عائزہ خان نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی پرخاموش اختیار کی تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔صارفین کی تنقید کے جواب میں اداکارہ نے اپنی خاموشی تو ڑ دی ۔یوں تو عائزہ خان جو کردار نبھائیں مداحوں کو خوب بھاتا ہے تاہم آج کل ان کے مداح اسرائیل بربریت پر خاموشی اختیار کرنے کے باعث اداکارہ سے کچھ خفا خفا نظر آرہے ہیں اور اس کابرملا اظہار سوشل میڈیا پر ان کی مختلف پوسٹس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کررہے ہیں ۔سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی خفگی کا احساس ہوتے ہی اداکارہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی پرخاموش اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور فلسطین کے حق میں پوسٹ نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ میں جانتی ہوں کہ روزانہ پوسٹنگ کے بجائے ان کیلئے دعا مانگنا زیادہ اہمیت کا حمل ہے ۔
انٹرٹینمنٹ
اسرائیل فلسطین کشیدگی ، عائزہ خان نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی
- by Daily Pakistan
- نومبر 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 511 Views
- 12 مہینے ago