Site icon Daily Pakistan

افغان طالبان کا چمن فائرنگ پر اعلی ٰ سطحی جر گہ بنانے کا فیصلہ

افغان طالبان کا چمن فائرنگ پر اعلی ٰ سطحی جر گہ بنانے کا فیصلہ

افغان طالبان کا چمن فائرنگ پر اعلی ٰ سطحی جر گہ بنانے کا فیصلہ

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ چمن میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس ہے، مجرموں کو پکڑنے کے لیے اعلیٰ سطحی جرگہ بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سپن بولدک سے چمن جانے والی سڑک پر پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے امارت اسلامیہ کے ترجمان نے لکھا کہ نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانی فوجی کے واقعے پر افسوس ہے، اس کی تحقیقات اور مجرموں کی تلاش کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی جرگہ بنا دیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کے سیکورٹی ادارے اس طرح کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے سنجیدگی سے توجہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Exit mobile version