Site icon Daily Pakistan

انٹربینک ، ڈالر 277 روپے 70 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک ، ڈالر 277 روپے 70 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک ، ڈالر 277 روپے 70 پیسے کا ہوگیا

آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک ایکسچینج میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 70 پیسے ہوگیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 79 پیسے تھی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج آغاز میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 53 پوائنٹس کی کمی سے 85 ہزار 399 پر آگیا۔حصص بازار میں اب تک ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 85 ہزار 750 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Exit mobile version