Site icon Daily Pakistan

،ملکی معیشت کی حالت بہت بری ہے،حکومت کو چاہیے ملک کیلئے عمران خان سے بات کرے

عمران خان کو فوج سے متعلق متنازعہ بیان نہیں دینا چاہئے، ایس کے نیازی

چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان بہت مقبول لیڈر ہے،اگر اس وقت انتخابات ہوتے ہیں تو عمران خان دو تہائی اکثریت سے جیت جائیگا،ان خیالات کا اظہار چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان بہت مقبول لیڈر ہے،اگر اس وقت انتخابات ہوتے ہیں تو عمران خان دو تہائی اکثریت سے جیت جائیگا اور عین ممکن ہے کہ وہ دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کر لے۔عمران خان کی مقبولیت کا جب یہ عالم ہے تو کون اور کیوں عام انتخابات کرائے گا۔عمران خان کو چاہئے کہ وہ جلسے کم کریں کیونکہ انکے جلسوں میں عوامی سمندر دیکھ کر کوئی بھی انتخابات کی طرف جانے کا نہیں سوچتا،جلسے کم کرینگے تو شاید عام انتخابات کا ماحول بن سکے،چیف ایڈیٹر وسینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے مزید کہا کہ ملک میں بدترین سیلاب آیا ہوا ہے،3کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے،ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں،متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے اپنے دن اور رات گزارنے پر مجبور ہیں،متاثرین کی بحالی میں بہت وقت درکار ہے،عمران خان سمیت تمام سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ اس وقت سیاست سے اجتناب کریں اور عوام کی خدمت کریں،عمران خان چاہتا ہے کہ میرے لیے کوئی حدود و قیود نہ ہو۔ایس کے نیازی نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو بیانات دئیے وہ نہیں دینے چاہئیں تاہم حکومت میں موجود لوگ بھی فوج کیخلاف بیانات دیتے رہے ہیں۔ماہر قانون عارف چوہدری نے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،عمران خان سے عوام کوبہت امیدیں ہیں،چیئرمین پی ٹی آئیکے راستے میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں،جمہوری ملک میں جمہوری رویے ہی چل سکتے ہیں۔سینئر تجزیہ کار ارشاد عارف نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سیاست کررہے ہیں ملک کی کسی کو پرواہ نہیں،یہ وقت ملک کی سیاسی صورتحال کو سمجھنے کا وقت ہے،آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کے باوجود ڈالر اوپر جارہا ہے،ملکی معیشت کی حالت بہت بری ہے،حکومت کو چاہیے ملک کیلئے عمران خان سے بات کرے

Exit mobile version