پاکستان

آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو ہر صورت ختم کیا جائے گا،کور کمانڈر کانفرنس

عوام اور فوج کے درمیان رشتے پر وار کرنے کی کوشش کو تحمل سے ناکام بنایا، آرمی چیف

راولپنڈی:کور کمانڈر کانفرنس میں پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی254ویں کور کمانڈر کانفرنس27سے28دسمبر تک جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کی۔کانفرنس کے دوران فوج کی پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا جب کہ کانفرنس کے دوران کور کمانڈر کی جانب سے پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق لڑنے اوراس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri