اسلام آباد میں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسداللہ خان سے گزشتہ روز ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیا ڈائریکٹر سینیٹ اسداللہ خان سے ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹان میں درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بھائی اور بچوں کے ساتھ راول ٹان سے جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے راستہ روکا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے اسد اللہ سے موبائل فون اور 1 لاکھ روپے چھین لیے، گاڑی میں موجود بھائی ظفر اللہ کے پاس 5 لاکھ روپے تھے، ڈاکوں نے چھین لیے۔
پاکستان
جرائم
اسلام آباد میں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر سے ڈکیتی کا مقدمہ درج
- by Daily Pakistan
- نومبر 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 108 Views
- 1 مہینہ ago