ہندوستانی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے اور عرفان پٹھان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ پر سوالات اٹھائے۔گرینڈ پریری اسٹیڈیم ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کو امریکا کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس میچ میں کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔بابر اعظم دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں جنہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں 4000 سے زیادہ رنز بنائے، اس سے قبل کوہلی کے پاس تھے۔