امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی کی ملاقات

9

 امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے صومالیہ کی پاکستان میں سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے

کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اورچیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں سمندری تحفظ بالخصوص بحری قزاقی کے

تدارک کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ صومالی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی