لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا مشورہ دیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کے باعث امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔دوسری جانب اسرائیل نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے 24 گھنٹوں کے اندر حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر بڑا جوابی حملہ متوقع ہے۔ہفتے کے روز اسرائیل نے 290 اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے جب کہ حزب اللہ نے جواب میں 90 راکٹ داغے۔اس سے قبل اسرائیل نے لبنان پر 2 بڑے حملے کیے تھے جن میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے سربراہ ابراہیم عقیل اور دیگر 16 کمانڈروں سمیت 37 افراد شہید ہوئے تھے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ اسرائیل نے لبنان پر مکمل حملے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا
امریکہ کا اپنے شہریوں کا لبنان فوری چھوڑنے کا مشورہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 319 Views
- 2 ہفتے ago