Site icon Daily Pakistan

افغانستان نے پاکستان کی جانب سے اپنے مشنز کی سیکیورٹی کے لیے کمانڈوز کی تعداد بڑھانے کی درخواست دوسری بار مسترد کردی

افغانستان نے پاکستان کی جانب سے اپنے مشنز کی سیکیورٹی کے لیے کمانڈوز کی تعداد بڑھانے کی درخواست دوسری بار مسترد کردی۔ افغانستان میں پ

افغانستان نے پاکستان کی جانب سے اپنے مشنز کی سیکیورٹی کے لیے کمانڈوز کی تعداد بڑھانے کی درخواست دوسری بار مسترد کردی۔ افغانستان میں پ

افغانستان نے پاکستان کی جانب سے اپنے مشنز کی سیکیورٹی کے لیے کمانڈوز کی تعداد بڑھانے کی درخواست دوسری بار مسترد کردی۔ افغانستان میں پاکستانی سفیر پر حملے کے بعد پاکستان نے اپنے سفارتی عملے کی حفاظت خود کرنے کے لیے مزید سیکیورٹی اہلکار افغانستان بھیجنے کی درخواست کی تھی، تاہم افغان حکومت نے دوسری مرتبہ پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔ افغانستان میں پاکستانی مشنز کی سیکیورٹی پر 15 پاکستانی کمانڈوز تعینات ہیں، اور پاکستان نے مزید 21 سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ پاکستان نے افغان حکام سے کہا تھا کہ ہم اپنی حفاظت خود کر لیں گے، سیکیورٹی اہلکار لانے کی اجازت دی جائے۔ لیکن افغان حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے 11اہلکاروں سے زیادہ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ گزشتہ دنوں پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا تھا، تاہم شدید خطرات کے باوجود افغان حکومت پاکستانی درخواست بار بار مسترد کررہی ہے۔

Exit mobile version