پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آئین کی روح پر حملہ کیا گیا ہے، یہ کالی ترمیم ہے، اس کی مخالفت کرتے ہیں۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ترامیم کا مقصد درست نہیں، ترمیم کے متن پر شدید اختلافات ہیں۔ ہمارا اصول تھا کہ ہم ووٹ نہیں دیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ غیر حاضر ارکان کا کردار مشکوک ہے ایک دو روز میں فیصلہ کریں گے۔ رابطہ منقطع کرنے والوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی تقرری سنیارٹی کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ 13 رکنی کمیشن میں اکثریت حکومت کے حامی ارکان کی ہوگی۔بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، ان کو جیل کا کھانا دیا جارہا ہے۔