کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر تھا۔دریں اثنا پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس آج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 279 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 353 پر پہنچ گیا۔صبح کی تجارت کے دوران انڈیکس 82,463 کی نئی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا۔
معیشت و تجارت
انٹر بینک ، ڈالر 277 روپے 70 پیسے کا ہوگیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 83 Views
- 2 ہفتے ago