راولپنڈی: نیب کی جانب سے طلب کرنے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں پیش نہیں ہوئے۔نیب نے عمران خان کو 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا جبکہ عمران خان کو کیس سے متعلق ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وکلاء نے گزشتہ رات نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا، عمران خان کو اپنے وکلاء کے ذریعے نیب کو 20 نکات پر مشتمل جوابات اور دستاویزات فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا۔نیب نے کل زمان پارک میں تین صفحات پر مبنی نوٹس موصول کروایا تھا، نوٹس میں عمران خان کو آج صبح 10 بجے نیب روالپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
خاص خبریں
القادر ٹرسٹ کیس؛ عمران خان نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے
- by Daily Pakistan
- مئی 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 61 Views
- 3 ہفتے ago