Site icon Daily Pakistan

امیر جماعت اسلا می اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی گر فتاری کی مذ مت

امیر جماعت اسلا می اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی گر فتاری کی مذ مت

امیر جماعت اسلا می اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی گر فتاری کی مذ مت

امیر جماعت اسلا می اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے بلو چستان حکو مت کی جانب سے حق دو گوادر تحریک کے رہنماء مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی گر فتاری کی شد ید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے اسے ریاستی جبر اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، انھوں نے کہا پاکستان کا آئین اور قانون ہر شہری کو پُر امن احتجاج اور اپنے حقوق کے لیے آواز اُٹھا نے کی اجازت دیتا ہے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی گوادر کی عوام کے لیے ٹرالر مافیا، ڈارگ مافیا،لینڈ مافیا اور صحت، تعلیم، بجلی اور صاف پانی کے مطالبے پر مبنی جدو جہد آئین اور قانون کے دائرے میں ہے، ان مطالبات کو پورا کرنے کی بجائے تحریک کے رہنماؤں کی گرفتاری ریاستی جبر کی بد تر ین علا مت ہے، جو کہ بلوچستان حکومت کے چہرے پر بد نما داغ ہے، نصر اللہ رند ھاوا نے کہا حکو مت کو بلوچستان کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر تے ہو ئے لاپتہ افراد کی بازیابی، ٹرالر مافیاکا خاتمہ اور گوادر کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق تر جیحی بنیادوں پر فراہم کر نے ہو ں گے، نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہم بلوچستان حکو مت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ فوری طور پر مولانا ہدایت الرحمن اور ان کے دیگر ساتھیوں پر قائم کیے گئے جعلی مقدمات کا خاتمہ کر تے ہو ئے انھیں رہا کر ے، مرکزی اور صو بائی حکو متیں ہوش کے ناخن لے اور پرامن جدو جہد کر نے والوں کو دیوار کے ساتھ نہ لگائیں، انھوں نے کہامر کزی اور صوبائی حکو متیں سانحہ بنگال سے سبق سیکھں،پاکستانی عوام بلوچستان اور خصوصاََ گوادر کے لوگوں کی جدو جہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

Exit mobile version