پاکستان

اللہ تعالیٰ خیر فرمائے، نواز شریف کا بجٹ پر ردعمل

توشہ خانہ کیس: نواز شریف کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ذو معنی تبصرہ کیا ہے۔لندن میں صحافیوں کے بجٹ سے متعلق سوال پر نواز شریف نے ذو معنی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ خیر فرمائے جی۔وطن واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ’جب آپ کہیں پاکستان واپس چلا جاؤں گا‘۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم اور کابینہ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئندہ مالی سال 2023-2024 کا 144 کھرب اور 60 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔اس بجٹ میں حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ریکارڈ رقم مختص کی جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا اور اُن پر نئے ٹیکسز عائد کیے ہیں جبکہ نوجوانوں اور خواتین کو باصلاحیت بنانے کے لیے بھی پروگرام پیش کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے