خاص خبریں

آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات، معاشی صورتحال پر بریفنگ

آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات، معاشی صورتحال پر بریفنگ

اسلام آباد:ارب ڈالر قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کے اقتصادی جائزہ کیلئے پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کیلئے پالیسی مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ پہنجا، معاشی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جبکہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی۔
آئی ایم ایف وفد کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال بھی مذاکرات میں شریک ہیں، وزارت خزانہ کی جانب سے جولائی سے فروری تک معاشی اعشاریوں پر آئی ایم ایف وفد کو پریزنٹیشن دی گئی۔
وفد کو مالیاتی خسارہ، پرائمری بیلنس، صوبوں کا سرپلس، ریونیو کلیکشن پر تفصیلات پیش کی گئیں، آئی ایم ایف وفد سے رواں مالی سال کیلئے جولائی سے جنوری تک ریونیو پر بات ہوئی، اکنامک ونگ، بجٹ ونگ، ایکسٹرنل فنانس ونگ، ریگولیشنز ونگ، ڈی جی ڈیٹ پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی سے دسمبر مالیاتی خسارہ 1 ہزار 537 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
ریونیو کلیکشن پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بریفنگ دی، ایف بی آر بورڈ ممبران بھی وفد سے مذاکرات میں شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے