Site icon Daily Pakistan

آل سٹاررسپر لیگ اسلام آباد میں شروع ہوگئی

آل سٹاررسپر لیگ اسلام آباد میں شروع ہوگئی

آل سٹاررسپر لیگ اسلام آباد میں شروع ہوگئی

آل سٹاررسپر لیگ اسلام آباد میں شروع ہوگئی چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کی ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیمز پر مشتمل لیگ کے افتتاحی دومیچز شالیمار اور مرغزار کرکٹ گراؤندز میں منعقدہوئے خیبر پختونخواہ وارئیرز اور کشمیر جانبازمیچز کی فاتح قرارپائی کنگڈم گروپ کے چیئرمین غلام حسین شاہدافتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین کنگڈم گروپ غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ ہینڈی کیپ ٹیمز کے کھلاڑیوں کی بھرپور معاونت کیجائیگی کھیل کے میدان میں مواقعوں کی فراہمی کیلئے کنگڈم گروپ انکے ساتھ ہے لیگ کے انعقاد کا مقصد بھی ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے گذشتہ روز افتتاحی تقریب کے بعد کھیلے گئے دومیچز میں پہلامیچ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں خیبرپختونخواہ وارئیرز اور بلوچستان بلز کے مابین کھیلا گیا جبکہ دوسرا میچ کشمیر جانباز اور پنجاب پینتھرز کے مابین کھیلا گیادونوں میچز میں دلچسپ مقابلوں کے بعدخیبر پختونخواہ وارئیرز اور کشمیر جانبازمیچز کی فاتح قرارپائی

Exit mobile version