Home » تازہ ترین » اشتعال انگیز تقریر کیس،فاروق ستار،میئرکراچی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اشتعال انگیز تقریر کیس،فاروق ستار،میئرکراچی کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے دو مقدمات اے کلاس کرنے کے کیس میں فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر،خواجہ اظہار، رﺅف صدیقی اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں اشتعال انگیز تقریر کے دو مقدمات اے کلاس کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،فاروق ستار ،میئر کراچی ،خواجہ اظہار ،روف صدیقی اورقمر منصور عدالت میں پیش ہو گئے،پولیس نے فاروق اور دیگر کو بے گناہ ظاہر کردیا۔

عدالت نے فاروق ستار ،میئر کراچی ،خواجہ اظہار ،رﺅف صدیقی اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کا شناختی کارڈپیش کیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت30 مارچ تک ملتوی کردی۔

About Admin

Google Analytics Alternative