِ اسلام پر ایرانی فلم ریلیز کر دی گئی

Iran-Prophet-Film

پیغمبرِ اسلام کے بچپن پر بننے والی ایران کی سب سے مہنگی فلم ’محمد‘ جمعرات کو ایران میں ریلیز کر دی گئی ہے جسے اب تک دیکھنے والوں نے کافی سراہا ہے۔

اس 171 منٹ کی فلم کے خالق ایران کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ساز اور ہدایت کار مجید مجیدی ہیں۔

سات سال کے عرصے میں بننے ولی اس فلم پر تقریباً چار کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے جس میں سے آدھی رقم حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔

یہ فلم پیغمبرِ اسلام کی زندگی پر بنی ہے اور اسے تین حصوں میں مکمل کیاگیا ہے۔

جو فلم ریلیز ہوئی ہے وہ پہلا حصہ ہے اور اس میں پیغمبرِ اسلام کی پیدائش سے ان کے شام کے پہلے دورے تک کے واقعات کا احاطہ کیاگیا ہے جب ان کی عمر 12 برس تھی اور روایت کے مطابق راستے میں ایک عیسائی راہب نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ وہ ایک دن خدا کے نبی بنیں گے۔

فلم کی بیشتر شوٹنگ تہران سے کچھ دور واقع ایک پہاڑی علاقے میں کی گئی ہے جہاں چھٹی اور ساتویں صدی کے مکہ اور مدینہ کا ایک وسیع سیٹ تیار کیا گیا۔

شاہ سلمان کا دورہ امریکہ ، چار ستمبرکو وائٹ ہاﺅس کا دورہ کریں گے : ترجمان

سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار کا تخت سنبھالنے کے بعد پہلے سرکاری دورہ امریکہ کااعلان کردیاگیاہے اور وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر براک اوباما چارستمبر کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے امریکی صدر کے خصوصی طیارے ’ایئر فورس ون‘ پر صحافیوں کو بتایا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تقویت دینے سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔شام اور یمن کی صورتحال بھی دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں زیر بحث آئے گی، نیز خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی ایرانی کوششوں کو غیر مو ثر کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

منی لانڈرنگ کیس: لندن پولیس کو لاکھوں پاؤنڈز رکھنے کی اجازت

لندن کی ایک عدالت نے میٹروپولیٹن پولیس کو منی لانڈرنگ کے ایک کیس کی تحقیقات کے دوران چھاپے میں برآمد ہونے والے لاکھوں پاؤنڈز مزید تین مہینے قبضے میں رکھنے کی اجازت دے دی۔

الطاف حسین سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے متعدد سیاست دانوں اور کاروباری شخصیت سرفراز مرچنٹ کو منی لانڈرنگ کے اس کیس میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

ایم کیو ایم نے لندن سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے ذریعے آج ویسٹ لندن مجسٹریٹ کی عدالت میں نقد رقم برآمد ہونے سے متعلق ایک سول مقدمے کی سماعت کی تصدیق کی۔

لائیو شو کے دوران دو صحافیوں کو قتل کردیا گیا

usa-shooting-virginia

ورجینیا میں بدھ کے روز ایک لائیو ٹی وی پروگرام کے دو ران دو صحافیوں کو ایک شخص نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ذرائع کا کہنا حملہ آور اسی ٹی وی اسٹیشن کا سابق ملازم تھا جو امریکامیں نسلی امیتاز پر غصے کی وجہ سے خود کو’’پاؤڈر گیج‘‘ کہتا تھا۔ بعدازاں فائرنگ کرنے والے 41سالہ ویسٹر فلینا گان نے خود وک بھی گولی مار دی ۔پولیس نے حملہ آورکو زخمی حالت میں ورجینیا ہائی وے سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویسٹر بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
ویسٹر کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو صحافیوں میں سے ایک 24سالہ رپورٹر ایلی سن پارکر تھی جبکہ دوسرا 27سالہ کیمرا مین ایڈم وارڈ تھا۔ یہ دونوں صحافی ’’سفیدفام‘‘ کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام میں ایک خاتون کا نٹرویو جاری تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا اور وہ خاتون بھی شدید زخمی ہو گئیں۔ بعد میں ویسٹر کی سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹوں سے پتہ چلا کہ اسے ’’سی بی ایس‘‘ ٹی وی اسٹیشن پر کچھ شدید نوعیت کے اعتراضات تھے جن کی بنا پر اسے دو سال قبل یہ اسٹیشن چھوڑنا پڑ ا تھا۔

دنیا کے امیر ترین لوگ اربوں ڈالر سے محروم

دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی اسٹاک مارکیٹ کے بحران نے دیگر ملکوں کی معیشت کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ پچھلے ہفتے سے جاری شنگھائی انڈیکس میں مندی کے رجحان کے نتیجے میں دنیا بھر میں سرمایہ کار کھربوں ڈالر کی دولت سے محروم ہو چکے ہیں۔ بلوم برگ بلینئیرز انڈیکس کے مطابق شنگھائی اسٹاک مارکیٹ میں کمی اور چینی معیشت کی سست روی کے منفی اثرات پیر کے روز بھی عالمی مارکیٹوں میں دیکھے گئے۔ دنیا بھر کے بلینیئرز افراد کے لیے پیر (سیاہ دن ) ثابت ہوا, جس میں 400 امیر ترین لوگوں نے ایک بار پھر سے مارکیٹوں میں اپنے اربوں ڈالر کھو دیے۔ انڈیکس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیر کے روز دنیا کے 400 امیر ترین افراد کے مجموی اثاثوں میں سے 124 ارب ڈالر ڈوب گئے اور اب ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 3.86 کھرب ڈالر ہے۔

Google Analytics Alternative