Home » کھیل » انضمام الحق کا دور، پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ تباہی سے دوچار
inzamam

انضمام الحق کا دور، پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ تباہی سے دوچار

لاہور: انضمام الحق کے دور میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ تباہی سے دوچار ہوئی، ٹیم نمبرون سے ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔

انضمام الحق جب چیف سلیکٹر بنے توقومی ٹیسٹ ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون تھی، بعدازں پے درپے شکستوں کی وجہ سے ساتویں پوزیشن تک جا پہنچی،ان کے دور میں پاکستان نے 28ٹیسٹ میچز کھیلے، 10جیتے اور 17میں مات ہوئی، ایک مقابلہ ڈرا ہوا،ون ڈے میں گرین شرٹس نے 68میچز میں سے 32جیتے اور 34 میں ناکامی ہوئی، 2مقابلے بے نتیجہ رہے۔

بیشتر فتوحات زمبابوے، سری لنکا اور افغانستان جیسی کمزور ٹیموں کیخلاف تھیں،اس دوران پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی جیتی،ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں کارکردگی ناقص رہی،بھارت کے ہاتھوں 4میچز میں شکست ہوئی۔

2016میں نویں پوزیشن کی حامل پاکستان ٹیم اس وقت عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم نے 37میچز میں سے 30جیتے اور 7 میں ناکامی ہوئی۔

انضمام الحق کے دور میں تیسری سے پہلی پوزیشن کا سفر طے ہوا،انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر آخری ذمہ داری ورلڈ کپ کیلیے سلیکشن تھی، منتخب کردہ ٹیم سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکی۔ پاکستان نے 5 میچز جیتے، 3میں شکست ہوئی اور ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔

About Admin

Google Analytics Alternative