پاکستان

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا

ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری، قومی اسمبلی کی نشستیں کم ہوکر 266 پر پہنچ گئیں

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرانے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا۔بلدیاتی انتخابات التواء سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کروا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بروقت انعقاد نہ ہونے کی ذمہ دار صوبائی اور مرکزی حکومتیں ہیں۔الیکشن کمیشن نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں انتخابات کے قریب آنے سے قبل قوانین میں تبدیلی نہ کرنے اور آئین کے آرٹیکل140اے والیکشن ایکٹ219میں ترمیم کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں۔جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بروقت بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا۔ جسے ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت آج کرینگے۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کررکھا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے تھے جب کہ الیکشن کمیشن گزشتہ روز پرانے شیڈول کے مطابق31دسمبر کوبلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri