صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کلائیمیٹ چینج ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہوئے ہیں بالخصوصی رواں سال پاکستان اور آزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑے پیمانے پر سیلاب سے تباہ کاریاں ہوئیں۔ ہمیں اس سلسلے میں انٹرنیشنل کمیونٹی کے تعاون سے بالخصوص عالمی ڈیزاسٹر مینجمنٹ جن میں انٹرنیشنل ریڈ کراس ایک اہم ادارہ ہے جو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ آزاد کشمیر بھی کلائیمیٹ چینج کی وجہ سے متاثر ہوا ہے گزشتہ برس وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ ہوا جس سے جانی و مالی نقصان ہوا۔ لہذا ہمیں قدرتی آفات سے بروقت نبردآزما ہونے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنی ہوں گی تاکہ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات میں کمی آ سکے اور ان کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔ میں حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے ریڈ کراس کے عہدیداران کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کو ہر طرح کی سہولیات اور معاونت فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں مظفرآباد میں ایک مقامی ہوٹل میں آزاد کشمیر ریڈ کراس اور جرمن ریڈ کراس کے زیر اہتمام کلائیمیٹ چینج کے اثرات اور ان سے نبردآزما ہونے کے لیے درپیش چیلنجز کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیمینار سے سینئر وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد، چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سردار شاہد خان لغاری، چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر اعجاز رضا، ہیڈ آف جرمن ریڈ کراس آصف رحمان، سیکرٹری آزاد کشمیر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی گلزار فاطمہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جرمن ریڈ کراس اور آزاد کشمیر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ما بین مختلف ایم او یوز (MOUs) بھی سائن کیے گئے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں کلائیمیٹ چینج سے کم نقصانات ہوتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس بہتر انفراسٹرکچر اور وسائل موجود ہیں۔ جبکہ ترقی پذیر ممالک میں نقصانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ یہاں پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے وسائل اور سہولتوں کی کمی ہے لہذا انٹرنیشنل ڈونرز کو بالخصوص انٹرنیشنل ریڈ کراس کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر مزید توجہ دینی چاہیے تاکہ یہاں پر قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات میں کمی آ سکے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 2005کے زلزلے میں انٹر نیشنل ریڈ کراس نے متاثرین زلزلہ کی بھرپور مدد کی اسی طرح ہم توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی انٹرنیشنل ریڈ کراس پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر ناگہانی آفات میں درپیش مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور مدد کرے گی






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں