جرائم

اسلام آباد پولیس کے 17جونئنیرافسران کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اسلام آباد پولیس کے 17جونئنیرافسران کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

آئی جی اسلام آباد کافورس کی ویلفئیر کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے سندھ پولیس سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں آنے والے 17اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو انکی سنیارٹی کے مطابق انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، یہ افسرا ن اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں بھرتی ہونے کے بعد سند ھ پولیس ڈیپوٹیشن پر گئے تھے، جہاں وہ سند ھ پولیس میں ضم ہو گئے تھے، عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق ان افسران کو انکے آبائی محکمہ جات میں واپس بھیجا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی محکمانہ پرموشن کمیٹی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ تمام خالی سیٹوں پر جلد از جلد اجلاس بلا کر افسران کی ترقیاں کرے جس پر کیپیٹل پولیس آفیسر ہیڈکوارٹرز اویس احمد کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ،پرموشن کمیٹی نے سندھ پولیس سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں آنے والے 17اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو انکی سنیارٹی کے مطابقسابقہ ریکارڈ، کارکردگی کا بغور جائزہ لینے اور مطلوبہ معیار پرپورا اترنے کے بعد انکو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،یہ افسران اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں بھرتی ہونے کے بعد سندھ پولیس میں ڈیپوٹیشن پر گئے تھے، جہاں وہ سند ھ پولیس میں ضم ہو گئے تھے، جنکو عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق انکے آبائی محکمہ جات میں واپس بھیجا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد نے تمام ترقی یا ب ہونے والے افسران کومبارکباد دی اور نیک دلی خواہشات کا اظہار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri