Site icon Daily Pakistan

امریکا اور یورپ میں کورونا کیسز کا طوفان تھم نہ سکا

امریکا اور یورپ میں کورونا کیسز کا طوفان تھم نہ سکا

امریکا اور یورپ میں کورونا کیسز کا طوفان تھم نہ سکا۔ امریکا میں آج مزید 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد نئے کوروناکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں کورونا سے مزید 1لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے 12 سے 15 سال کے عمر کے بچوں کو کورونا کی بوسٹرز خوراک کی اجازت دے دی۔

اس کے علاوہ کورونا نے اسپین میں بھی سر اٹھا لیا ، 93 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے جبکہ اٹلی میں 68 فرانس میں 67 اور ترکی میں 44 ہزار سے زائد نئے کورونا مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔

Exit mobile version