بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.2°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

اللہ سے میرا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا: مہوش حیات

Sunday, 29 June, 2025

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اللہ سے میرا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے روحانی سفر سے متعلق کھل کر بات کی۔مہوش حیات جن کے کریڈٹ پر دل لگی، من جلی، میرے قاتل میرے دلدار جیسے ڈرامے اور جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاں گی اور لندن نہیں جاں گا جیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں،وہ اب 5 سال بعد جیو ٹی وی کے ڈرامہ ڈائن کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر واپس آئی ہیں۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے اللہ سے رشتے کو کیسے برقرار رکھتی ہیں، تو مہوش حیات نے کہا کہ بچپن سے میرا اللہ سے ایک گہرا تعلق ہے اور یہی وہ رشتہ ہے جس نے مجھے ہمیشہ سنبھالا ہے، میں خاموشی میں، شکر گزاری میں یا کسی مشکل وقت میں براہ راست اللہ سے بات کرتی ہوں آخرکار، اللہ ہی ہے جو ہمیں ہماری اصل حقیقت سے جانتا ہے اور یہ احساس بہت خوبصورت ہے کہ میرا اس سے ایک خاص تعلق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوبز کی چکا چوند اور دنیاوی شہرت کے باوجود میرا روحانی رشتہ کبھی کمزور نہیں ہوا اور یہی میری زندگی کا سب سے بڑا سہارا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں