وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہدا سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیر داخلہ نے گلبرگ میں مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔چودھری شجاعت نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سٹرکوں کو شہدا کے نام سے منسوب کرنیکا مطالبہ کیا جس پر وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں تعمیر ہونیوالی نئی سٹرکوں کے نام شہدا سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ دیگر صوبوں کے وزرا اعلی سے اس پر عملدرآمد کے لئے بات کی جائے گی۔ شہدا نے اپنے لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی۔
پاکستان
اسلام آباد کی نئی سڑکیں شہدا ء کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان
- by Daily Pakistan
- نومبر 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 50 Views
- 3 ہفتے ago