امان اللہ کے تعزیتی ریفرنس میں فیاض الحسن چوہان کی امداد کا ذکر کے احسان جتانے کی کوشش، سہیل احمد نے فوری’ قرض ‘اتار دیا

140

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان تعزیتی ریفرنس میں خطاب کیلئے آئے تو انہوں نے اپنی تعریفوں کے پل باندھے اور ساتھ ہی امان اللہ کو دی گئی امداد کا ذکر کر کے احسان جتایا جس پر فنکار برادری کے دل کو چوٹ پہنچی اور وہ اس پر خاموش نہ ر ہ سکے ۔

متعلقہ خبریں

فیس بک پر نیا فیچر متعارف

خالد بٹ نے کہا کہ ”ریفرنس جس کا آدمی کا ہوتاہے اس کے بارے میں گفتگو کی جاتی ہے ،مجھے یوں لگا کہ یہ امان اللہ صاحب کا ریفرنس نہیں تھا بلکہ کچھ لوگ اپنی کلیئرنس دینے کیلئے آئے ہوئے تھے کہ میں نے یہ کیا ،میں نے یہ کیا ، ان کی عزت نفس کو مجروح کرتے ہیں تو پھر کیوں آکر پیسے دیتے ہیں ،کبھی مانگنے کیلئے نہ جانا سب سے پہلے توآرٹسٹ وہیں مر جاتاہے جب وہ مانگنے کیلئے ہاتھ پھیلاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرُدوں سے جانور اپنے پیٹ بھرتے ہیں ، کوئی بھی شخص ان کے تعزیتی ریفرنس میں یہ بتانا چاہے گا کہ ہم نے آرٹسٹوں میں کتنے پیسے تقسیم کیے تو خدا کی قسم آپ نے امان اللہ کی ہی فیس ادا نہیں کی بلکہ آپ ان کے ایک شو کے پیسے نہیں دے سکے ، آپ یہاں پرامان اللہ کے ساتھ حساب نہ کریں ، امان اللہ کی تو پوری عوام مقروض ہے ، یہ امان اللہ کا تعزیتی ریفرنس ہے منسٹر صاحب کا نہیں ۔