Site icon Daily Pakistan

اسلام آبادمیں 14غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر پابندی لگا دی ہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا پروگرام سچی بات ایس کے نیازی میں اظہار خیال

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،اسلام آبادمیں 14غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر پابندی لگا دی۔پرائیویٹ زمین اگر سی ڈی اے کے پاس ہے تو یہ غلط ہے۔ایل او پی کے بغیر والی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی ٹرانزنگ رو ک دی جائے گی۔اسلام آباد میں دو جگہہوں سے پولیو کے سیمپل لیے جاتے ہیں۔منڈی میں پرائس کے کنٹرول کیلئے مجسٹریٹ باقاعدہ ڈیوٹی دیں گے۔ڈینگی وائرس سے بچاو کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں۔اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔کئی سالوں سے گرانڈز پر غیر قانونی قبضے چل رہے ہیں جن کو واگزار کرا لیا گیا ،اووسیزپاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز ٹی وی کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں کیا۔ڈی سی اسلام آباد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد میں 14غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر پابندی عائد کی گئی،جن ہاوسنگ سوسائیٹیز پر پابندی عائد ہوئی انہیں نے پابندی کو چیلنج کیا ہو اہے،پابندی کاشکار سوسائیٹیز کی کوئی بیسز نہیں ،انھوں نے اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے۔تمام کوآپریٹو سوسائٹیز کی سنیارٹی لسٹ مانگ لی گئی ہے ،ہاوسنگ سوسائیٹیز کے پلاٹوں کو قرعہ اندازی ضروری ہے،ایل او پی کے بغیر والی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی ٹرانزنگ رو ک دی جائے گی،پرائیویٹ زمین اگر سی ڈی اے کے پاس ہے تو یہ غلط ہے،اسلام آباد میں دو جگہوں سے پولیو کے سیمپل لیے جاتے ہیں،اسلام آباد میں پولیو سیمپل منفی آئے ہیں،سبزی منڈی میں ایک کیسز مثبت آیا،سبزی منڈی میں سے سی ڈی اے کچرہ اٹھاتی ہے،روڈ پر موجود تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں،سبزی منڈی میں ریڑیاں روڈ کی بجائے فٹ پاتھ پر ہونگی،منڈی میں پرائس کے کنٹرول کیلئے مجسٹریٹ باقاعدہ ڈیوٹی دیں گے،اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے،ایک سوال کے جواب میں عرفان نواز نے کہا کہ جو دوکاندار سرکاری ریٹس کے بغیر اشیافروخت کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی،اسلام آباد میں ٹوٹل 20مجسٹریٹ کام کررہے ہیں،کوشش کررہے ہیں کہ انتظامی مامور کو بہتر بنایا جائے،ڈینگی کے حوالے سے پوچھے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈینگی کے ٹوٹل ساڑھے چھ سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،ڈینگی متاثرہ علاقوں میں باقاعدہ سپرے کیا جاتا ہے،ڈینگی وائرس سے بچاو کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں،ڈینگی وائرس پانی کھڑا ہونے سے پیدا ہوتا ہے،اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ،ڈی سی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کئی کرکٹ گرانڈز ایسے ہیں جن کیساتھ واکنگ ٹریک موجود ہیں،کئی سالوں سے گرانڈز پر غیر قانونی قبضے چل رہے ہیں جن کو واگزار کرا لیا گیا ،اووسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،اسلام آباد میں موجود کچھ گراونڈز میں اوپن جمز بھی ہیں، گراونڈز کو کہیں بھی بیچنے کی بات نہیں ہورہی،اسلام آباد کی زمین کا ریکارڈ سروے آف پاکستان کمپیوٹرائزڈ کررہا ہے ،اسلام آباد میں اس وقت 16پٹواری ہیں جبکہ سیٹیں زیادہ ہیں ،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح دیتے ہیں،سیوریج سسٹم کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Exit mobile version