Site icon Daily Pakistan

آئمہ بیگ کنسرٹ کے منتظمین پر برس پڑیں

آئمہ بیگ کنسرٹ کے منتظمین پر برس پڑیں

آئمہ بیگ کنسرٹ کے منتظمین پر برس پڑیں

پاکستان میوزک انڈسٹری کی ورسٹائل گلوکارہ آئمہ بیگ نے کنسرٹ کے منتظمین کو ان کا نام لے کر ٹکٹ فروخت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے لکھا ہے کہ مجھے یہ لکھتے ہوئے مایوسی ہو رہی ہے کہ میں پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی لاہور کے کنسرٹ میں جانے سے انکار کر چکی تھی لیکن پھر بھی میرے نام پر ایونٹ کے ٹکٹ فروخت کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میرے انکار کے بعد کنسرٹ کے منتظمین کو میرا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے میرا نام استعمال کر کے پیسے کمائے اور میرے مداحوں کو گمراہ کیا جو میرا نام دیکھ کر ایونٹ کے ٹکٹ خرید رہے ہیں۔آئمہ بیگ نے مزید لکھا ہے کہ میں اس غیر پیشہ ورانہ رویے سے بہت مایوس اور پریشان ہوں، یہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش ہے، کیوں کہ میرے مداح مجھے دیکھنے کے لیے کنسرٹ کے ٹکٹس خرید رہے ہیں۔انہوں نے منتظمین سے مطالبہ کیا کہ اس صورتِ حال کا فوری جائزہ لیا جائے اور ضروری اقدام کیے جائیں۔

Exit mobile version