بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.6°C
Saturday, 08 August 2026 | پاکستان: 25 صفر 1448

اداکارہ سبینا فاروق بیمار ہو گئیں، اسپتال سے والدہ کیلئے جذباتی پیغام شیئر کردیا

Monday, 26 June, 2023

پاکستانی خوبرو اداکارہ سبینا فاروق کو بیماری کے سبب اسپتال منتقل ہونا پڑ گیا ہے۔سوشل میڈیا انسٹاگرام پر سبینا فاروق نے اسپتال کے بستر سے ایک اسٹوری شیئر کی ہے اور ساتھ میں اپنی والدہ کے لیے ایک جذباتی نوٹ لکھا ہے۔’تیرے بن‘ میں منفی کردار ’حیا‘ ادا کر کے مشہور ہونے والی اداکارہ کا اپنی اسٹوری میں لکھنا ہے کہ ’میری ماں بغیر اے سی اور پنکھے کے سو رہی ہیں کیوں کہ مجھے بخار اور سردی لگ رہی ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’میری والدہ گھر بھی نہیں جا رہیں، میں جانتی ہوں کہ خدا کے بعد بس ماں ہی ایک سچا پیار ہے، اِن کا احسان ہم اتار نہیں سکتے۔‘سبینا فاروق کا مزید لکھنا ہے کہ ’ماں ہے پاس تو خدا نے سب کچھ دے دیا ہےآپ کو۔‘

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *