اسلام آباد ایئر پورٹ پر لفٹ سے خاتون کی چیخوں کی آوازیں ، باہر آتے ہی نوجوان لڑکے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، کیا ہوا تھا ؟

338

نجی نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ لفٹ میں نوجوان کی جانب سے نازیبا حرکتوں پر خاتون نے لفٹ میں شور مچانا شروع کر دیا جبکہ لفٹ سے اترتے ہی نوجوان کو اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔اسلام آباد ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خاتون کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کو شکایت کی گئی تھی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خاتون نے الزام لگایا کہ نوجوان نے مجھے لفٹ میں ہراساں کیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پر نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔