آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ساڑھے چھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس بھی 658 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 905 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 82 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا۔آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے بھاو میں 35 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے کا تھا۔
معیشت و تجارت
آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات ، اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 60 Views
- 1 ہفتہ ago